مقدس بہنا کے مختصر سوالات کے پرچہ کا حصہ دوم
کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خاص واقعی ابھی تو زہن میں نہیں آرہا۔
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
ایسے کئی ہیں لیکن اس وقت یاد نہیں آرہے۔ بچپن میں ایک بار دوسری کلاس میں معاشرتی علوم کے پرچے میں سوال تھا کہ روزانہ نہانے سے کیا ہوتا ہے۔ اس کا جواب تو یہ تھا کہ صحت اچھی رہتی ہے لیکن ہمیں پتہ ہی نہیں تھا اس لئے معصومیت سے لکھ آئے کہ روزانہ نہانے سے پانی کم ہوجاتا ہے۔ کیونکہ ہم تو اپنے گھر کی چھوٹی سی ٹنکی کو ہی جانتے تھے۔
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایم سی ایس کرنے کا فیصلہ۔ ایک دوست کے پرزور اصرار پر پہلے سال تو توجہ نہ دی۔ دوسرے سال پھر اس نے بہت اصرار کیا تو بے دلی سے کراچی یونیورسٹی سے فارم لے آئے۔ جمع کرانے میں سستی کا مظاہرہ کرتے رہے تو پھر اسی دوست نے اصرار کیا کہ ہزار روپے کا فارم خریدا ہے اب جمع تو کرادو۔ خیر جمع کرادیا۔ ٹیسٹ کی تیاری بھی اسی نے زبردستی کرائی۔ جب ٹیسٹ دیا اور کامیاب امیدواروں کی فہرست میں نام دیکھا تو بہت خوشگوار حیرت ہوئی۔ پھر ہمت کرکے دو سال کے لئے جاب کو خیرباد کہا اور ایم سی ایس میں لگ گئے۔ اس فیصلے نے کافی ساری چیزیں بدل دیں۔
اپسندیدہ جانور
شیر
پسندیدہ پرندہ
شکرا
کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟
کوے سے سیکھا کہ اسے گھورنا نہیں چاہئے ورنہ کمبخت بیچ سڑک پر ذلیل کرڈالتا ہے۔
زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟
ابھی تک سکھا رہی ہے۔
ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟
ایسا کوئی بھی ہوسکتا ہے۔ جو اپنے آپ کو اس قابل ثابت کردے۔
معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟
قرآنی تعلیم کے مطابق موقع محل دیکھنا۔ کہ معاف کرنے میں اصلاح کی امید ہو تو معاف کرنا اور اگر لگے کہ بدلہ لینا زیادہ بہتر ہے تو پھر بدلہ لینا۔
کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟
اوپر والا جواب
دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟
پہلی ملاقات میں تو مشکل ہوتا ہے۔ سوائے اس کے بنا کوشش کے اگلا خود ہی پہچان کرادے۔
کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟
کسی حد تک۔
کیا چہرہ شناس ہیں؟
اس کی کوشش ضرور کرتا ہوں۔ کبھی ناکامی ہوتی ہے اور کبھی کامیابی۔
دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟
حدیث نبوی کو ذہن میں رکھتا ہوں کہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔
زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟
پہلی اور آخری دونوں خدا کی رضا
کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟
اسلام کے لئے، وطن کے لئے، اپنے امام کے لئے۔
محفل پر کیسے آئے؟
یونیورسٹی کے تھرڈ سمسٹر کے امتحانوں کے بعد فارغ تھا تو اچانک ہی ذہن میں خیال آیا کہ یہاں آئی ڈی بنالی جائے۔
محفل پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
اب یاد نہیں۔
محفل پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
جو ہم مزاج لگتے ہیں ان کا نام لکھوں تو کہیں مشکوک افراد کی فہرست میں شامل نہ کردئیے جائیں۔
محفل کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
کافی کچھ سیکھا ہے۔ تسلی سے سوچنا پڑے گا۔
اب محفل ہی مشغلہ ہے یا پھر اور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
محفل پر تو فرصت کبھی ملتی ہے تو آجاتا ہے ہوں اسی لئے مہینوں کے حساب سے غیر حاضر رہتا ہوں۔ اصل دلچسپی جماعت سے متعلقہ کاموں میں منہمک رہنے میں ہے۔
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
شائد
فاتح بھائی تھے یا
عثمان یا پھر کوئی اور اب یاد نہیں پرانے دھاگے پھرولنے پڑیں گے۔
محفل کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کچن کارنر پسند نہیں ہے۔
کیامحفل پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
فرصت سے سوچنے والا سوال ہے۔
محفل کی کیا چیز سب زیادہ پسند ہے؟
انتظامیہ کی پالیسی کہ کسی امتیاز یا تفریق کی قائل نہیں۔
آپ کی نظر میں محفل سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
جن کے پاس کوئی مصروفیت نہیں ان کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا ہے جہاں وہ اپنے وقت کا مفید اور بہتر استعمال کرسکتے ہیں۔ اور بھی بہت سے فوائد ہیں لیکن اب گھر سے نکلنے کی جلدی ہے۔