محمود احمد غزنوی
محفلین
یہی میرا ذوقِ سجود ہے، یہی میرے عشق کا راز ہے
تری یاد میں میرا جھومنا، میرا حج ہے میری نماز ہے
تری یاد میں میرا جھومنا، میرا حج ہے میری نماز ہے
امید ہے کہ آپ نے اسے پڑھا اور سمجھا بھی ہوگا اور اب عمل بھی کریں گےرکشہ شاھراہ کے بائیں حصے پر دوڑتا جا رھا تھا کہ بائیں طرف سے شاھراہ میں شامل ھونے والی ایک پتلی سڑک سے ایک گاڑی بغیر رُکے اچانک رکشہ کے سامنے آ گئی.. رکشہ ڈرائیور نے پوری قوت سے بریک دباتے ھوئے رکشہ کو داھنی طرف گھمایا اور ھم بال بال بچ گئے' گو میرا کلیجہ منہ کو آ گیا تھا..
بجائے اس کے کہ گاڑی کا ڈرائیور اپنی غلطی کی معافی مانگتا ' کھُلے شیشے سے سر باھر نکال کر ھمیں کوسنے لگا.. میرا خیال تھا کہ رکشہ ڈرائیور اُسے تُرکی بہ تُرکی جواب دے گا کیونکہ غلطی اس کار والے کی تھی لیکن رکشہ ڈرائیور نے مُسکرا کر بڑے دوستانہ طریقہ سے ھاتھ ہلایا..
میں نے رکشہ ڈرائیور سے کہا.. "انکل اُس نے تو آپ کے رکشے کو تباہ کرنے اور ھم دونوں کو ھسپتال بھیجنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی اور آپ نے مُسکرا کر اُسے الوداع کہا..؟"
رکشہ ڈرائیور کہنے لگا.. "کچھ لوگ محرومیوں یا ناکامیوں اور کُوڑھ مغز ھونے کی وجہ سے بھرے ھوئے کُوڑے کے ٹرک کی طرح ھوتے ھیں.. جب اُن کے دماغ میں بہت زیادہ کُوڑا اکٹھا ھو جاتا ھے تو جہاں سے گذرتے ھیں گندگی بکھیرتے جاتے ھیں اور بعض اوقات اچھے بھلے لوگوں پر بھی یہ گندگی ڈال دیتے ھیں..
ایسا ھونے کی صورت میں ناراض ھونے کا کوئی فائدہ نہیں.. اپنے اُوپر بُرا اثر لئے بغیر گذر جانا چاھیئے ورنہ آپ بھی اُس سے لی ھوئی گندگی اپنے ساتھیوں پر اُنڈیلنے لگیں گے.."
میں حیرانی سے اس رکشہ ڈرائیور کی طرف دیکھنے لگا جس نے اتنی آسانی سے مجھے اتنی بڑی بات سمجھا دی تھی..!!
از: عامر عبداللہ
آپ کی بات میں سمجھا نہیں؟؟؟امید ہے کہ آپ نے اسے پڑھا اور سمجھا بھی ہوگا اور اب عمل بھی کریں گے
کوئی بات نہیں۔ میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ آپ "بعض احباب" سے گفتگو کرتے وقت زیادہ دوستانہ رویہ اختیار فرمائیں گےآپ کی بات میں سمجھا نہیں؟؟؟
کس کی بات کررہے ہیں اگر کسی کھلی ناسوں والے شوخے بندر (اوپن نوسٹرلز) کی بات کررہے ہیں تو سوری۔ مجھے ایسی حرکتیں نہیں ہضم ہوتی ہیں۔کوئی بات نہیں۔ میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ آپ "بعض احباب" سے گفتگو کرتے وقت زیادہ دوستانہ رویہ اختیار فرمائیں گے
واہ واہ واہ کیا ہی خوبصورت کلام پڑھوایا ہے آپ نے۔ بہت شکریہ۔۔۔ شاعر کا نام بھی عنایت فرما دیجیےھم تُم تمام شُد تو محبّت تمام شُد
حیرت کدہِ عشق سے ،حیرت تمام شُد
ھکلا رھا تھا دیکھ کے ظلم و ستم کو مَیں
چیخا ھُوں اتنے زور سے ، لُکنت تمام شُد
بیٹے نے میرے بعد وصیّت مری پڑھی
"اک خوابِ لامکاں پہ وراثت تمام شُد"
للکارتا ھُوں چاروں طرف دشمنوں کو مَیں
نرغے میں گِھر گیا ھُوں تو دھشت تمام شُد
دنیا ھزار سال سناتی رھے تو کیا
اک سانسِ آخری میں حکایت تمام شُد
صدیاں گُزر گئی ھیں ترے انتظار میں
اے مرگِ ناگہاں ! مری طاقت تمام شُد
ایسا نہ ھو خدا سے جب اپنا حساب لُوں
تب یہ پتہ چلے کہ قیامت تمام شُد
جاتا ھُوں دشمنوں کی طرف ڈھونڈنے اُسے
ھے شہرِ دوستاں میں مروّت تمام شُد
اُس نے کہا کہ جا ! مَیں اُٹھا، اور دِیا بُجھا
جو رَہ گئی تھی باقی وُہ عزّت تمام شُد
سائے پہ کیا غرور کرے کوئی دوستو
سُورج ھُوا غروب تو قامت تمام شُد....
محمود احمد غزنوی نایاب سید زبیر فاتح محمد وارث الف نظامی