جاسمن

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
سرمد طارق جو پاکستان کے معذور اتھلیٹ تھے، آج ان کا یومِ وفات ہے۔
سلطان محمود غزنوی کی وفات بھی آج کے دن ہوئی۔
اللہ مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!
 
زیک

مسافر
20 فیصد ٹیکس یقیناً کوئی بڑی بات نہیں لیکن مسئلہ اس کے اطلاق کا ہے۔ جو ٹیکس ایبل انکم کے دائرہ کار میں نہیں آتے ان سے بھی زبردستی وصول کیا جا رہا ہے۔
موبائل سروس کے بل پر حکومتی ٹیکس اور فیس ہم بھی تقریباً 19 فیصد دیتے ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
20 فیصد ٹیکس یقیناً کوئی بڑی بات نہیں لیکن مسئلہ اس کے اطلاق کا ہے۔ جو ٹیکس ایبل انکم کے دائرہ کار میں نہیں آتے ان سے بھی زبردستی وصول کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں زیادہ تر ٹیکسیشن ان ڈائیریکٹ ہے۔ کیونکہ اکثر لوگ ڈائرکٹ انکم ٹیکس نہیں دیتے :)
 
جاسمن

لائبریرین
کوئی ایک مولوی/مولانا/مُلّا/مؤذن یا کئی۔۔۔۔
غلط ہو سکتے ہیں۔ غلطی کر سکتے ہیں۔ ایسے ہی جیسے ہم سب۔ بشر ہونے کے ناطے بشری کمزوریاں وہ بھی رکھتے ہیں۔
ہماری مساجد اُن کے دم سے آباد ہیں۔ ہم نے اُن سے قرآنِ پاک پڑھا۔ ہماری نسلیں بھی اُن سے پڑھ رہی ہیں۔
خود معاشرہ انہیں کیا دیتا ہے؟
کبھی غور کیا ہے؟
ہمارا روّیہ تحقیر آمیز ہوتا ہے۔
بے نیازی اور خود کو اُن سے برتر سمجھنے والا۔
نہ ان کی تنخواہیں بہتر ہیں۔ ان کا سماجی معاشی مرتبہ بہت ہی کم ہے۔
وہ ایلین بن کے رہ گئے ہیں اس معاشرے میں۔
ہم انہیں "اپناتے" کیوں نہیں!!!
اللہ ہم سب کو مل جل کے رہنے کی توفیق اور آسانی دے۔ اللہ ہمیں توفیق و آسانی دے کہ ہم سب کو عزت دے سکیں۔آمین!
 
20 فیصد ٹیکس کوئی بڑی بات نہیں
ہرگز بڑی بات نہ ہوتی، اگر اس کے بدلے عوام کو بھی کوئی ریلیف ملتا۔ یہاں نہ حکومت کی جانب سے ہیلتھ میں کوئی سہولت دی جاتی ہے اور نہ ہی تعلیم کے حوالے سے۔
سوائے میٹرک تک سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم مفت دیے جانے کے، اور ان میں تعلیم کا حال ایسا ہے کہ لوگ پرائیویٹ اداروں میں مہنگی فیس دے کر پڑھانے پر مجبور ہیں۔
 
ان ڈائرکٹ ٹیکسیشن سے سرکاری آمدن کا فلو بہت ہی کم ہوتا ہے۔ عوام اپنے بچوں کیلئے مہنگے ترین اسکولوں، ہسپتالوں کا خرچہ کر لیں گے لیکن قومی خزانہ کو ڈائریکٹ انکم ٹیکس نہیں دیں گا۔ کیونکہ حکمران منظم کرپشن اور نااہلیوں کی وجہ سے عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
چڑیوں اور مختلف پرندوں کی آوازیں۔ہواؤں اور ہواؤں سے درختوں کی شاخوں کے ہلنے کی آوازیں، خاموشی کی اپنی آواز۔ درختوں بھری شاہراہ میں قدرتی ہواؤں کو محسوس کرتے ہوئے چہل قدمی۔
یا اللہ! تیرا حسن ہر طرف جلوہ افروز ہے۔
جدھر دیکھتی ہوں، ادھر تُو ہی تُو ہے۔
 
نسیم زہرہ

محفلین
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ

اگر بری روایت کو آغاز میں ہی روکا نہ جائے تو وہ رواج بن جاتی ہے

اے اللہ . . . !!
ہمیں غیر اخلاقی و اسلام کے منافی رسم و رواج سے بچا

آمین یارب
 
جاسمن

لائبریرین
Screenshot-20190515-022838.jpg
 
Top