اگر آپ اپنے بالوں کو خوبصورت اور مظبوط بنانے چاہتے ہیں تو پہلی فرصت میں شیمپو ترک کریں اور ہلکا صابن لگایا کریں صرف مرد حضرات کے لیے
عورتیں ھڑیڑہ کا استعمال کریں ایک قسم کی بوٹی ہے شیمپو کی طرح جھاگ بناتا ہے
فیض احمد کے اشعار سے خوبصورت اور مضبوط بالوں تک کا سفر :):):)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرا بھی کل سے گلہ خراب ہو گیا ہے۔

آواز کجھ بدل سی گئی ہے۔ :)
میں سمجھا آپ نے گلہ لکھا ہے زیر سے۔۔۔ اب پتا چلا آپ کا تو گلہ خراب ہے زبر سے۔۔۔۔ دونوں صورتوں میں اکثر آواز بدل جاتی ہے اس لیے دھوکا سا ہوا۔۔۔ اللہ آپ کو صحت عطا فرمائے۔ آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
الحمدللہ! بہتر ہیں۔
جی الحمدللہ ٹھیک ہیں۔

ہانیہ ماشاء اللہ اسکول جانے لگ گئی ہیں دو چار ماہ سے۔ چار سال کی ہو گئی ہیں۔ :)

عفان ڈھائی سال کے ہیں۔ گھر میں ہی شرارتیں جا رہی ہیں۔ :۔)

ابراہیم بھی ماشاء اللہ ایک سال کے ہو گئے ہیں۔ چلنا سیکھ رہے ہیں لیکن اپنے اہداف تک جلدی پہنچنے کے چکر میں پرانے حربے آزماتے رہتے ہیں۔ :)

کبھی ان کی باتیں ہی بتا دیا کریں۔

جی۔ بتا دیں آج۔

اب محفل پر بھی افراتفری میں ہی آنا ہوتا ہے۔ یوں سمجھیے کہ پہلے ہم محفل میں اس طرح بیٹھتے تھے کہ جیسے کہیں جانا نہیں۔ لیکن اب وہ شب و روز و ماہ و سال نہیں رہے۔ :)

آپ سنائیے کیا سرگرمیاں ہیں آج کل؟
 
Top