روح

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سات مرتبہ میں نے اپنی روح کو حقیر جانا:
  • پہلی مرتبہ اس وقت جب میں نے دیکھا وہ بلندیوں میں پرواز کرنا چاہتی تھی لیکن وہ بہت مسکین اور عاجز نظر آتی تھی۔
  • دوسری مرتبہ اس وقت جب میں نے دیکھا وہ اپاہج کے سامنے لنگڑا کر چل رہی ہے ۔
  • تیسری مرتبہ اس وقت جب روح کو رنج و غم اور عیش و آرام میں سے ایک چیز کو منتخب کرنے کا موقع دیا گیا اور میں نے دیکھا کہ اس نے عیش و آرام کو منتخب کرلیا۔
  • چوتھی مرتبہ میں نے روح کو اس وقت حقیر جانا جب اس نے ایک غلط کام کیا اور جواب طلبی پر یہ کہا کہ دوسرے لوگ بھی تو غلط کام کرتے ہیں مجھ سے غلطی ہوگئی تو کیا ہوا۔
  • پانچویں مرتبہ اس وقت حقیر جانا جب وہ اپنی کمزوری پر قانع ہو کر بیٹھ گئی اور اس صبر و تحمل کو ذاتی قوت پر محمول کرنے لگی۔
  • چھٹی مرتبہ اس وقت حقیر جانا جب اس نے ایک بد صورت چہرے کو حقارت کی نظر سے دیکھا اور وہ یہ نہ جانتی تھی کہ یہ بد صورتی بھی تو اس کا اپنا ہی بہروپ تھا ۔
ساتویں مرتبہ میں نے اپنی روح کو اس وقت حقیر جانا جب وہ اپنی تعریف میں نغمے گانے لگی اور اسے نیکی اور خوش خلقی کی نشانی سمجھنے لگی۔
خلیل جبران
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ فلسفی نہیں چور ہے
مجھے سخت زہر لگتی ہیں اس کی باتیں
یہ صرف گفتار کا غازی تھا، بس
یہ چور ہو یا کچھ بھی پر اس کی باتوں سے ہمیں فائدہ پہنچے تو اٹھا لینا چاہیئے۔۔
گفتار کے غازی تو ہم سب ہی ہیں
 
چھوٹاغالبؔ

جی نہیں نہ آپ ہیں نہ میں ہوں
جو ہیں ان کا آپ کو پتا ہے مجھے بھی پتا ہے
البتہ
اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے اسلاف میں کوئی کمی نہیں جو ہم دوسروں کی باتوں پر کان دھرتے پھریں
کبھی شیخ سعدیؒ، مولانا رومؒ ، اور استاد اعظم جناب غالبؒ کا بھی مزہ چکھ کے دیکھیں
اقبالؒ تو ماشاءاللہ آپ مجھ سے بھی بہتر جانتی ہیں

اب بتائیے کوئی کمی ہے ہمارے پاس؟
ان کو تو احساس کمتری کے شکار لوگ پڑھیں
جن کا فیشن اپنے وطن، اپنے مذہب اور اپنے اسلاف پر تنقید، عدم اعتماد کا اظہار ، اور مذاق اڑانا ہو

اور مجھے پتا ہے میری بہنا ان لوگوں میں سے نہیں
اس لیے ایسا کہہ رہا ہوں (میرا تو ذاتی تجربہ ہے، فائدہ اٹھانا نہ اٹھانا آپ کی مرضی )
 
احساس کمتری تو کسی طور ہو نہیں سکتی
لیکن ایک بات میرے ذہن میں یہ ہے کہ حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے وہ جہاں ملے وہ اس سے فائدہ اٹھائے ۔۔۔
مجھے خلیل جبران سے کوئی غرض نہیں پر ان کی کسی بات سے مجھے فائدہ ہو تو کیا میں نہ اٹھاؤں؟
 
عسکری

معطل
خلیل جبران بہت ہی اچھے فلسفی تھے مجھے جہاں سے بھی ان کا لکھا کچھ ملتا ہے سیو کر لیتا ہوں ۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
احساس کمتری تو کسی طور ہو نہیں سکتی
لیکن ایک بات میرے ذہن میں یہ ہے کہ حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے وہ جہاں ملے وہ اس سے فائدہ اٹھائے ۔۔۔
مجھے خلیل جبران سے کوئی غرض نہیں پر ان کی کسی بات سے مجھے فائدہ ہو تو کیا میں نہ اٹھاؤں؟
بے شک
لیکن ناقص کے پیچھے لگ کے کامل ہاتھ سے گنوا دینا کہاں کی عقلمندی ہے بھلا
اگر وقعی آپ کو روح اور روحانیت سے دلچسپی ہے تو نو پرابلم بہنا
نایاب سائیں ہیں ، ہم ایک تھریڈ شروع کرتے ہیں
مجھے تو کوئی ان موضوعات پر بات کرنے والا نہیں ملتا
اللہ آپ کو جزا دے ، آپ کا ذوق واقعی قابل تعریف ہے
مگر آپ کو سیدھی راہ لگانا بھی تو بھائی ہونے کے ناطے میری ذمہ داری ہوئی نا
ہے کہ نہیں؟:)
 
بلکل
کیوں نہیں!:happy:
 
پر میں ان کے پیچھے نہیں لگی ہوئی وہ تو بھولے بھٹکے ان سے بھی کچھ سیکھ لیا میری نظر بلکل سیدھ میں رہتی ہے بھیا
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
پتا ہے مجھے اس سے چڑ کیوں ہے؟
مجھے کبھی یہ بہت پسند تھا
بے حد و بے حساب
مگر
اس نے مجھے دہریت پر لا کھڑا کیا
وہ تو اللہ کی رحمت ہوئی اور میں نے دیوان غالب میں پناہ لی
ورنہ میری تو حرام موت پکی تھی

تب سے مجھے اس کا نام سننا بھی پسند نہیں
جو اپنے فلسفے پر خود عمل نہ کر سکا
جو اپنا تلاش کیا ہوا سچ خود قبول نہ کر سکا
اس سے اپنا کیا لینا دینا
 
دہریت سے کچھ یاد آیا مجھے ھھھھھھھھھھھھھھھھ :laughing:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پتا ہے مجھے اس سے چڑ کیوں ہے؟
مجھے کبھی یہ بہت پسند تھا
بے حد و بے حساب
مگر
اس نے مجھے دہریت پر لا کھڑا کیا
وہ تو اللہ کی رحمت ہوئی اور میں نے دیوان غالب میں پناہ لی
ورنہ میری تو حرام موت پکی تھی

تب سے مجھے اس کا نام سننا بھی پسند نہیں
جو اپنے فلسفے پر خود عمل نہ کر سکا
جو اپنا تلاش کیا ہوا سچ خود قبول نہ کر سکا
اس سے اپنا کیا لینا دینا
تو آپ نے اس سے دہریت کیوں لی ؟
کچھ اور کیوں نہ لیا ؟
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
جب آپ کے اندر سچ جذب ہوچکا ہو تو آپ کسی ایسی بات سے متاثر نہیں ہوسکتے جو آپ کے اصل کے خلاف ہو
میرا اصل کیا ہے،میرے اسلاف کیا تھے وہ تو میری روح کا حصہ ہیں مجھ میں جذب ہیں؎
پھر خلیل جبران کی دہریت ان کے ساتھ رہ گئی لیکن ان کی کام کی باتیں کام میں لائی جاسکتی ہیں نا!
 
اصل کچھ نہیں ہوتی آدمی کبھی بھی اپنے اسلاف سے بدل سکتا ہے یہ لکھ لیں
 
Top