جاسمن

لائبریرین
باہمی ربط میں رنجش بھی مزا دیتی ہے بس محبت ہی محبت ہو ضروری تو نہیں
ایک مصرع بھی جو زندہ رہے کافی ہے صبا میرے ہر شعر کی شہرت ہو ضروری تو نہیں
صبا اکبر آبادی کی برسی۔
اللہ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین!
 
الشفاء

سراسر پھول ہیں باغ محمد میں ہر اک جانب
صبا یہ سوچ کر خوش ہے یہاں خاروں میں ہم بھی ہیں

اللہ عزوجل ان کے درجات بلند فرمائے۔۔۔ آمین۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اپنا تو بس نقصان ہی ہو گیا ایک چھٹی کا، بارہ ربیع الاول اتوار کو پڑ گئی۔ مجھے محرم (آخری چھٹی) ہی سے اس چھٹی کے ضائع ہونے کا خدشہ تھا اور بدترین خدشے سچ ثابت ہو گئے۔ :)
 
اپنا تو بس نقصان ہی ہو گیا ایک چھٹی کا، بارہ ربیع الاول اتوار کو پڑ گئی۔ مجھے محرم (آخری چھٹی) ہی سے اس چھٹی کے ضائع ہونے کا خدشہ تھا اور بدترین خدشے سچ ثابت ہو گئے۔ :)
ابھی دس منٹ پہلے ہم اپنے دفتری ساتھی سے یہی رونا رو رہے تھے۔
 
بافقیہ

محفلین
اپنا تو بس نقصان ہی ہو گیا ایک چھٹی کا، بارہ ربیع الاول اتوار کو پڑ گئی۔ مجھے محرم (آخری چھٹی) ہی سے اس چھٹی کے ضائع ہونے کا خدشہ تھا اور بدترین خدشے سچ ثابت ہو گئے۔ :)
ہم تو مزے میں ہیں۔۔۔ ہمارے ہاں جمعہ کو چھٹی ہوا کرتی ہے۔ بزنز وغیرہ کے کاموں میں اتوار۔۔۔ اس بار ایڈونچر ٹرپ کی پلاننگ ہے۔ قریب ہی ایک پہاڑی ہے ۔ چار کلو میٹر چڑھنا اور پھر اترنا مع اسباب طعام۔ جہاں واٹر فالس ہے۔۔۔ مزہ ہی مزہ ہے احباب۔۔۔:thumbsup:
 
جاسمن

لائبریرین
أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ الَّذِی لاَ إِلَہَ إِلاَّ ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَأَتُوبُ إِلَیْہِ غُفِرَ لَہُ وَإِنْ کَانَ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ۔
اتوب الیہ کے بعد کا ترجمہ کوئی بتا سکتا ہے؟
 
أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ الَّذِی لاَ إِلَہَ إِلاَّ ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَأَتُوبُ إِلَیْہِ غُفِرَ لَہُ وَإِنْ کَانَ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ۔
اتوب الیہ کے بعد کا ترجمہ کوئی بتا سکتا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگرچہ جنگ سے فرار ہی کیوں نہ ہوا ہو۔ (کفار کے مقابلے سے فرار کو حدیث شریف میں بڑا گناہ بتایا گیا ہے۔)
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کسی کو محمد عدنان اکبری نقیبی کے بارے پتہ ہے کہ وہ محفل میں کیوں نہیں آرہے؟
اللہ کرے سب خیریت ہو۔ آمین!

لگتا ہے سید عمران صاحب بھی غائب ہیں۔
کسی کو یہ دونوں بھائی ملیں تو پکڑ کر محفل میں لے آئیں۔ کچھ نہیں کہا جائے گا۔:)

نقیبی بھائی تو ٹانگ پر پلستر چڑھاچکے۔ باقی بچے عمران بھائی تو ان سے ٹیلیفون پر پوچھیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین

سین خے

محفلین
ہمارے نانا کہ یادداشت بہت خراب ہو گئی ہے۔ کسی کو نہیں پہچانتے ہیں۔ بس کبھی کبھی کوئی اولاد یاد آجائے تو کمال کی بات لگتی ہے۔

نانی کو کہتے ہیں کہ یہ بڑی بی ہماری پڑوسن ہیں۔ ہم ان کو بہت بار یاد دلانے کی کوشش کرتے ہیں کہ نہیں یہ آپ کی بیگم ہیں پر ان کا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوتا ہے "یہ تو بہت ہی بدصورت بڑھیا ہے۔ اتنی بڈھی ہے، کمر اس کی جھکی ہوئی ہے۔ یہ میری بیوی ہو ہی نہیں سکتی ہے، میری بیوی تو بہتتتت خوبصورت ہے۔" ہم جب پوچھتے ہیں کہ آپ کی بیگم کہاں ہیں تو کہتے ہیں کہ وہ بہت ہی خوبصورت جگہ پر رہ رہی ہے۔

ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان کی ایسی باتیں نانی کے کان میں نہ پڑیں ورنہ نانی کی ڈنڈی ہوگی اور نانا :)

دو دن پہلے تو حد ہی ہوگی۔ اپنے میل نرس سے کہتے ہیں

"یہ جو بڑی بی ہیں نا یہ ہماری نوکرانی ہیں۔ ہم نے ترس کھا کر ان کو ایک کمرہ اور باتھ روم دے دیا ہے۔ بڑی بی کو بالکل چین نہیں ہے۔ پورا دن باتھ روم آتی جاتی ہیں۔ میں اپنے کمرے سے دیکھتا رہتا ہوں۔ قبضہ ہی جما لیا ہے۔ کسی دن گھر سے نکال دوں گا۔"

دعا ہے کہ نانی کے کانوں میں یہ نئی کہانی نہ پڑے ورنہ نانا تو گھر سے باہر ہوں گے ہی، ہم بھی سڑک پر کھڑے ہوں گے :)
 
Top