جاسمن
لائبریرین
آپ نے کیسے اندازہ لگایا کہ یہ بچوں کی یونیورسٹی کا ہوم ورک ہے؟بچوں کی یونیورسٹی کا ہوم ورک بھی آپ کر رہی ہیں؟
آپ نے کیسے اندازہ لگایا کہ یہ بچوں کی یونیورسٹی کا ہوم ورک ہے؟بچوں کی یونیورسٹی کا ہوم ورک بھی آپ کر رہی ہیں؟
نہیں ملیں۔سلمان طارق قریشی صاحب کی نظموں پر مشتمل کتاب مختلف لائبریریوں میں موجود ہے۔ مثلاً نیشنل لائبریری آف پاکستان میں اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستانی لٹریچر کہاں !پاکستانی لٹریچر میں مندرجہ ذیل نظمیں اور مضامین مل سکیں گے؟
عاطف صاحب، فرنگی زبان میں مقامی لکھاریوں کے تخلیقی و تحقیقی شاہکاروں کی بات چل رہی ہے۔پاکستانی لٹریچر کہاں !
یہ تو فرنگی ادب کے عنوانات لگ رہے ہیں ۔
تفنن کی کیفیت تھی بھئی ۔عاطف صاحب، فرنگی زبان میں مقامی لکھاریوں کے تخلیقی و تحقیقی شاہکاروں کی بات چل رہی ہے۔
بچوں کی یونیورسٹی کا ہوم ورک بھی آپ کر رہی ہیں؟
میرا بھی یہی خیال ہے اور میں نے یہاں سے اندازہ لگایا ہے!محمد کو ایک اسائنمنٹ کرنی ہے اور مغرب کے مصنفین کی تحاریر مل رہی ہیں لیکن مشرق سے کوئی تحریر نہیں مل رہی۔
اندازہ غلط ثابت ہوا۔میرا بھی یہی خیال ہے اور میں نے یہاں سے اندازہ لگایا ہے!
دخل در معقولات کے لیے معذرت!
وہ اسائنمنٹ بھی محمد نے خود ہی کی تھی۔ اس نے سوچا کہ ماں کو شاید مشرق کے کسی مصنف کا پتہ ہو۔ لیکن مجھے معلوم نہیں تھا۔ اسائنمنٹ مکمل کر کے مجھے وٹزایپ کی ہوئی ہے کہ اپنی قیمتی رائے دوں۔میرا بھی یہی خیال ہے اور میں نے یہاں سے اندازہ لگایا ہے!
دخل در معقولات کے لیے معذرت!
بچوں کے ہوم ورک کرنے میں مدد کرنا ایسا معیوب نہیں ہے چاہے وہ یونیورسٹی ہی میں پڑھتے ہوں۔ ہاں ہوم ورک خود کر کے دے دینا سخت معیوب ہے۔ مدد تو اساتذہ بھی کرتے ہیں اور والدین بھی!وہ اسائنمنٹ بھی محمد نے خود ہی کی تھی۔ اس نے سوچا کہ ماں کو شاید مشرق کے کسی مصنف کا پتہ ہو۔ لیکن مجھے معلوم نہیں تھا۔ اسائنمنٹ مکمل کر کے مجھے وٹزایپ کی ہوئی ہے کہ اپنی قیمتی رائے دوں۔
یہاں دیکھیےبزم سخن میں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پہ اشعار کی ایک لڑی بنائی تھی اور جمال نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پہ بھی ایک لڑی بنائی تھی۔ بہت ڈھونڈیں لیکن نہیں مل رہیں۔
آمین الہی آمینسوڈان میں خانہ جنگی کی صورت حال ہے، ہمارے ہر دل عزیز محفلین محمد احسن سمیع راحلؔ ان دنوں خرطوم میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہیں۔ میری دعا ہے کہ وہ اور ان کے کنبے کا ہر فرد محفوظ و مامون رہے۔
اُس نے آپ کو بہت چوٹ پہنچائی تھی تھوڑا بہت تو سنا نا چاھئیے ورنہ اُسے اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوتا ۔سڑک پار کرتے ذرا آگے دوسری طرف سے ایک موٹر سائیکل دو نوجوان لڑکے بیٹھے تھے، ڈرائیو کرنے والے کا چہرہ دائیں طرف تھا۔ اسے دیکھتے ہی مجھے اندازہ ہو گیا کہ بس۔۔۔ یہ دوسری طرف دیکھ رہا ہے اور میں الٹے پاؤں پیچھے نہیں ہٹ سکتی تھی۔ ایک قدم یا دو قدم آگے چلتی تو اسی موٹر سائیکل کے بالکل سامنے آ جاتی کہ جس سے ابھی تھوڑا بچت ہو سکتی تھی لیکن ٹکراؤ پکا ہونا ہی تھا۔ اس لڑکے نے عین اس وقت اپنے آگے دیکھا جب وہ مجھے سے ٹکراتا ہوا آگے نکلا۔ پھر میں تو گر گئی اور وہ آگے نکلتا چلا گیا۔ بیٹی ہمیشہ ہمیشہ یاد کراتی ہے۔ "مما! آیت الکرسی پڑھ لیں۔ " آج اس نے تین چار بار یاد کرایا اور میں نے بھی کم از کم تین بار تو ضرور پڑھیں تھی۔
ایک شخص نے بیگ پکڑ کے دیا اور سہارے کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ الحمدللہ بغیر سہارے کھڑی ہوئی۔ لیکن اتنا بڑا دھچکا تھا اور چوٹیں بھی تھیں کہ حواس تھوڑے ڈانواں ڈول ہو رہے تھے۔ ناک سے رطوبت بہتی محسوس ہوئی۔ صاف کیا تو خون تھا۔ اب سب گاڑیوں نے رفتار ہلکی کر کے گزرنے دیا۔ ایک نوجوان (اللہ اس کے نصیب بہت اچھے کرے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!) اس موٹر سائیکل سواروں کو واپس لایا۔ معافی منگوائی تو میں نے کہا کہ آپ بالکل بھی شرمندہ نہیں لگ رہے۔ آپ سڑک کی طرف دیکھ ہی نہیں رہے تھے۔ مکمل دھیان دائیں طرف تھوڑا پیچھے کی جانب تھا۔ بہرحال اللہ کے بہت بچت کی۔
الحمدللہ رب العالمین۔
سنانے کا ہوش کہاں تھا۔ وہ قطعاً شرمندہ نہیں تھا۔ نوجوان واپس نہ لاتا تو اس نے ہنس کے بھلا دینا تھا۔ جبکہ چوٹیں اب ٹھنڈی ہوئی ہیں تو صحیح پتہ چل رہا ہے۔اُس نے آپ کو بہت چوٹ پہنچائی تھی تھوڑا بہت تو سنا نا چاھئیے ورنہ اُسے اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوتا ۔
اللہ آپ کو صحت عطا فرمائے آمین !
اللہ پاک آپ کو صحت یابی عطاء فرمائے آمین۔چوٹیں اب ٹھنڈی ہوئی ہیں تو صحیح پتہ چل رہا ہے۔