جاسمن

لائبریرین
اَللّٰهُمَّ حَولَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا اَللّٰهُمَّ عَلَى الاٰ كَامِ وَاظِّرَابِ وَ بُطُوْنِ الْاَوْدِیَۃِ وَ مَنَابِتِ الشَّجَرِ
اے اللہ! ہمارے ارد گرد بارش برسا، اور ہم پر نہ (برسا)۔ اے اللہ! ٹیلوں پر، پہاڑوں کی چوٹیوں پر، وادیوں کے اندر اور درخت اُگنے کی جگہوں پر (بارش برسا)۔
آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم محفلین!
کیا حال ہے؟
ہمارے ہاں تو بارش ہو رہی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ بس خیر کی، رحمتوں والی بارش ہو۔ گندم کٹ رہی ہے۔ کسان بہت پریشان ہیں۔ اللہ سب کی پریشانیاں دور کرے۔ آمین!
 
آمین ثم آمین ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اَللّٰهُمَّ حَولَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا اَللّٰهُمَّ عَلَى الاٰ كَامِ وَاظِّرَابِ وَ بُطُوْنِ الْاَوْدِیَۃِ وَ مَنَابِتِ الشَّجَرِ
اے اللہ! ہمارے ارد گرد بارش برسا، اور ہم پر نہ (برسا)۔ اے اللہ! ٹیلوں پر، پہاڑوں کی چوٹیوں پر، وادیوں کے اندر اور درخت اُگنے کی جگہوں پر (بارش برسا)۔
آمین!
آمین
 
جان

محفلین
حالیہ بارشوں کی وجہ سے دل بہت غمزدہ ہے، کسانوں کی پکی ہوئی فصلیں محنت سمیت بارش کی نذر ہو گئی ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم۔
انگریزی الفاظ کے مترادف کی فہرستیں تو آسانی سے مل جاتی ہیں لیکن ان کے استعمالات مختلف ہو سکتے ہیں۔
مجھے اپنے ایک تعلیمی کام کے لیے انگریزی کے خوبصورت اور منفرد الفاظ چاہییں۔ میں نے اپنے سامنے مترادفات کی کئی سائٹیں کھولی ہوئی ہیں لیکن وہی بات۔۔۔۔الفاظ کے استعمالات مختلف نکل آتے ہیں اور وقت بہت صرف ہوتا ہے۔
کسی کے پاس اس مسئلہ کا حل ہو تو بتائے اور ثوابِ دارین حاصل کرے۔ :)
 
فرقان احمد

مثلاََ
responsible
performance

وعلیکم السلام!

اس ربط پر جائیے اور سکرول کر کے صفحہ کو نیچے تک دیکھیے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام!

اس ربط پر جائیے اور سکرول کر کے صفحہ کو نیچے تک دیکھیے گا۔
جی یہ سائٹ تو سب سے پہلے شامل ہے باقی سائٹوں کے ساتھ۔ لیکن وہی بات کہ مترادفات تو کئی مل جاتے ہیں لیکن اُن کے استعمالات مختلف ہوتے ہیں۔ یہ دیکھتے ہوئے بہت زیادہ وقت صرف ہوتا ہے۔ جبکہ اگر اردو سے انگریزی میں ترجمہ کرنا چاہیں تو محض ایک دو لفظ ہی ملتے ہیں۔
مجھے خاصا کام کرنا ہے۔۔۔بہت سے پیراگراف کی انگریزی بہتر بنانی ہے لیکن ۔۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
سمجھ نہیں آ سکی، آپ انہیں مترادف کہہ رہی ہیں یا کچھ اور بات ہے؟
ان الفاظ کو مترادف نہیں کہہ رہی۔ ان جیسے الفاظ کے مترادفات تلاش کرنے ہیں۔ یہ دو الفاظ بہت سادہ سے ہیں اور اکثر استعمال ہوتے ہیں۔ جب میں نے ریسپونسیبل کے مترادف کو تلاش کرنا شروع کیا تو ملے ہیں لیکن میرے حساب کا کوئی نہیں۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
مترادفات تو کئی مل جاتے ہیں لیکن اُن کے استعمالات مختلف ہوتے ہیں۔
ان جیسے الفاظ کے مترادفات تلاش کرنے ہیں۔
آپ کو کہا بھی تھا کہ جنات اور بھوت پریت وغیرہ کی زیادہ لڑیاں نہ کھولا کریں ۔۔۔! آپ اب کافی فلسفیانہ باتیں کرنے لگ گئی ہیں۔ اللہ خیر کرے ۔۔۔!

آپ کی بات اب تک ہماری سمجھ میں نہ آ سکی۔ مزید وضاحت فرمائیے۔
 
فرقان احمد

محفلین
جی یہ سائٹ تو سب سے پہلے شامل ہے باقی سائٹوں کے ساتھ۔ لیکن وہی بات کہ مترادفات تو کئی مل جاتے ہیں لیکن اُن کے استعمالات مختلف ہوتے ہیں۔ یہ دیکھتے ہوئے بہت زیادہ وقت صرف ہوتا ہے۔ جبکہ اگر اردو سے انگریزی میں ترجمہ کرنا چاہیں تو محض ایک دو لفظ ہی ملتے ہیں۔
مجھے خاصا کام کرنا ہے۔۔۔بہت سے پیراگراف کی انگریزی بہتر بنانی ہے لیکن ۔۔۔۔۔
کچھ ریسرچ وغیرہ کرنے کے بعد ایک حل تلاش کیا ہے۔ ذرا یہ ویب سائیٹ ملاحظہ فرمائیے۔ اس ویب سائیٹ کی خوبی یہ ہے کہ آپ کو ہر لفظ کی تعریف ملے گی، مترادف ملے گا، مترادف لفظ کا مختلف جملوں میں استعمال ملے گا اور اس لفظ کی نسبت سے اقوال بھی ملیں گے۔ دیے گئے ربط میں آپ کو لفظ ریسپانس کے مختلف جملوں میں استعمالات ملیں گے۔ تاہم، اگر آپ چاہیں تو متصل ٹیب پر کلک کر کے مترادفات کا انتخاب کر لیں اور اس کے ساتھ بھی یہی حسن سلوک کر لیں۔ :)
 
Top