سید عمران

محفلین
میرا ٹیکس ڈبل سے بڑھ گیا ہے۔

اور دوسری طرف نان فائلرز کو چھوٹ دی گئی ہے۔

جس کمپنی میں ہوں، یہ بیلجیئم بیسڈ ہے۔ یہاں پہلے سے جو افراد پاکستان آفس میں ہیں، وہ ٹیکس نہیں دیتے۔ میں نے جب جوائن کیا تو فنانس ڈیپارٹمنٹ سے کہہ کر اپنا ٹیکس کٹوایا۔
اور جو افراد ٹیکس نہیں دیتے وہ تمام کے تمام پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز ہیں۔
کل جب میں نے ٹیکس ڈبل ہونے کا بتایا تو ہنس کر کہا گیا کہ اور دو ٹیکس۔ یعنی تبدیلی کی خواہش صرف زبانی باتیں ہیں۔ عملاً چوروں کے ہی پیروکار ہیں۔
کرپشن کا حق صرف ہمیں ہے دوسروں کو نہیں!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
بجٹ حسب روایت "اشرافیہ دوست"-گریڈ ایک سے سولہ والوں کی 10 فی صد اور سیکرٹریوں کی 25 فی صد تنخواہوں میں اضافہ!
یہ 25 فیصد والی خبر کہاں سے آئی ہے؟ جو خبریں کل سے چل رہی ہیں ان کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک 10 فیصد اضافہ، گریڈ 17 سے 20 تک 5 فیصد اضافہ اور گریڈ 21 اور 22 میں کوئی اضافہ نہیں، جبکہ پنشن میں 10 فیصد اضافہ۔
 
فرقان احمد

وزراء کے ساتھ کام کرنے والے اسپیشل سیکرٹریز کی تنخواہوں میں پچیس فی صد اضافہ حکومت کے گلے پڑ گیا ہے اور ظاہری بات ہے کہ ان کی تعداد بہت کم ہے۔۔۔! یوں پڑا، رنگ میں بھنگ ۔۔۔! بات تاثر کی ہوتی ہے اور تاثر یہی پڑا کہ وفاقی سیکرٹریوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گیا ۔۔۔! ہم بھی اسی فریب میں آ گئے ۔۔۔! اب تحقیق کی تو معلوم پڑا ۔۔۔!
 
جاسمن

جی ایسا ہی ہے۔
 
زیک

مسافر
میرا ٹیکس ڈبل سے بڑھ گیا ہے۔

اور دوسری طرف نان فائلرز کو چھوٹ دی گئی ہے۔

جس کمپنی میں ہوں، یہ بیلجیئم بیسڈ ہے۔ یہاں پہلے سے جو افراد پاکستان آفس میں ہیں، وہ ٹیکس نہیں دیتے۔ میں نے جب جوائن کیا تو فنانس ڈیپارٹمنٹ سے کہہ کر اپنا ٹیکس کٹوایا۔
اور جو افراد ٹیکس نہیں دیتے وہ تمام کے تمام پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز ہیں۔
کل جب میں نے ٹیکس ڈبل ہونے کا بتایا تو ہنس کر کہا گیا کہ اور دو ٹیکس۔ یعنی تبدیلی کی خواہش صرف زبانی باتیں ہیں۔ عملاً چوروں کے ہی پیروکار ہیں۔
ابھی بھی وقت ہے پاکستان چھوڑیں اور کسی بہتر ملک منتقل ہو جائیں۔ آپ کی آئندہ نسلیں آپ کو دعائیں دیں گی
 
عرفان سعید

محفلین
ہر طرف سے مہنگائی کی یلغار ہے۔ بچوں کی فیسیں بڑھ گئیں۔ پانی کا کین 35بکی بجائے 40 کا۔ بجلی کے بل زیادہ۔ گیس زیادہ۔ پھل سبزیاں زیادہ۔ کرائے زیادہ۔ سفر مہنگا۔ کپڑے جوتے مہنگے۔ سٹیشنری۔۔۔کتابیں مہنگی۔۔۔۔
الامان۔ الحفیظ۔
یا اللہ رحم فرمائیے۔ آمین!

