فاخر رضا

محفلین
اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں ۔آمین
کب آمد ہوگی آپ کی کراچی میں ۔
اسی جولائی میں انشاءاللہ
کچھ clearance کا کام باقی ہے اور کچھ سامان بیچنا ہے
تقریباً ایک ہزارکلو کراچی بھیج چکا ہوں ہو سکتا ہے یہ بھی بھیج دوں
انشاءاللہ پندرہ سے پہلے کراچی میں ہونا چاہئے
باقی اللہ کی مرضی
بیوی بچے جا چکے ہیں
آج ایک عدد ناشتہ پارٹی ہے کیونکہ یہاں آج چھٹی ہے. سارے دوست خوب ہی دعوتیں کررہے ہیں اور تحفے بھی ڈھیروں کے حساب سے مل رہے ہیں
ایک بات یہ ہے کہ یہاں جتنی اچھی دوستی پاکستانیوں سے ہے اتنی ہی اچھی انڈین اور دیگر لوگوں سے ہے. مذہب کا معاملہ بھی یہی ہے. یہ چیز یہیں آکر دیکھی اور سیکھی. کچھ فیلیپینو بھی اچھے دوست ہیں اور عرب دوست بھی خوب بنے
مگر میں واپس جانے پر بہت زیادہ خوش ہوں. کراچی اور سمندر کا کیا زبردست combination ہے. شہباز کراچی کو لاہور بنا رہا تھا مگر نہ تو وہ راوی یہاں لاسکتاہے نہ یہاں سے سمندر لے جاسکتا ہے
 
فاخر رضا

محفلین
اللہ آپ کو ہمیشہ آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔آپ کے ہاتھ میں مریضوں کے لئے ہمیشہ شفا رکھے۔ آپ کے پاس جو لوگ تکلیف و بیماریوں میں مبتلا آئیں، وہ صحت یاب ہو کر جائیں۔ آپ کو ہمیشہ اطمینان قلب عطاچفرمائے۔آمین!
سو دفعہ آمین
 
اسی جولائی میں انشاءاللہ
کچھ clearance کا کام باقی ہے اور کچھ سامان بیچنا ہے
تقریباً ایک ہزارکلو کراچی بھیج چکا ہوں ہو سکتا ہے یہ بھی بھیج دوں
انشاءاللہ پندرہ سے پہلے کراچی میں ہونا چاہئے
باقی اللہ کی مرضی
بیوی بچے جا چکے ہیں
آج ایک عدد ناشتہ پارٹی ہے کیونکہ یہاں آج چھٹی ہے. سارے دوست خوب ہی دعوتیں کررہے ہیں اور تحفے بھی ڈھیروں کے حساب سے مل رہے ہیں
ایک بات یہ ہے کہ یہاں جتنی اچھی دوستی پاکستانیوں سے ہے اتنی ہی اچھی انڈین اور دیگر لوگوں سے ہے. مذہب کا معاملہ بھی یہی ہے. یہ چیز یہیں آکر دیکھی اور سیکھی. کچھ فیلیپینو بھی اچھے دوست ہیں اور عرب دوست بھی خوب بنے
مگر میں واپس جانے پر بہت زیادہ خوش ہوں. کراچی اور سمندر کا کیا زبردست combination ہے. شہباز کراچی کو لاہور بنا رہا تھا مگر نہ تو وہ راوی یہاں لاسکتاہے نہ یہاں سے سمندر لے جاسکتا ہے
اللہ کریم آپ کو باخیر و عافیت سے کراچی میں آمد نصیب فرمائیں ۔آمین
 
اللہ کریم کے بندے '' ہونے '' اور اللہ کریم کے بندے ''بننے'' میں فرق ہے اور یہ وہ فرق ہےجس کا فرق بندے کو پڑتا ہے اللہ کریم کو نہیں ۔ میں نے آج تک ایک بھی ایسا شخص نہیں دیکھا جس نے اللہ کریم کو تلاش کرنے کا ارادہ کیا ہو اور اللہ کریم نے اُسے اپنی طرف آنے کی راہ نہ دکھائی ہو ۔
 
دعا سحر

محفلین
ایمان جب انسان کے اندر اپنی ،،جڑیں ،، مظبوط کر لیتا ہے تو گناہ مشکل اور ،،نیکی ،،آسان ہو جاتی ہے دل نرم اور آنکھیں نم رہتی ہیں
 
زندگی کا یہ بھی ایک اصول ہے کہ جب تک خود پر نہ بیتے تب تک سامنے والے کی تکلیف اور دکھ ہماری سمجھ نہیں آتا ۔ہم دنیا سے اپنے ناپسندیدہ انسانوں کو ختم تو نہیں کرسکتے البتہ ان کے ساتھ نباہ کرکے اپنی زندگی کو خوشگوار بنا سکتے ہیں ۔
 
بچہ وہ نہیں سیکھتا جو اسے لفظوں میں بتایا جائے۔ بچہ وہ سیکھتا ہے جو اس کے سامنے کیا جائے یا جو اس کے ساتھ کیا جائے۔ کسی بھی کام کے لیے ہر شخص پر انحصار نہیں کیا جاسکتا ۔ انحصار کرنے سے پہلے اس بات کا یقین کرلینا ضروری ہے کہ کسی شخص میں ایسا کام کرنے کی صلاحیت ہے یا نہیں ہے۔یعنی یہ کہ انحصار کا تعلق صلاحیت پر ہے۔ بچہ صرف اسی فرد پر انحصار کرتا ہے جو اس کے انحصار کرنے کے تقاضوں پر پورا اتر سکتا ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس شخص میں انحصار دینے کی قابلیت ہو۔ دوسروں پر انحصار یا اعتبار کرنا ایک سماجی رویہ ہے اور دیگر رویوں کی طرح بچہ ان کو بھی صلاحیت کے طور پر سیکھتا ہے۔
بچے بھی اور بڑے بھی، ان باتوں اور نصیحتوں کا اثر زیادہ قبول نہیں کرتے جو انہیں بتائی یا کہی جائیں بلکہ یہ ان کاموں کا اثر زیادہ قبول کرتے ہیں جو ان کے سامنے کئیے جائیں۔ لہذا کسی کی اصلاح کا بہتریں طریقہ یہ ہے کہ انسان خود اچھا بن کر دکھائے ۔
 
م حمزہ

محفلین
پوری رات میں سات مریض آئی سی یو میں ایڈمٹ کیےاور تین reject کیے
یہ قطر میں میری آخری ڈیوٹی تھی
اگلی ڈیوٹی اپنے شہر کراچی میں ہوگی
دعا کا طالب ہوں ہمیشہ کی طرح مگر اس دفعہ ذرا زیادہ
گھر واپسی مبارک ہو ۔ اللہ آپ کا حافظ، نگہبان و حامی ہو۔
 
دعا سحر

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ دن بخیر ان شاءاللہ ان لوگوں کا توبہ پر کاربند ہونے والوں میں شمار نہیں ہوسکتا جن کو گناہ جواب دے چکا ہو - تائب صرف وہی ہے جو گناہ کو جواب دے کر خود الگ ہو جائے اور پھر اس پر توجہ نہ دے
 
Top