روزانہ قدم

زیک

مسافر
آج کل فٹ بٹ، سمارٹ واچ اور سمارٹ فون وغیرہ تمام سینسرز کے ساتھ آتے ہیں جس سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ دن میں کتنا چلتے ہیں۔ اکثر یہ فاصلہ میل، کلومیٹر یا قدموں کی تعداد میں بتاتے ہیں۔

سو آپ سے سوال ہے کہ کیا آپ ایسی کوئی ڈیوائس استعمال کرتے ہیں؟ کبھی آپ نے آئی فون ہیلتھ ایپ یا گوگل فٹ وغیرہ پر چیک کیا کہ آپ روزانہ کتنا چلتے ہیں؟

اگر آپ یہ ٹریک کرتے ہیں تو پھر عموما کتنا فاصلہ پیدل جاتے ہیںِ؟

کیا یہ فاصلہ آپ کے روزمرہ کا حصہ ہے؟ یا ورزش اور صحت کے لئے خاص اہتمام کرتے ہیں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے کبھی ٹریک نہیں کیا، لیکن مجھے اندازہ ہے کہ میں روزانہ تقریباً 8 سو میٹر پیدل چلتا ہوں، صبح و شام 4 سو میٹر سوائے چھٹی والے دن یا دنوں میں اور یہ میرے معمول کا حصہ ہے۔ یہ میرے گھر سے میری پارکنگ تک کا فاصلہ ہے :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں عام دنوں میں تین سے چار کلومیٹر پیدل چلتا ہوں۔ اس میں کچھ اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے لیکن ہفتے کی اوسط اتنی ہی نکلتی ہے۔ یہ واک میں عموما پارک میں جاگنگ ٹریک پر کرتا ہوں۔ ہفتے اور اتوار کو یا تو واک بالکل ہی نہیں ہوتی یا اگر ہو تو پھر 8 سے 10 کلومیٹر تک پہنچ جاتی ہے۔ گزشتہ دو دن سے باقاعدہ رننگ شروع کی ہے اور ایک ہفتے سے باقاعدہ سائیکلنگ بھی شروع کر رکھی ہے۔ کیوں کہ وزن اس وقت آئیڈیل وزن سے 8 کلو اوپر چلا گیا ہے۔
میں پہلے فٹ بٹ استعمال کرتا تھا۔ اب گوگل فٹ استعمال کر رہا ہوں۔
 

زیک

مسافر
میں اوسط روزانہ 5 کلومیٹر چلتا یا دوڑتا ہوں۔ افسوس یہ ہے کہ اس میں اکثریت ایکسرسائز ہے یعنی رننگ۔ کوشش کرتا ہوں کہ عام زندگی میں بھی پیدل چلا کروں۔ گاڑی اکثر پارکنگ میں دور کھڑی کرتا ہوں۔ مگر پھر بھی دن بھر میں کم ہی پیدل چلنا ہوتا ہے۔

میں باقاعدگی سے اپنے آئی فون پر ٹریک کرتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
آج کی مثال لے لیں۔ 4 میل دوڑا۔ اگر اسے نکال دیں باقی صرف 0.26 میل چلا آدھ دن میں۔

آئی فون کا کہنا ہے کہ یہ کوئی ساڑھے آٹھ ہزار قدم بنتے ہیں۔
 

محمدظہیر

محفلین
آج کی مثال لے لیں۔ 4 میل دوڑا۔ اگر اسے نکال دیں باقی صرف 0.26 میل چلا آدھ دن میں۔

آئی فون کا کہنا ہے کہ یہ کوئی ساڑھے آٹھ ہزار قدم بنتے ہیں۔
اس ویب سائٹ کے مطابق
  • Walking 20 minutes per mile (3 miles per hour): 2250 steps per mile
  • Walking 15 minutes per mile (4 miles per hour): 1950 steps per mil
  • Running 12 minutes per mile (5 miles per hour): 1950 steps per mile
  • Running 10 minutes per mile (6 miles per hour): 1700 steps per mile
  • Running 8 minutes per mile (7.5 miles per hour): 1400 steps per mile
 

محمدظہیر

محفلین
فٹ بٹ چارچ ایچ آر یا سرج دیکھ لیں۔

میں رننگ کے وقت فون جیب میں نہیں رکھتا بلکہ بازو پر باندھتا ہوں۔
چارج ایچ آر کلائی پر کم جگہ لیتا ہے اور قیمت بھی سرج سے کم ہے۔ یہی مناسب لگ رہا ہے۔ اب سے ورسٹ لیدر بینڈ کے بجائے یہی باندھ لوں گا۔
ویسے فون بازو پر باندھنے کا آئڈیا بھی اچھا ہے لیکن گرنے کا خدشہ نہیں ہوتا؟
 

زیک

مسافر
چارج ایچ آر کلائی پر کم جگہ لیتا ہے اور قیمت بھی سرج سے کم ہے۔ یہی مناسب لگ رہا ہے۔ اب سے ورسٹ بینڈ کے بجائے یہی باندھ لوں گا۔
اگر آپ میری طرح ہیں اور ہر وقت یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کتنا وقت اور فاصلہ دوڑا تو شاید سرج بہتر ہو کہ تمام ڈیٹا بیک وقت دکھا سکتا ہے۔
 

محمدظہیر

محفلین
اگر آپ میری طرح ہیں اور ہر وقت یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کتنا وقت اور فاصلہ دوڑا تو شاید سرج بہتر ہو کہ تمام ڈیٹا بیک وقت دکھا سکتا ہے۔
آرم بینڈ کیس ملتے ہیں ہر فون کے لئے۔ فون گرنے کا کبھی مسئلہ نہیں ہوا۔ ہاں اچھا کیس لینا پڑتا ہے تاکہ فون پسینے سے گیلا نہ ہو۔
میرے نئے فون کا آرم بینڈ تو ہمارے ملک میں ابھی تک لانچ نہیں ہوا۔ فٹ بٹ ہی مناسب رہے گا لیکن میں ہر وقت نہیں دیکھا کرتا کہ کتنا دوڑا ہے۔
 
Top