فہیم
لائبریرین
علی عمران یا شرلاک ہومز کی روح تو نہیں حلول کرگئی"جب بھی" تھوڑا مشکوک لگ رہا۔
علی عمران یا شرلاک ہومز کی روح تو نہیں حلول کرگئی"جب بھی" تھوڑا مشکوک لگ رہا۔
ظاہر ہے بلا نا ہی پڑے گا۔
اغواء تو کرانے سے رہے
پھر اس پر عمل بھی کرادیا جائےپھر تو صحیح دفعہ لگائی گئی۔
آپ تو ایک ہی اشارے سے سمجھ گئے۔ آج ہم بڑی فرصت سے ہیں اس لیے کوئی پریشان نہ ہو۔ روح جس کی بھی ہو، دماغ ہمارا اپنا ہی کام کر رہا ہے۔علی عمران یا شرلاک ہومز کی روح تو نہیں حلول کرگئی
شامت تو وہ ہوتی ہے جو تین بار ایک جملہ بولنے کے بعد مردوں کی زندگی میں آتی ہے
کس کی شامت لانی ہے؟
ہاں ہا۔ کسی عامل بابا سے رجوع کیا جائے جلدی۔ پلک جھپکنے سے پیشتر۔پھر اس پر عمل بھی کرادیا جائے
سوال ہمارا درست ہی تھا کہ کس کی شامت لانی ہے۔شامت تو وہ ہوتی ہے جو تین بار ایک جملہ بولنے کے بعد مردوں کی زندگی میں آتی ہے
بہت شکریہ سیما آپا۔۔ دیکھیے کب ملاقات ہوتی ہے ۔ آپ اور ہم، ہم اور آپ۔۔ بس چار لوگ ہی ہوں گے۔۔ ان شا اللہہمیں بھی یہی اعتراض ہے فہیم ۔۔۔آخری کیوں ۔۔بار بار کیوں نہیں ۔۔اب عاطف بھیا آئیں تع پھر ان شاء اللہ سب ملیں گے ۔۔۔بلکہ کل بھی ہم صابرہ امین بٹیا
محمد خلیل الرحمٰن بھیا
زیک
مفتی صاحب ، سید عاطف علی بھیا
شمشاد بھیا
نین بھیا
محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا
وجی بھیا
جاسمن بٹیا
سب کو یاد کرتے رہے ۔۔۔۔
خاندان مینا کے چہچہانے سے مکمل ہوتا ہے۔۔۔ہمیں اس خاندان سے کیوں نکال رکھا ہوا ہے۔۔۔ ایسا نہیں خیال آتا کہ ملاقات کا اہتمام ہی کر ڈالیں چاہے سماعتی ہی سہی۔
آمین۔۔ان شاء اللہ پروردگا ر جلد وہ دن لائے ۔۔۔۔آمین۔۔
ٰدھاگہ چونکہ میری فوراً روانگی کے بعد کھولا گیا ہے تو سفر اور پھر سفر کی تھکان کی وجہ سے بروقت یہ دھاگہ دیکھنے سے قاصر رہا ۔ خیر اب دیکھا ہے تو تبصرہ کرنے کا حق رکھتا ہوں ۔رمضان سے بس چند دن پہلے بننے والا پروگرام کہ ، اسلام آباد کا چکر لگا آیا جائے رمضان کی آمد آمد کے باعث ملتوی ہوکر عید کے بعد پر جا ٹھہرا۔
لیکن شومئی قسمت کہ عید کے بعد بھی کچھ معاملات، مصروفیات اور طبیعت کی ناسازگی کے باعث وہ پروگرام اب آئندہ کے لیے کچھ یوں ہے کہ !
