الف نظامی

لائبریرین
آج گھر سے کام کرنے کا فقط دوسرا دن ہے اور کم از کم بارہ دن مزید ہیں لیکن اس 'اسطوخودوس' قسم کی روٹین سے اکتا ہٹ شروع ہو گئی ہے، نہ اس طرح کام ہے کہ چوکس بیٹھ کر کام رکتے رہیں اور نہ اس طرح چھٹی ہے کہ کوئی کام ہی نہ کریں، یا للعجب! :)
اسطوخودوس روٹین کو جوارش جالینیوس کھلائیں تو چوکس قسم کی روٹین بن جائے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مجھے جب کبھی گھر سے کام کرنا ہوتا ہے، اور ان دنوں میں بھی، بالکل آفس جانے کے تیار ہو کر بابو بن کر کام کرتا ہوں۔
جب تک لباس تبدیل نہ کر لوں، بیگم بھی دبی دبی سی رہتی ہے۔
:)
میری روٹین میں صرف یہی فرق ہے کہ دفتر آنے جانے کا وقت فیملی اوقات میں شامل ہو گیا ہے۔
ورک فرام ہوم پہلے بھی کرتا رہا ہوں، تو کچھ الگ محسوس نہیں ہو رہا۔ ہماری میٹنگز ویسے بھی سکائپ اور زوم پر ہی ہوتی ہیں۔
گھر میں جس کمرہ میں سیٹ اپ کیا ہے، بچوں کو پتا ہے کہ یہ بابا کا آفس ہے، اور جب بابا آفس میں ہوں تو تنگ نہیں کرنا۔ :)
میرا تھوڑا بہت ہی تجربہ تھا پہلے کہ عید کی لمبی چھٹیوں میں کسٹمرز کے ساتھ رابطہ رکھتا تھا لیکن یہ تو بالکل ہی علیحدہ تجربہ ہو گیا۔ لاک ڈاؤن سے پہلے باس سے طریقہ کار پر بات ہو رہی تھی تو انہوں نے پوچھا کہ رابطے کا بہترین وقت تمھارے لیے کیا ہوگا تو "فرط جذبات" میں کہہ دیا کہ سارے آفس ہاورز سر۔ اب پچھتا رہا ہوں اور فون کو سینت سینت کر رکھ رہا ہوں کہ نجانے کس وقت یاد کر لیں۔ :)
 
لگتا ہے محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کو بھابھی نے یہ کہہ کر محفل استعمال کرنے سے منع کر دیا ہے کہ محفل سے بھی وائرس لگ سکتا ہے۔
حالانکہ محفلی وائرس تو کب کا ان کو لگ چکا۔
بھیا یاد آوری کا شکریہ۔ گھریلوں اور جاب کی مصروفیات کی وجہ سے محفل کومکمل وقت نہیں دے پایا۔ بیگم جی کی بھی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ اب گھر میں قید ہوئے ہیں تو حاضری لگاتے رہیں گے۔
 

م حمزہ

محفلین
بھیا یاد آوری کا شکریہ۔ گھریلوں اور جاب کی مصروفیات کی وجہ سے محفل کومکمل وقت نہیں دے پایا۔ بیگم جی کی بھی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ اب گھر میں قید ہوئے ہیں تو حاضری لگاتے رہیں گے۔
اللہ آپ کو اور آپ کی بیگم صاحبہ کو تندرست و توانا رکھے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بڑا شور سنتے تھے کہ فلاں ویڈیو وائرل ہو گئی، فلاں تصویر وائرل ہو گئی وغیرہ مگر "وائرل" ہونے کے صحیح معنی، حق الیقین کی حد تک، کورونا وائرس نے وائرل ہو کر ہی سمجھائے ہیں!
 

عرفان سعید

محفلین
بڑا شور سنتے تھے کہ فلاں ویڈیو وائرل ہو گئی، فلاں تصویر وائرل ہو گئی وغیرہ مگر "وائرل" ہونے کے صحیح معنی، حق الیقین کی حد تک، کورونا وائرس نے وائرل ہو کر ہی سمجھائے ہیں!
پھر تو یو ٹیوبرز دعا کیا کریں گے، "یااللہ! میری ویڈیو کورونا کی طرح وائرل کر دے!"
:)
 

جاسم محمد

محفلین
سیلف آئسولیشن+یکتائی کا 17واں دن۔
کچھ دشواری محسوس ہو رہی ہے۔
متفق
اب شدید اکتاہٹ کا احساس ہو رہا ہے۔
انسان فطرتا سوشل جانور ہے۔ کتنی دیر آئیسولیشن میں گزارے گا؟ بالآخر اکتا ہی جائے گا۔ ہماری حکومت تو کہہ رہی ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں دو ماہ قبل یعنی مئی سے شروع کر دو ۔ یوں جولائی، اگست سے پہلے زندگی معمول پر آتی دکھائی نہیں دے رہی :(
 

عرفان سعید

محفلین
آپ بھی آئیسولیشن کے دوران میرے سے ٹرولنگ کورس کر لیں۔ شروع کے مضامین بالکل مفت پڑھا دوں گا :)
میری کیا اوقات کے ٹرولنگ کے سرخیل سے براہ راست پڑھوں۔
آپ کا لیول اتنا ہائی ہے کہ میرے سر سے گزر جائے گا۔
:D
 

زیک

مسافر
فی الحال تو کوئی اکتاہٹ وغیرہ نہیں۔ گھر سے کام کرنا اتنا مشکل بھی نہیں۔ روزانہ ایک بار محلے میں رننگ یا سائیکلنگ کے لئے نکلتا ہوں۔ بالمشافہ ملاقات کی بجائے فون پر گفتگو جاری ہے
 
Top