جاسمن

لائبریرین
آپ کو کہا بھی تھا کہ جنات اور بھوت پریت وغیرہ کی زیادہ لڑیاں نہ کھولا کریں ۔۔۔! آپ اب کافی فلسفیانہ باتیں کرنے لگ گئی ہیں۔ اللہ خیر کرے ۔۔۔!

آپ کی بات اب تک ہماری سمجھ میں نہ آ سکی۔ مزید وضاحت فرمائیے۔
فرقان!
اپنے انگریزی میں لکھے ہوئے بعض پیراگرافز میں صرف الفاظ بدلنا ہیں تاکہ مضمون زیادہ خوبصورت ہوجائے۔ اسی لیے جو لفظ پہلے استعمال کیا ہے اُس کا کوئی خوبصورت اور منفرد مترادف چاہیے۔
بس اتنی بات ہے۔
اب آپ نے جو سائٹ کا لنک دیا ے۔ شاید اسے استعمال کر کے کچھ بات بنے۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
آپ ہمیشہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اللہ ہمیشہ آپ پ مہربان رہے۔ آمین!
باقی دعائیں نماز کے بعد مانگوں گی آپ کے لیے۔:)
 
فرقان احمد

محفلین

بہت شکریہ آپ کا ۔۔۔! :) دل باغ باغ ہو گیا ۔۔۔! شاید آپ پیرافریزنگ کی بات کر رہی ہیں، اس پر بھی کچھ دیکھنا ہو گا ۔۔۔! :) انٹرنیٹ پر اس طرح کے ٹول دستیاب ہیں۔ ربط
 
ہادیہ

محفلین
السلام علیکم۔ سب کیسے ہیں؟آج کی خاص رات میں سب محفلین ایک دوسرے کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔۔۔ اور جو محفلین ہم میں نہیں رہے ان کے لیے بھی خاص دعا کیجیے گا ۔۔۔ اللہ سب کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہماری دعائیں اور عبادتیں قبول و مقبول فرمائے۔۔۔آمین ثم آمین
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اللہ تعالی معین اختر کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، ہوادار، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواحقین کو ان کے لیے صدقئہ جاریہ بنائے۔ انہیں خوشیاں، آسانیاں اور رزقِ حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین!
 
رباب واسطی

محفلین
حکم ہے کہ اپنے گناہوں کی تشہیر مت کرو۔۔۔
مگر یہاں تو لوگ دوسروں کے گناہوں کی گواہی ایسے دیتے ہیں جیسے خود اسکے وعدہ معاف گواہ ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین
عالمی یوم کتب بینی

کتب بینی کے عالمی دن پر کتب بینی میں چین، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سرفہرست! جبکہ پاکستان کاشمار کتب بین ممالک کے پہلے 20 ناموں میں بھی نہیں!
 
عالمی یوم کتب بینی

کتب بینی کے عالمی دن پر کتب بینی میں چین، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سرفہرست! جبکہ پاکستان کاشمار کتب بین ممالک کے پہلے 20 ناموں میں بھی نہیں!
اللہ کریم مہربانی فرمائیں ۔آمین
آپی جی یہ لمحہ فکریہ ہے ۔دن بدن کتب بینی کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے ۔اس صنعت سے وابستہ افراد معاشی مسائل میں گرفتار ہیں ۔کئی وجوہات ہیں جس کی وجہ سے کتب بینی کا شوق متاثر ہوا ہے ۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اردو زبان رہتی دنیا تک آپ کی ممنونِ احسان رہے گی ۔۔۔!
فرقان!
میرے پاس وقت کی شدید قلت ہے ورنہ بہت دل چاہتا ہے کہ عدنان نامی اس شخص پہ ایک خاکہ لکھوں۔
آگے بڑھنے، اپنی شخصیت کو نکھارنے، غلطیوں کو درست کرنے کی زبردست صلاحیت اللہ نے انہیں دی
ہے۔
اللہ انہیں ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔آمین!
ایک خاکہ عرفان سعید کے لیے لکھنا چاہ رہی تھی۔۔۔غائب ہیں محفل سے۔ اللہ کرے خیریت ہو۔
 
عدنان بھیا کو ہم اسی لیے ملامتی صوفیوں کی فہرست میں شمار کرتے ہیں۔ شاید ہی کبھی کسی سے ناراض ہوئے ہوں یا خفا ہوئے ہیں۔ موصوف جب سے اُردو محفل میں تشریف لائے ہیں، اُن کی ہمہ وقت یہی خواہش رہی ہے کہ محفل کی رونقوں میں اضافہ ہو۔ اُن کا ساتھ محض سوا دو برس کا ہے جو کہ کئی زمانوں پر محیط معلوم ہوتا ہے ۔۔۔! ما شاءاللہ! :)
 
