السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کل ہمارے ضلع میں چنن پیر کے میلے کی چھٹی ہے۔ آج بہت سی ٹرالیاں اور ریڑھیاں وغیرہ میلے کے لیے جا رہے تھے۔ ہم نے ایک ریڑھا دیکھا کہ جس میں اونٹ کا ایک بچہ بیٹھا تھا۔ ہم نے اونٹ کے بچے پہلے بھی دیکھے تھے لیکن وہ تھوڑے بڑے تھے اور اپنے قافلے میں چلتے تھے۔ یہ بچہ شاید ابھی اس دنیا میں نیا آیا تھا۔ بہرحال بچوں جیسی خوشگوار حیرت سے ہم نے اسے دیکھا۔ خوشی سی ہلکے سروں میں چیخیں ماریں جو خواتین کی عالمی عادت ہے۔ پھر سونے پہ سہاگا ۔۔ آگے والی ریڑھی میں گدھے کے ساتھ گدھے کا ننھا سا بچہ بھی کھڑا تھا۔ آپ کو پتہ ہی ہے کہ وہ کتنا ہینڈسم، پرکشش وغیرہ ہوتا ہے۔ بس آج کا دن تو ان دونوں بچوں نے انتہائی خوشگوار بنا دیا۔