"پیوستہ رہ کچن سے۔۔۔۔امیدِ کباب رکھ" (اقبال سے معذرت کے ساتھ) جیسی صورتحال سے دو چار ہے۔
اب ظفری بھائی کے بننے والے اس پروگرام پر عمل در آمد نہ ہوسکا اور پھر بھائی کی واپسی کی اڑان بھرنے کا دن بھی بس چند دن کا مہمان رہ گیا تو ظفری بھائی نے اِک آخری خواہش کے طور پر ایک آخری ملاقات کا دل بنایا کہ ! "اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کرو"
اب ظاہر ہے یہ ملاقات محفل کی ہر دلعزیز اور نفیس شخصیت سیما آپی کے بنا کہاں ملاقات کے درجے تک پہنچے والی تھی سو سیما آپی کو ظفری بھائی کا یہ پیغام پہنچایا گیا اور حسبِ توقع سیما آپی نے فوراً ہی نہ صرف ملاقات کی حامی بھرلی بلکہ سارے انتظامات بھی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ذمہ لے لیے
اور اس طرح ملاقات کے لیے مورخہ 20 اپریل 2024 بروزِ ہفتہ بمقام کراچی جیم خانہ بوقتِ صبح 9 بجے کا پروگرام طے پا گیا۔ کیونکہ بروز اتوار 21 اپریل کو ظفری بھائی نے یہاں سے پرواز کر جانا تھا۔
ملاقات کے لیے ہم نے فاخر بھائی کو بھی مطلع کیا اور انہوں نے آنے کی ارادہ بھی ظاہر کیا۔ لیکن والدہ کی طبعیت کی ناسازگی کی بنا پر ان کی آمد نہ ہوسکی۔
ہماری دعا ہے اور آپ سب سے بھی دعاؤں کی درخواست ہے کہ ان کے لیے دعا کیجئے وہ آئی سی یو میں ایڈمٹ ہیں۔ اللہ پاک انہیں مکمل اور پوری طرح صحت یابی عطا فرمائے۔ آمین
اس لیے ملاقات میں بس سیما آپی، ظفری بھائی اور ہمارے علاوہ اقبال بھائی (ظفری بھائی کے چھوٹے بھائی صاحب) شامل ہوسکے۔
دوران ملاقات سیما آپی اور ظفری بھائی نے گفتگو کو ساتھی بنایا اور اقبال بھائی نے خاموشی کو۔ اب چونکہ دونوں ہی مؤنث ہیں اور ہمارے لیے نامحرم تو ہم نے زیادہ ساتھ کھانے کا دیا ۔ یعنی کم کلام اور زیادہ طعام پر توجہ مرکوز رکھی
ویسے گفتگو کے موضوعات میں محفل، سوشل ورک، ادب و شاعری، مطالعے اور کتابوں کی چوائس، گھریلو معاملات اور کچھ حد تک سیاست بھی شامل تھی۔
ملاقات چونکہ بہت زیادہ طویل نہیں تھی۔ اس لیے زیادہ موقع نہیں مل پایا اور پھر ظفری بھائی کو بھی یہاں سے جانے سے پہلے کچھ کام نپٹانے تھے سو آئندہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار لیے یہ مزیدار اور خوشگوار ملاقات انجام پذیر ہوئی
اب تو پورا یقین ہوگیا ہے کہ وزن 200 پونڈز سے کم نہیں ہوگا ۔کھانے کی تفصیل تو بتائی ہی نہیں جو کہ سب سے زیادہ ضروری ہے۔
اب ہر کسی کی یاداشت آپ کی طرح معدہ میں تو نہیں ہوتی ۔ہماری تو کرتی ہے۔ شاید وقت وقت کی بات ہے۔
آپ کے تبصرے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اپنے ذہن میں جواب رکھ کر یہ سوال داغا ہے ۔خوب! کراچی والے ہمیشہ ناشتے یا برنچ پر ہی کیوں ملتے ہیں؟
آپ بصری ملاقات کو ترجیح دیں ۔ ورنہ پھر کھانے کے لوازمات کوترسیں گی ۔ہمیں اس خاندان سے کیوں نکال رکھا ہوا ہے۔۔۔ ایسا نہیں خیال آتا کہ ملاقات کا اہتمام ہی کر ڈالیں چاہے سماعتی ہی سہی۔
کھانے میں ایسے مصروف رہے کہ اقبال پر بھی توجہ ہمیں اور آپ کو ہی توجہ ہی دینا پڑی 😎😎😎😎😎@فہیم نے مختصر مگر بہت حد تک تقریب کا جامع حال خوب بیان کیا ہے ۔ جس حساب سے فہیم نے طعام پر توجہ دی تو انہوں نے ناشتہ کو تقریباً ظہرانہ بنا دیا ۔
مگر یہ کیا کہ دھاگہ کے عنوان میں بھی آخری ملاقات کا ذکر اور تبصرے میں آخری خواہش بھی ظاہر کردی گئی ۔ شکر ہے یہ دھاگہ میں نے امریکہ آکر دیکھا ورنہ تو میں اپنا سفر ہی موخر کردیتا ۔
آپکی محبت اور خلوص ہر چیز سے ماورا ہے ۔۔آپکا پرخلوص خوشبوؤں سے بھرا تحفہ ہماری ڈرسنگ ٹیبل پر سجا ہے ۔۔سلامت رہیے ۔۔اللہ شاد رکھے اور آباد ان شاء اللہ اکلی آمد پر بینڈ باجوں کیساتھ کریں گے ۔۔@سیما آپا نے ہمیشہ کی طرح بڑی بہن کے فرائض ایک بار پھر نبھائے ۔ اور کسی کو خبر ہونے نہیں دی اور بل ادا کردیا ۔ اللہ ایسی بہن ہر کسی کو اللہ عطا فرمائے ۔
وہی تو۔۔۔ وہی توکتنے لوگوں کے اُمیدوں کے چراغ گُل ہوگئے