علی وقار
محفلین
خدائے بزرگ و برتر آپ کو شفا اور اس نوجوان کو ہدایت دے۔ بس دعائیں پڑھیں، اپنی حفاظت کا حتی المقدور اہتمام کریں۔ صدقہ خیرات کرنا جاری رکھیں۔سڑک پار کرتے ذرا آگے دوسری طرف سے ایک موٹر سائیکل دو نوجوان لڑکے بیٹھے تھے، ڈرائیو کرنے والے کا چہرہ دائیں طرف تھا۔ اسے دیکھتے ہی مجھے اندازہ ہو گیا کہ بس۔۔۔ یہ دوسری طرف دیکھ رہا ہے اور میں الٹے پاؤں پیچھے نہیں ہٹ سکتی تھی۔ ایک قدم یا دو قدم آگے چلتی تو اسی موٹر سائیکل کے بالکل سامنے آ جاتی کہ جس سے ابھی تھوڑا بچت ہو سکتی تھی لیکن ٹکراؤ پکا ہونا ہی تھا۔ اس لڑکے نے عین اس وقت اپنے آگے دیکھا جب وہ مجھے سے ٹکراتا ہوا آگے نکلا۔ پھر میں تو گر گئی اور وہ آگے نکلتا چلا گیا۔ بیٹی ہمیشہ ہمیشہ یاد کراتی ہے۔ "مما! آیت الکرسی پڑھ لیں۔ " آج اس نے تین چار بار یاد کرایا اور میں نے بھی کم از کم تین بار تو ضرور پڑھی تھی۔
ایک شخص نے بیگ پکڑ کے دیا اور سہارے کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ الحمدللہ بغیر سہارے کھڑی ہوئی۔ لیکن اتنا بڑا دھچکا تھا اور چوٹیں بھی تھیں کہ حواس تھوڑے ڈانواں ڈول ہو رہے تھے۔ ناک سے رطوبت بہتی محسوس ہوئی۔ صاف کیا تو خون تھا۔ اب سب گاڑیوں نے رفتار ہلکی کر کے گزرنے دیا۔ ایک نوجوان (اللہ اس کے نصیب بہت اچھے کرے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!) اس موٹر سائیکل سواروں کو واپس لایا۔ معافی منگوائی تو میں نے کہا کہ آپ بالکل بھی شرمندہ نہیں لگ رہے۔ آپ سڑک کی طرف دیکھ ہی نہیں رہے تھے۔ مکمل دھیان دائیں طرف تھوڑا پیچھے کی جانب تھا۔ بہرحال اللہ نے بہت بچت کی۔
الحمدللہ رب العالمین۔