لوگ آپ سے لڑ سکتے ہیں، آپ کے خلاف سازشیں کر سکتے ہیں، آپ کا دل دکھا سکتے ہیں ،آپ کا برا چاہ سکتے ہیں، آپ سے آپ کا سب کچھ چھین نے کی کوشش کر سکتے ہیں،مگر آپ سے آپ کی قسمت چھین نہیں سکتے کیونکہ نصیب تک رسائی خالق نے کسی اور کو دی ہی نہیں ہے۔ اس لئے مایوسی کے لمحوں میں رب کائنات کی طرف رجوع کرنا سیکھیں کیونکہ آپ کی پریشانیوں کا حل صرف اور صرف اسی ذات باری تعالی کے پاس ہے ۔
 
دنیا نفیس عمدہ اور باکمال لوگو ں سے بھری پڑی ہے اگر کسی کو تلاش کرنے میں ناکام رہو تو خود باکمال ہو جاؤ کیونکہ فوٹو تو سب بنا لیتے ہیں مگر امیج بنانے میں ٹائم لگتا ہے ۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین

لاریب مرزا

محفلین
جی تینوں وہیں پڑھتے ہیں، لیکن شروع سے نہیں بلکہ پچھلے پانچ سالوں۔ انہوں نے بالترتیب جماعت چھ،چار اور پہلی میں وہاں داخلہ لیا تھا۔ :)
آج ہی اسکول میں اس موضوع پہ بحث ہو رہی تھی۔ میم نغمانہ بتا رہی تھیں کہ civilians کو وہاں اپنا آپ منوانے کے لیے محنت درکار ہوتی ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچے وہاں کا broad setup دیکھ کے بہت پریشر میں آ جاتے ہیں۔ اور کچھ وہاں آفیسرز اور ایلیٹ خاندان کے بچے آتے ہیں جو وہاں شروع سے زیر تعلیم ہوتے ہیں، ان کے درمیان اپنے آپ کو منوانا بچے کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔ آپ کے بیٹے کا تو ماشاءاللہ بہت اچھا رزلٹ ہے۔ بہت خوب!! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
آج ہی اسکول میں اس موضوع پہ بحث ہو رہی تھی۔ میم نغمانہ بتا رہی تھیں کہ civilians کو وہاں اپنا آپ منوانے کے لیے محنت درکار ہوتی ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بچے وہاں کا broad setup دیکھ کے بہت پریشر میں آ جاتے ہیں۔ اور کچھ وہاں آفیسرز اور ایلیٹ خاندان کے بچے آتے ہیں جو وہاں شروع سے زیر تعلیم ہوتے ہیں۔ ان کے درمیان اپنے آپ کو منوانا بچے کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔ آپ کے بیٹے کا تو ماشاءاللہ بہت اچھا رزلٹ ہے۔ بہت خوب!! :)
بالکل درست بات ہے۔ میرے بچوں کو وہاں شروع شروع میں "سیٹل ڈاؤن" ہونے میں مشکل ہوئی تھی لیکن وہ جلد ہی اپنے آپ کو سنبھال گئے، اس میں ان کی ماما کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔ اس کے علاوہ وہاں آرمی آفیسرز کے بچوں کو ناجائز فیور دی جاتی ہے۔ میرے بچوں کے ساتھ بھی میجرز، کرنلز اور بریگیڈیئرز کے بچے پڑھتے رہے ہیں اور پڑھ رہے ہیں، وہ ان کی کہانیاں بھی سناتے ہیں لیکن بس یہاں سب چلتا ہے۔ :)
 
Top