ایک بڑے میاں سے بہت سے لوگ خاصے پریشان ہیں۔ تو کیا ان مصیبت زدہ لوگوں کو اس طرح تسلی دینا درست ہوگا کہ:
1۔ غم نہ کرو بڑے میاں کچھ ہی روز کے مہمان ہیں۔
2۔ یایہ کہ آپ پریشان نہ ہوں اللّٰہ تعالیٰ ان بڑے میاں کو جلد جنت الفردوس عطا فرمائے گا۔ ان شاء اللّٰہ تعالیٰ
3۔ یا اس طرح کہ اللّٰہ تعالیٰ بڑے میاں کو جلدی جنت میں بلا لے؟؟؟
کچھ زیادہ ہو گیا شاید:)
 
جاسمن

لائبریرین
میرے خیال میں رحم کا لفظ بہت بہتر ہوتا ہے۔ اللہ رحم فرمائے۔ اللہ پاک آسانیاں دے۔ یہ وقت بھی گزر جائے گا ان شاءاللہ۔ اللہ آئیندہ اچھا وقت لائے گا۔ یا انہی باتوں کو دعائیہ انداز میں کہ اللہ اچھا وقت لائے۔ وغیرہ۔
 
علی وقار

محفلین

مجھے اس تسلی نما خواہش سے قطعی طور پر تسلی نہ ہوئی عبید بھائی تاہم اگر پریشان کرنے والے بزرگ کے سامنے یہ تسلیاں دی جائیں تو اس کا خاطر خواہ اثر ہو سکتا ہے۔ :)

ویسے سنجیدگی کے ساتھ عرض ہے کہ یہاں صبر اور اس پر ملنے والے متوقع اجر کا تذکرہ کیا جائے تو زیادہ مناسب رہے گا۔
 
تسلی نما خواہش!!!
یہ بھی خوب تھا بلکہ بزرگ کے سامنے کہنے والا مشورہ تو اور بھی اچھا تھا۔ :)
علی وقار بھائی در اصل جو بھی ہوا خوش طبعی کے پیرائے میں ہوا۔ دکھ بیان کرنے والے نے اپنا دکھڑا سنایا اور میرے منہ سے بےساختہ کچھ ایسی بات نکل گئی۔ مخاطب کو بھی خاصی "تسلی" ہوئی لیکن بعد میں مجھے خیال ہوا کہ یہ آخر تھا کیا؟ دعا، خواہش، تسلی، بددعا یا محض ایک لغو بات؟
 
