م حمزہ

محفلین

م حمزہ

محفلین
آج صبح صبح محفل پر نظر ڈالتے ہی دل میں خوشی کی ایک لہر سی دوڑ گئی۔ اس خوشی کی وجہ دو صاحبوں کی واپسی ہے۔ ایک محمد وارث صاحب اور دوسرے ظہیر احمدظہیر صاحب۔حالانکہ ظہیر صاحب سے میری شاید ہی کبھی گفت و شنید ہوئی ہو۔ البتہ ان کی شاعری کے چرچے یہاں اکثر سننے کو ملتے ہیں۔ محفلین ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے رہے ہیں۔ معلوم نہیں کب اور کیسےدل میں ان کیلئے عزت پیدا ہوگئی۔ ان کی سب سے اچھی بات جو دل کو چھوگئی ہے وہ یہ کہ طبی علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج پر ان کا یقین اور محفلین کو اس کی تاکید ہے۔ اللہ دونوں صاحبوں کی عزت میں اضافہ ہی اضافہ فرمائے اور ہمیں ان حضرات کے علم سے بہرہ مند ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
 

جاسمن

لائبریرین
تابش!
بہت بہت مبارک ہو۔ محفل پہ تین سال بھی اور بھانجی کی آمد بھی۔
اللہ تعالی آپ کی بھانجی کے نصیب اچھے کرے۔ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
کل ایک چینل پہ ایک اینکر یا نیوز کاسٹر عامر لیاقت کے کسی بیان کی تفصیل بتا رہا تھا۔
خان صاحب آپ کو شیر بننا ہوگا۔۔کافی تفصیلی بیان تھا اور لفاظی تو ختم ہے بھئی اس بندے پہ۔
 
پتلی گردن والوں کو پکڑنا کتنا آسان ہوتا ہے نا؟؟؟ ہر کوئی آجاتا ہے ان کو ٹارگٹ کرنے کے لئے۔ اگر آپ کے نزدیک کوئی بات ٹھیک ہے اور اس پر کسی کو ٹارگٹ کیا جائے تو بھلا کیا ضرورت ہے بولنے کی؟؟؟ اور اگر کوئی آپ کے نزدیک ناپسندیدہ ہو تو پھر تو اسے ٹارگٹ کرنا بہتتتت ہی اچھا کام ہے۔ سارے اعلیٰ معیارات صرف اپنے پسند کے لوگوں کے لئے ہوتے ہیں، سب کے لئے ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں۔

یہ تلخ حقائق میں نے پچھلے دنوں سیکھے ہیں :)
افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کچھ خوشنما چہروں پر سے ماسک اتر گئے اور ان کی اصلیت سامنے آگئی۔ خیر اچھا ہی ہوا :) ایسے افراد سے محتاط رہنے کا ارادہ ہے۔
جو ایماندار رہے اور ہیں :) ان کے لئے دل میں اور عزت بڑھ گئی ہے۔ آجکل یہ بہت بڑی نعمت ہے۔ خدا ہمیشہ خوش رکھے آمین۔
زززوووں
:)
 
اسلامی سال اس جانباز انسان کی شہادت سے شروع ہوتا ہے جو 22 لاکھ ایکڑ زمین پر تنہا حکومت کرتے تھے ، جو اپنے دور میں راتوں کو اٹھ کر لوگوں کی خبر گیری کیا کرتے تھے ، جن کے قدموں کی آہٹ سن کر شیطان میلوں دور بھاگ جاتا تھا ، جو حکمران ہونے کے باوجود بھی سوکھی روٹی کھاتا تھے ، جن کے خوف سے کفار کانپتے تھے ،
وہ اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ ہیں ، جنہیں پہلے محرم چوبیس ہجری میں شہید کیا گیا ۔
 
Top