شکر کیجیے کہ سانس لینے کی اجازت ہے ۔۔۔! ہوا سے آکسیجن کشید کرنے پر ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔۔۔! آہیں بھرنے پر بھی کوئی ٹیکس یا جرمانہ عائد نہ ہے ۔۔۔! شکر ہے مِرے مالک، شکر ہے!
اب وہ مبارک دن دور نہیں جب اردو محفل پر مراسلہ پوسٹ کرنے پر بھی ٹیکس لگے گا!
مزاحیہ شاعری اور تصاویر میں پوسٹ کرنے پر ڈبل ٹیکس!
یورپ سے پوسٹ کرنے والوں پر ٹرپل ٹیکس!
 
وہ سب ٹھیک ہے بس سیاسی چٹکلوں پر مت لگائیں۔۔

اب وہ مبارک دن دور نہیں جب اردو محفل پر مراسلہ پوسٹ کرنے پر بھی ٹیکس لگے گا!
مزاحیہ شاعری اور تصاویر میں پوسٹ کرنے پر ڈبل ٹیکس!
یورپ سے پوسٹ کرنے والوں پر ٹرپل ٹیکس!
 
نسیم زہرہ

ہر گز نہیں
ایسا قطعآ نہیں ہو سکتا
اگر ہوا بھی تو پریشان نہ ہوں
یورپ میں رہتے ہوئے بھی اردو سے محبت کرنے والوں، اردو کو فروغ دینے والوں کے حصے کا ٹیکس بھی ہم بھرا کریں گے

یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ وعدہ ہے
 
جاسم محمد

محفلین
اور جو افراد ٹیکس نہیں دیتے وہ تمام کے تمام پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز ہیں۔
کل جب میں نے ٹیکس ڈبل ہونے کا بتایا تو ہنس کر کہا گیا کہ اور دو ٹیکس۔ یعنی تبدیلی کی خواہش صرف زبانی باتیں ہیں۔ عملاً چوروں کے ہی پیروکار ہیں۔
ٹیکس دینے یا نہ دینے کا تعلق کسی پارٹی کی حمایت سے نہیں بلکہ حکومت کی ٹیکس وصولی پالیسیوں سے ہے۔ جب سے پاکستان وجود میں آیاہے، ملک کا ٹیکس کلچر ایسا رکھا گیا ہے کہ ٹیکس دے دو تو ٹھیک ہے۔ نہ دو تب بھی سب ٹھیک ہے۔ جب تک اس اہم مسئلہ کو حکومتی سطح پر ایڈریس نہیں کیا جاتا۔ ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد نہیں بڑھے گی۔
فی الحال عمران خان قوم سے ’’اپیل‘‘ کر کے ٹیکس مانگ رہے ہیں جیسے چندہ مانگا جاتا ہے۔ ایسے تو قوم کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگنی۔
ہونا تویہ چاہئے تھا کہ جو پہلے سے ٹیکس دے رہا ہے اس کوبجٹ میں خاص مراعات دی جاتیں تاکہ نان فائلر مجبورا فائلر بننے کی کوشش کرتا۔ اس کی بجائے یہاں روایتی الٹی گنگا بہائی گئی ہے۔ اور پہلے سے موجود فائلرز کا ٹیکس بڑھا کر ٹیکس نظام سے ہی متنفر کر دیا گیا ہے۔
بجٹ: کیا یہ حکمران کچھ کر لیں گے؟
 
جاسم محمد

محفلین
ابھی بھی وقت ہے پاکستان چھوڑیں اور کسی بہتر ملک منتقل ہو جائیں۔ آپ کی آئندہ نسلیں آپ کو دعائیں دیں گی
استطاعت رکھتے ہوئے بھی ملک چھوڑنا ہر اک کے بس کی بات نہیں۔ بہت سی نجی مجبوریاں ہوتی ہیں جنہوں ملحوظ خاطر رکھنا پڑتا ہے۔
 
نسیم زہرہ

محفلین
” اگر مزاحیہ ادب کے موجودہ دور کو ہم کسی نام سے منسوب کر سکتے ہیں تو وہ یوسفی ہی کا نام ہے“
ابنِ انشا

ادب کے آسمان مشتاق یوسفی کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا
اللہ بزرگ و برتر ان کے درجات بلند فرمائے
 
جاسمن

لائبریرین
Top