میرے خیال میں رحم کا لفظ بہت بہتر ہوتا ہے۔ اللہ رحم فرمائے۔ اللہ پاک آسانیاں دے۔ یہ وقت بھی گزر جائے گا ان شاءاللہ۔ اللہ آئیندہ اچھا وقت لائے گا۔ یا انہی باتوں کو دعائیہ انداز میں کہ اللہ اچھا وقت لائے۔ وغیرہ۔
جی آپی یہ تو خیر بہتر ہی بہتر ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بزرگ خاصا سخت وقت دیتے ہیں اپنے گھر والوں کو۔
یہ دو طرفہ امتحان ہوتا ہے۔
دو طرفہ صبر کا امتحان۔
بزرگ اپنی عمر، اپنی بیماری وغیرہ کی وجہ سے چڑچڑے اور بدمزاج ہو جاتے ہیں۔ ضدی اور ہٹیلے۔ انھیں اصرار کر کے کچھ کھلانا پلانا، کہیں ڈاکٹر وغیرہ کے پاس لے جانا غرض کافی کچھ بے حد مشکل ہو جاتا ہے۔ آج کل کے حالات کہ جس میں خواتین بھی نوکری کر رہی ہیں اور نوجوانوں پہ پڑھائی کا بہت بوجھ ہے تو اکثریت کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ کم وقت میں اپنی بات منوانا اور نہ ماننے پہ صبر کرنا۔۔۔ دشواری سی دشواری!
بڑا امتحان ہے۔ لیکن پاس کرنا ضروری ہے۔
اللہ سب کو آسانیاں عطا فرمائے۔ بزرگوں کو بھی اور ان کے ارد گرد کے سب لوگوں کو بھی۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
باہر کی تختیوں میں کیفیت ناموں کی طوالت کی شکایت ملی تو عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ قینچی لے لیں۔
تو قینچی میرے حوالے کریں، قطع برید کر کے کیفیت ناموں کو کچھ کا کچھ بنایا جا سکتا ہے۔
آئیے اس کار خیر میں یہاں اپنا حصہ ڈالیں۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
سیما علی نے
ریحان احمد ریحانؔ کو سالگرہ مبارک لکھا ہے۔
اتنا طویل کیفیت نامہ بالکل نہیں ہونا چاہیے۔ سالگرہ کے لفظ کو کاٹ دیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انھیں معلوم ہی ہو گا کہ آج کے دن وہ دنیا میں تشریف لائے تھے سو بس "مبارک" رہنے دیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بزرگ خاصا سخت وقت دیتے ہیں اپنے گھر والوں کو۔
یہ دو طرفہ امتحان ہوتا ہے۔
دو طرفہ صبر کا امتحان۔
بزرگ اپنی عمر، اپنی بیماری وغیرہ کی وجہ سے چڑچڑے اور بدمزاج ہو جاتے ہیں۔ ضدی اور ہٹیلے۔ انھیں اصرار کر کے کچھ کھلانا پلانا، کہیں ڈاکٹر وغیرہ کے پاس لے جانا غرض کافی کچھ بے حد مشکل ہو جاتا ہے۔ آج کل کے حالات کہ جس میں خواتین بھی نوکری کر رہی ہیں اور نوجوانوں پہ پڑھائی کا بہت بوجھ ہے تو اکثریت کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ کم وقت میں اپنی بات منوانا اور نہ ماننے پہ صبر کرنا۔۔۔ دشواری سی دشواری!
بڑا امتحان ہے۔ لیکن پاس کرنا ضروری ہے۔
اللہ سب کو آسانیاں عطا فرمائے۔ بزرگوں کو بھی اور ان کے ارد گرد کے سب لوگوں کو بھی۔ آمین!
آمین ثم آمین
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
روزے کیسے گزر رہے ہیں؟
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
ابھی تک تو چپ کر کے گزر رہے ہیں، زیادہ حال دوال نہیں مچائی ۔
آخری روزوں میں البتہ گرم موسم کی خبریں گردش میں ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
پاکستانی لٹریچر میں مندرجہ ذیل نظمیں اور مضامین مل سکیں گے؟
نیٹ سے نہیں مل رہے۔
Poems
1. Unfamiliar Morning
2. Winter Visit
3. The Still Life of Apples
by
Moen Farooq

4. Cottage
5. Housewarming
6 End of the Climb
by
Salman Tariq Kureshi

Essays
1. Launching the Angles
by Bapsi Sidhwa
2. The Price of Freedom
by
Rukhsana Ahmad
3. The Responsibility of Writers
by
Shahid Suhrwardy
 
وعلیکم السلام، یہ شاعر و مصور معین فاروقی ہیں، نہ کہ معین فاروق۔ ان کی نظمیں شاید آکسفورڈ کی درسی کتاب میں چھپی تھیں۔ رابطے کی تفصیلات تو یہاں رہیں۔ ان سے رابطہ کر کے شاید مطلوبہ مواد مل سکتا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
پاکستانی لٹریچر میں مندرجہ ذیل نظمیں اور مضامین مل سکیں گے؟
نیٹ سے نہیں مل رہے۔
Poems
1. Unfamiliar Morning
2. Winter Visit
3. The Still Life of Apples
by
Moen Farooq

4. Cottage
5. Housewarming
6 End of the Climb
by
Salman Tariq Kureshi

Essays
1. Launching the Angles
by Bapsi Sidhwa
2. The Price of Freedom
by
Rukhsana Ahmad
3. The Responsibility of Writers
by
Shahid Suhrwardy
بظاہر یہ سب سلیبس میں شامل ہے مگر حیرت اس بات پر ہے کہ اصل متن کی دستیابی کا انتظام یونیورسٹی یا کالج کی جانب سے کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ سب کچھ انٹرنیٹ اور مارکیٹ میں بھی آسانی سے دستیاب نہیں ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
پاکستانی لٹریچر میں مندرجہ ذیل نظمیں اور مضامین مل سکیں گے؟
نیٹ سے نہیں مل رہے۔
Poems
1. Unfamiliar Morning
2. Winter Visit
3. The Still Life of Apples
by
Moen Farooq

4. Cottage
5. Housewarming
6 End of the Climb
by
Salman Tariq Kureshi

Essays
1. Launching the Angles
by Bapsi Sidhwa
2. The Price of Freedom
by
Rukhsana Ahmad
3. The Responsibility of Writers
by
Shahid Suhrwardy
بچوں کی یونیورسٹی کا ہوم ورک بھی آپ کر رہی ہیں؟
 
Top