گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور ہمیں اسی ح سے حیرت ہورہی ہے کہ رات کے ساڑھے بارہ ہونے کو ہیں اور آپ نے ابھی تک کھانا نہیں کھایا۔۔۔
حیرت تو ہمیں ہو رہی یہ سوچ کر کہ آپ کو معلوم ہی نہیں کہ جب ہمارے ہاں صبح کے آٹھ بجتے ہیں تب آپ لوگوں بارہ بجتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم سب مکسچر ہیں ۔۔اردو پنجابی سرائیکی پشتو ہندکو کا 🤓
یہی تو بات ہے۔ جب اپنی بولی میں کچھ کہنا مشکل لگے تو جھٹ سے دوسری زبان میں بات ہو جاتی ہے۔
آج کچھ ایسا ہوا کہ ایک ضروری سلسلے میں اسلامک سینٹر سے کال آئی۔ ہم نے حسب عادت اردو میں بات شروع کی لیکن ایک دو جملے کے بعد معلوم ہو گیا کہ بھائی صاحب کی اردو بہت ہچکولے کھا رہی ہے۔ ابھی ہم سوچ ہی رہے تھے اس کا حل۔ کہ پوچھا گیا کیا آپ پنجابی میں بات کر سکتی ہیں۔
ہم نے کہا۔۔۔۔ لو جی بھرا جی ایدھے وچ کہیڑی مشکل اے۔

لیکن جلدی احساس ہو گیا کہ اب ہماری پنجابی کے لڑکھڑانے کی باری ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
محمداحمد ! آپ نے ایک لڑی بنائی تھی جس میں پاکستانی مصنوعات کی فہرستیں سب نے شریک کی تھیں۔ وہ مجھے نہیں مل رہی۔
 
محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
ویسے میری یہ رائے ہے کہ ایک نئی لڑی بنا لیں اور پرانی لڑی کا حوالہ دے دیں۔ کیونکہ یہ لڑی بہت پرانی ہے اور پس منظر بھی کچھ مختلف ہے۔

اس بار صرف ملکی مصنوعات کے متعلق لڑی بنا لیجے۔
ویسے یہ میں نے اب دیکھا کہ پرانی لڑی میں کافی اچھی شراکت نظر آ رہی ہے۔ اور اب ان میں سے کئی ایک اراکین فعال نہیں ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایک کوّے کے بارے میں ایمی یہی کہتی ہے کہ یہ پرانے گھر سے ہمارے ساتھ آیا ہے۔ مجھے پہچان ہے اس کی۔ اس کی چونچ مختلف ہے وغیرہ۔
آج صبح پرندوں اور ہمارے پالتو چرخ کے جوڑے کے لیے آٹے کی گولیاں، روٹی کے ٹکڑے اور گندم کے دانے اور تازہ پانی رکھا تو کافی دیر بعد جب پودوں کے لیے سبزیوں کے چھلکے وغیرہ لے کے گئی تو ایک کوا سر جھکائے بیٹھا تھا۔ کنالی میں کھانا ختم تھا۔ دوبارہ سے کنالی میں کھانا رکھا تو وہ کھانے لگا۔ پھر اس نے پانی بھی پیا۔ لیکن ادھر ہی بیٹھا رہا۔ ایمی نے انکشاف کیا کہ یہ وہی کوّا ہے جو پرانے گھر سے ہمارے ساتھ آیا تھا۔
کچھ دیر بعد تلاش کیا تو سامنے دیوار پہ بیٹھا تھا۔ شام ڈھلے صاحب چرخوں کو پنجرے میں بند کرنے گئے تو کوّا نجانے کب خود ہی پنجرے کے اندر گھس کے بیٹھ گیا تھا۔ میں نے انھیں بتایا کہ آج لگتا ہے اس کی طبیعت خراب ہے ۔ صاحب کہنے لگے کہ پہلے بتاتیں تو ڈاکٹر سے ٹیکہ لگوا لاتا۔ اب صبح لے کے جاؤں گا ان شاءاللہ۔
کوّے کو پنجرے میں ہی رہنے دیا اور چرخ بھی اس میں بند کر دیے۔ میں نیم گرم پانی اور آٹے کی گولیاں رکھنے گئی تو کوّے کے سر پہ ہاتھ پھیرا۔ پھر پنجرے کو برآمدے میں کیا اور ایک مزید گرم گِندی اوپر ڈالی۔
اب اللہ اسے زندگی اور صحت دے۔ آمین!
IMG20231212192709.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ایمی کہتی کہ مجھے نہ بتائیے گا اگر وہ مر گیا ہو تو ورنہ میں سکول میں یہی سوچ سوچ کے پریشان رہوں گی۔
 
