اوہ۔ اب کیسے ہیں؟ امید ہے لانگ کووڈ سے بچت ہو گئی ہو گی۔
ویسے آپ ہیں کہ بیماری کی وجہ سے محفل سے دور رہے اور میں ہوں کہ ہسپتال کے وائی فائی (ہسپتالوں میں سیل سگنل اتنا کمزور کیوں ہوتا ہے؟) سے لاگ ان کر کے محفل پر پوسٹ کرتا رہتا
بہت شکریہ، اب تو بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔
تین ویکسین کے باوجود بلجیم میں ہسپتال میں تنِ تنہا شدید بیماری سے لڑنا پڑا۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ تین ویکسین نہ ہوئی ہوتیں تو آج اس دنیا میں نہ ہوتا۔
بلجیم سے تو گرتا پڑتا فن لینڈ واپس پہنچ گیا۔ لیکن شدید نقاہت تو بتدریج بہتر ہوتی رہی لیکن زندگی کی تمام دلچسپیاں اور رعنائیاں جیسے مانند پڑ گئی ہوں۔ یوں لگتا تھا کہ جیسے زندگی بالکل ختم ہو گئی ہو۔ اس یاس کی صورتِ حال سے نکلنے میں کافی وقت لگا۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب ٹھیک ٹھاک ہوں۔ بیگم نے جس جانفشانی سے میرا خیال رکھا اس کی بدولت یہ ممکن ہو سکا۔