فرقان احمد

محفلین
مدیران نے محفل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے کیا؟ ہم تو ان کے مراسلے پڑھنے کو ترس گئے ہیں ۔۔۔! یہ کیا کوئی نئی پالیسی ہے کہ محض جاسمن صاحبہ ہی دیگر مدیران کی نمائندگی فرمائیں گی۔ :)
 
فرقان!
میرے پاس وقت کی شدید قلت ہے ورنہ بہت دل چاہتا ہے کہ عدنان نامی اس شخص پہ ایک خاکہ لکھوں۔
آگے بڑھنے، اپنی شخصیت کو نکھارنے، غلطیوں کو درست کرنے کی زبردست صلاحیت اللہ نے انہیں دی
ہے۔
اللہ انہیں ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔آمین!
ایک خاکہ عرفان سعید کے لیے لکھنا چاہ رہی تھی۔۔۔غائب ہیں محفل سے۔ اللہ کرے خیریت ہو۔
عدنان بھیا کو ہم اسی لیے ملامتی صوفیوں کی فہرست میں شمار کرتے ہیں۔ شاید ہی کبھی کسی سے ناراض ہوئے ہوں یا خفا ہوئے ہیں۔ موصوف جب سے اُردو محفل میں تشریف لائے ہیں، اُن کی ہمہ وقت یہی خواہش رہی ہے کہ محفل کی رونقوں میں اضافہ ہو۔ اُن کا ساتھ محض سوا دو برس کا ہے جو کہ کئی زمانوں پر محیط معلوم ہوتا ہے ۔۔۔! ما شاءاللہ! :)
جاسمن آپی اور فرقان بھائی !
الحمدللہ ، اردو محفل سے وابستہ محفلین ہمارے لیے ہمارے عزیز و احباب جیسے ہیں ۔محفل ہمارا آشیانہ ہے ،دنیا کا شاید ہی کو انسان ایسا ہوگا جس کو اپنا آشیانہ سجانے اور سنوارنے کی فکر نہ ہو۔بس ہماری بھی یہی جستجو رہتی ہے کہ محفل سدا خوشیوں اور رونقوں سے مہکتی اور دمکتی رہے ۔یہاں آ کر ہماری کئی سوچوں اور فکروں کو ان کا حل مل جاتا ہے ۔تعمیری و تنقیدی گفتگو سے بہت کچھ سیکھنے کوملتاہے۔ذہن میں آگہی کے باب کھلتے ہیں ۔ہر روز کچھ نیا سبق ملتا ہے ۔یہاں کے کچھ محفلین کی سوچ سے ہمیں روز تجدید ایمان کا موقع میسر آتا ہے ۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
کو ان کا حل مل جاتا ہے ۔تعمیری و تنقیدی گفتگو سے بہت کچھ سیکھنے کوملتاہے۔ذہن میں آگہی کے باب کھلتے ہیں ۔ہر روز کچھ نیا سبق ملتا ہے ۔یہاں کے کچھ محفلین کی سوچ سے ہمیں روز تجدید ایمان کا موقع میسر آتا ہے ۔
درست کہا۔ واقعی محفل میں آکر بہت سیکھا اور سیکھ رہے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
عبداللہ محمد اور یاز کے چٹکلے میرے انتہائی پسندیدہ چٹکلے ہوتے تھے۔ یاز اللہ کرے خیریت سے ہوں ۔۔جبکہ عبداللہ کی شوخیوں کو کسی کی نظر لگ گئی۔۔۔اللہ انہیں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ اور وہ پھر سے اسی بے فکر اور شوخ نوجوان کے روپ میں نظر آئیں۔آمین!
 
فرقان احمد

محفلین

نسیم زہرہ

محفلین
خوش خبری کہ ماہِ رمضان آن پہنچا ہے
شیطان کو قید کرکے ہمارے نفس کو تنہا کر دیا جائے گا
اب یہ ہم پر ہے کہ ہم اپنے نفس کے لیئے کوئی بہانہ تراشتے ہیں یا اس مرتبہ اپنے نفس کو گناہوں کی آلودگی سے پاک کرتے ہیں
بہترین موقع ہے کہ ہم اپنے نفس کو نیکیوں کی طرف موڑ لیں یہ سوچ کر کہ شائد یہ آخری موقع ہو
 
Top