جاسمن

لائبریرین
ابھی محمداحمد کی بنائی پیازوں والی لڑی میں پڑھ رہی تھی کہ چلو پیاز تو ہم اگا لیں لیکن ضرورت کی کتنی ہی چیزیں ہیں جو ہمیں بازار سے ہی لینی ہوتی ہیں۔۔۔۔
واقعی ایسا ہے۔ مہنگائی بھی اتنی ہے کہ گزارہ مشکل ترین ہوتا جا رہا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
میں بہت حساس بھی ہوں اور مجھے اپنے وطن اور قوم سے بہت محبت بھی ہے۔ میں بتا نہیں سکتی کہ میں کس قدر کُڑھتی رہی ہوں۔ اب تو میں نے خبریں پڑھنا چھوڑ دی ہیں۔ میرے جیسے لوگ ہمہ وقت امید کا دامن پکڑے رہتے تھے۔ لیکن جو ہمارے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ہو رہا ہے، اس کے نتائج بے حد بھیانک ہیں۔ مجھے آئیندہ کم از کم پچاس برس تک اس میدان میں کوئی اچھی امید نظر نہیں آ رہی۔ میں نے خود زندہ نہیں رہنا لیکن میرے بعد یہ نظام خدانخواستہ مزید انحطاط پذیر ہو گا۔
یہ صرف ایک ادارے کا حال ہے تو بس اندازہ لگا لیں کہ بقیہ اداروں کا کیا حال ہو گا!
پہلے میں یہی کہتی تھی کہ چراغ سے چراغ جلتا ہے۔ اپنی کوشش کریں وغیرہ۔ لیکن مجھے بتائیں کہ میں صرف پڑھا سکتی ہوں، جتنا اچھا بھی پڑھا لوں، جن بچوں کی بنیاد ہی نہیں ہے، ان کی جڑیں ہی نہیں ہیں، ان پہ کتنی محنت کروں؟ کیا انھیں شروع سے پہلے انگریزی سکھاؤں پھر اپنا مضمون پڑھاؤں ؟ اور پالیسی سازوں، فیصلہ سازوں کا کیا!! وہاں تک تو میری پہنچ نہیں، میری آواز نہیں جاتی۔ وہاں سے تو گھڑے گھڑائے فیصلے اور پالیسیاں آتی ہیں۔ ہمیں بس تکمیل کرنا ہوتی ہے۔
اس قدر خراب حالات ہیں کہ بس! میری ایک بہت اچھی سہیلی اپنے خاندان سمیت باہر کے کسی ملک میں ہجرت کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ کہ اب یہاں کے حالات بہت خراب ہو چکے۔
کیا کریں؟
دوسرے ملک میں جانا، اپنا وطن چھوڑنا کس قدر مشکل ہے! مجھے تو پاکستان پہ ترس آتا ہے۔ اللہ نے ہمیں آزاد وطن دیا۔ کس قدر بڑی نعمت ہے یہ۔ پوچھیں ان لوگوں سے جو دوسروں کے دستِ نگر ہیں۔ جب میں آزادی کو محسوس کرتی ہوں تو مجھے اپنا آپ بہت ہلکا پھلکا محسوس ہوتا ہے۔ اللہ کا بے حد شکر دل میں آتا ہے۔ لیکن ہم نے اپنے وطن کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔ ہم نے اس کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
مجھے انتہائی ڈر لگتا ہے کہ میں اپنے بچوں اور ان کے بچوں کے لیے کیسا پاکستان چھوڑ کے جاؤں گی۔ جب آج میرے دور میں یہ حالات ہیں تو آئیندہ کیا ہو گا؟ بہت خوف آتا ہے۔
بس پھر یہی بات خود کو سمجھاتی ہوں کہ اپنے حصے کا کام کرو اور دعا کرو۔
 
سیما علی

لائبریرین
ایک کوّے کے بارے میں ایمی یہی کہتی ہے کہ یہ پرانے گھر سے ہمارے ساتھ آیا ہے۔ مجھے پہچان ہے اس کی۔ اس کی چونچ مختلف ہے وغیرہ۔
آج صبح پرندوں اور ہمارے پالتو چرخ کے جوڑے کے لیے آٹے کی گولیاں، روٹی کے ٹکڑے اور گندم کے دانے اور تازہ پانی رکھا تو کافی دیر بعد جب پودوں کے لیے سبزیوں کے چھلکے وغیرہ لے کے گئی تو ایک کوا سر جھکائے بیٹھا تھا۔ کنالی میں کھانا ختم تھا۔ دوبارہ سے کنالی میں کھانا رکھا تو وہ کھانے لگا۔ پھر اس نے پانی بھی پیا۔ لیکن ادھر ہی بیٹھا رہا۔ ایمی نے انکشاف کیا کہ یہ وہی کوّا ہے جو پرانے گھر سے ہمارے ساتھ آیا تھا۔
کچھ دیر بعد تلاش کیا تو سامنے دیوار پہ بیٹھا تھا۔ شام ڈھلے صاحب چرخوں کو پنجرے میں بند کرنے گئے تو کوّا نجانے کب خود ہی پنجرے کے اندر گھس کے بیٹھ گیا تھا۔ میں نے انھیں بتایا کہ آج لگتا ہے اس کی طبیعت خراب ہے ۔ صاحب کہنے لگے کہ پہلے بتاتیں تو ڈاکٹر سے ٹیکہ لگوا لاتا۔ اب صبح لے کے جاؤں گا ان شاءاللہ۔
کوّے کو پنجرے میں ہی رہنے دیا اور چرخ بھی اس میں بند کر دیے۔ میں نیم گرم پانی اور آٹے کی گولیاں رکھنے گئی تو کوّے کے سر پہ ہاتھ پھیرا۔ پھر پنجرے کو برآمدے میں کیا اور ایک مزید گرم گِندی اوپر ڈالی۔
اب اللہ اسے زندگی اور صحت دے۔ آمین!
IMG20231212192709.jpg
ٹھیک ہوجائے گا ان شاء اللہ۔۔۔
 
Top