برادر خورد جو پی ٹی آئی کے شدت پسند قسم کے ہمدرد ہیں، آج معہ بیگم کے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیکر آئے ۔

بیگم کے بھائی جو ساری زندگی پیپلز پارٹی کے جیالے اور مختلف تنظیمی عہدوں پر ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے، دو ہفتے قبل اپنے ڈیرے پر ن لیگی امیدوار کا جلسہ کراتے پائے گئے۔

میں نے یہ سمجھا کہ جن امیدواروں کے حق میں ہوا چل رہی ہے، لوگ از خود انھیں سپورٹ کرنا شروع ہو گئے کہ اگلے پانچ سال انھی کے منہ متھے لگنا ہے۔ کیونکہ ایم پی اے، ایم این اے تو اگلے الیکشن سے پہلے نظر آنے والے نہیں۔ مقامی سیاست کے رنگ بڑے ہی نرالے ہیں۔
 

زیک

مسافر
کیا بات ہے بین پارٹیاں بھی چلتی ہیں پاکستان میں!
واہ کینٹ میں 10 حلقے ہیں۔ آپ کا کلاس فیلو کس حلقے سے لڑ رہا ہے ؟
اتنے انتخابی پوسٹرز پر اس کی تصاویر تھیں کہ مجھے خیال تھا خود لڑ رہا ہے لیکن وہ تو صرف سپورٹر تھا 😂
 
کیا بات ہے بین پارٹیاں بھی چلتی ہیں پاکستان میں!
الیکشن کمیشن کی طرف سے ابھی تک پابندی نہیں لگائی گئی۔
اتنے انتخابی پوسٹرز پر اس کی تصاویر تھیں کہ مجھے خیال تھا خود لڑ رہا ہے لیکن وہ تو صرف سپورٹر تھا 😂
گراس روٹ لیول کے انتخابات میں تھوڑا بہت اثر و رسوخ رکھنے والا بھی نمایاں ہونے کی کوشش میں ہوتا ہے۔
ویسے بھی اتنے بینرز اور پوسٹرز تو ملکی سطح کے انتخابات میں بھی نہیں لگتے ، جتنے ان چھوٹے انتخابات میں لگائے گئے۔ کوئی کھمبا، گلی، نکڑ کونا بچا ہوا نہیں تھا۔
 
Top