روزانہ قدم

میں اوسط روزانہ 5 کلومیٹر چلتا یا دوڑتا ہوں۔ افسوس یہ ہے کہ اس میں اکثریت ایکسرسائز ہے یعنی رننگ۔ کوشش کرتا ہوں کہ عام زندگی میں بھی پیدل چلا کروں۔ گاڑی اکثر پارکنگ میں دور کھڑی کرتا ہوں۔ مگر پھر بھی دن بھر میں کم ہی پیدل چلنا ہوتا ہے۔

میں باقاعدگی سے اپنے آئی فون پر ٹریک کرتا ہوں۔
ایکسر سائز تو کبھی کبھی کرتاہوں لیکن پیدل اکثر چلتا ہی رہتا ہوں۔

لیکن ٹریک وغیرہ کیسے کرتے ہیں یہ آج آپ کا مراسلہ پڑھ کر پتا لگا ہے ۔
 

زیک

مسافر
سامسنگ ہیلتھ کی ایپ تو سب سامسنگ سمارٹ فونوں پر ہی ہوتی ہے ۔اس میں یہ سب کچھ شامل ہوتا ہے ۔

ایپ کے لئے فون میں ایکسلرومیٹر کا ہونا ضروری ہے تاکہ فون قدم گن سکے۔ آجکل شاید تمام سمارٹ فون میں یہ موجود ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سات سال میں روزانہ کے اوسط قدم 8150 رہے
میرا اوسط تو بہت ہی کم ہوگا۔شاید دو ڈھائی ہزار قدم۔ البتہ لیکن ایک دفعہ ایک دن میں 40 ہزار قدم ہوئے تھے ۔ دس ذوالحجہ کے دن۔ مزدلفہ سے خانہ کعبہ تک۔اور شاید آدھا راستہ واپس کا بھی۔
 

زیک

مسافر
ایک کوچ کی تحریر پڑھ رہا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ ہارٹ ریٹ زون ون میں روز ڈیڑھ سے دو گھنٹے چلنا ایک عام انسان کے لئے بہترین ورزش ہے
 

زیک

مسافر
سمارٹ واچ لئے آٹھ سال سے اوپر ہو گئے اور یوں کُل قدموں کی تعداد 25 ملین یعنی اڑھائی کروڑ ہو گئی
 
Top