عدنان بھائی ابھی تک سارا پینٹ ایسے ہی کیا ہے!
دیواروں کو پینٹ کرنے سے پہلے چھت کے کناروں کو کور کرنا ضروری ہے تا کہدیواروں کا رنگ چھت کا سفید رنگ سے خلط ملظ نہ ہو۔ اگر ایسا ہو گیا تو رنگ میں بھنگ پڑ جائے گی۔
لمبی سیڑھی کا انتظام کریں اور دیورا اور چھت کے کناروں کو برش سے کور کریں۔آپ رولر بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔
 
عرفان سعید

محفلین
جس طرح سے آپ "بلندی" کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے پینٹ کو کافی سیریس لیا ہوا ہے۔ :)
اصل میں سارا کام خود کیا ہے، اب یہ حصہ نہ کر سکا تو خود شکستگی کا سا احساس تنگ کر رہا ہے!
 
عرفان سعید

محفلین
لمبی سیڑھی کا انتظام کریں اور دیورا اور چھت کے کناروں کو برش سے کور کریں۔آپ رولر بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔
بہت لمبی سیڑھی دستیاب ہے۔ مسئلہ سیڑھی کا نہیں، سیڑھی کھڑی کرنے کا ہے۔ زینے 90 سینٹی میٹر کی چوڑائی میں مسلسل مڑ رہے ہیں اور کسی بھی سیڑھی کو سیدھا کھڑا کرنا محال ہے۔ اپنی پرواہ نہیں، حوصلہ بہت بلند ہے، خطرہ مول لے سکتا ہوں۔
مگر مجھے ڈر بہت لگتا ہے!
 
م حمزہ

کیا چھت کے کناروں پر کاغذی ٹیپ نہیں چپکاسکتے ؟
اس کےلئے اگر سیڑھی کا استعمال کرنا پڑے تو چند لمحوں کیلئے دوسرا شخص سیڑھی پکڑ بھی سکتا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
کیا چھت کے کناروں پر کاغذی ٹیپ نہیں چپکاسکتے ؟
اس کےلئے اگر سیڑھی کا استعمال کرنا پڑے تو چند لمحوں کیلئے دوسرا شخص سیڑھی پکڑ بھی سکتا ہے۔
کاغذی ٹیپ ہی چپکانے اور اتارنے کے لیے ہی ضرورت ہے۔
ضرور پکڑ سکتا ہے گرچہ یہ خطرے سے خالی نہیں!
 
م حمزہ

محفلین
بیگم کے سامنے خودی بلند کرنے کے نتائج کافی سنگین ہو سکتے ہیں۔

آپ تجربہ کار ہیں، مجھ جیسا نو آموز اس معاملے میں کیا کہہ سکتا ہے!
خودی کو فراموش کرکے دونوں ہاتھ بلند کرکے مفید نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
 
م حمزہ

محفلین
کاغذی ٹیپ ہی چپکانے اور اتارنے کے لیے ہی ضرورت ہے۔
ضرور پکڑ سکتا ہے گرچہ یہ خطرے سے خالی نہیں!
اہون البلتین بھول گئے کیا؟ بڑے خطرے
بھابھی کی ترچھی نظر
سے بچنے کیلئے یہ چھوٹا خطرہ مول لینا ہی آسان رہے گا۔
 
Top