فرحت کیانی

لائبریرین
پوچھ لیا جائے۔

ویسے ہمیں کچھ خاص یاد نہیں ہے۔ :)

غالباً ایکسکلوسو اشعار کے حوالے سے ڈیل ڈن ہوئی تھی۔ :)
جی ڈیل تو ایکسکلوسو کے حوالے سے ہی ہوئی تھی جو آج تک آپ نے پوری نہ کی۔ بہت افسوس کی بات ہے ویسے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جی ڈیل تو ایکسکلوسو کے حوالے سے ہی ہوئی تھی جو آج تک آپ نے پوری نہ کی۔ بہت افسوس کی بات ہے ویسے۔

اس میں افسوس کی کیا بات ہے۔ معاہدے میں ڈیل مکمل ہونے کا کوئی دورانیہ طے نہیں ہوا تھا۔ :)

اگر کوئی ڈیڈ لائن ہوتی تو ہم میں سے کوئی بھی ڈیل سائن نہیں کرتا۔ :D:p
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے کاہلی اپنی جگہ لیکن گفتگو کا ایک سرا تلاش کرکے نین بھائی کو پکڑا ہی دیا ہم نے آج۔ :)
آپ نے بھی کس ہو سرا پکڑا دیا۔ اب ذوالقرنین اسے کھینچتے جائیں گے یہی کوئی چار چار برس کے وقفے سے، جب کاہلی کی نیند سے آنکھ کھلی تو۔
 
عرفان سعید

محفلین
اپنے رفقائے کار سائنسدانوں سے شدید علمی جھڑپ۔ ایک دوسرے کے دلائل پٹخ پٹخ کر زمین پر دے مارے۔ ایک دوسرے کے موقف کو چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔
لیکن مجال ہے کہ زبان پر تلخی اور دل میں کدورت آئی ہو۔ بحث مباحثے کے بعد خوش گپیوں کے ساتھ ایک ہی میز پر اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھایا۔
فیصلہ کن معرکہ آج سہ پہر دوبارہ ہو گا۔
آج دوبارہ علم کے میدانِ حرب میں گھمسان کا رن پڑا۔ دلائل کے خون خرابے کے بعد کچھ دے دلا کر چھ سائنسدان آخر مستقبل کے لائحہ عمل پر متفق اور راضی ہو گئے۔
سمجھ نہیں آتا کہ اتنا شدید اختلافِ رائے بھی شخصی مخالفت میں کبھی تبدیل نہیں ہوا۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
آج دوبارہ علم کے میدانِ حرب میں گھمسان کا رن پڑا۔ دلائل کے خون خرابے کے بعد کچھ دے دلا کر چھ سائنسدان آخر مستقبل کے لائحہ عمل پر متفق اور راضی ہو گئے۔
سمجھ نہیں آتا کہ اتنا شدید اختلافِ رائے بھی مخالفت میں کبھی تبدیل نہیں ہوا۔

ایسا جب ہوتا ہے جب آپ اپنے پیشے سے واقعی مخلص ہوں :) آپ اپنی خود پسندی اور انا پرستی کو بیچ میں نہ لاتے ہوں۔

میرا اپنا تجزیہ یہ کہتا ہے کہ لوگ مخالفت پر صرف اس وقت اترتے ہیں جب ان میں اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ اپنی غلطی کو غلطی تسلیم کر سکیں۔ جن کو سیکھنے کی لگن ہوتی ہے وہ ہمیشہ اپنی غلطی کو ماننے کے لئے تیار رہتے ہیں اور نشاندہی کرنے والے سے پھر دشمنی نہیں بناتے :)
 
دل کی بات کہہ دی آپ نے!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اس میں افسوس کی کیا بات ہے۔ معاہدے میں ڈیل مکمل ہونے کا کوئی دورانیہ طے نہیں ہوا تھا۔ :)

اگر کوئی ڈیڈ لائن ہوتی تو ہم میں سے کوئی بھی ڈیل سائن نہیں کرتا۔ :D:p
افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ڈیڈ لائن نہ سہی، وعدے کا پاس تو رکھنا چاہیے تھا نا۔
 
عورت اپنا بچپن زندگی میں دو بار جیتی ہے ۔ اپنی بیٹی کے بچپن میں اپنے گزرے بچپن کا عکاس دیکھتی ہے۔ اپنے بچپن کے تجربوں کی روشنی میں اپنی بیٹی کو زمانے کے سرد اور گرم سے محفوظ رہنا سکھاتی ہے ۔
 
لاریب مرزا

محفلین
محلے میں شادی تھی۔ معلوم ہوا کہ بے جوڑ کزن میرج تھی۔ کیونکہ لڑکا عمر میں لڑکی سے چھوٹا تھا۔ کیا واقعی اگر لڑکی کی عمر لڑکے سے زیادہ ہو تو یہ بے جوڑ شادی کہلاتی ہے؟؟ محفلین کیا آراء رکھتے ہیں؟؟
 
ہرگز نہیں
لڑکا شادی کے دن ہی بوڑھا ہو جاتا ہے اس لیے فرق نہیں پڑتا
 
زیک

مسافر
محلے میں شادی تھی۔ معلوم ہوا کہ بے جوڑ کزن میرج تھی۔ کیونکہ لڑکا عمر میں لڑکی سے چھوٹا تھا۔ کیا واقعی اگر لڑکی کی عمر لڑکے سے زیادہ ہو تو یہ بے جوڑ شادی کہلاتی ہے؟؟ محفلین کیا آراء رکھتے ہیں؟؟
کزن میرج تو بےجوڑ ہی ہوتی ہے
 
محلے میں شادی تھی۔ معلوم ہوا کہ بے جوڑ کزن میرج تھی۔ کیونکہ لڑکا عمر میں لڑکی سے چھوٹا تھا۔ کیا واقعی اگر لڑکی کی عمر لڑکے سے زیادہ ہو تو یہ بے جوڑ شادی کہلاتی ہے؟؟ محفلین کیا آراء رکھتے ہیں؟؟
میرے بھائی کی اہلیہ عمر میں اس سے چار یا پانچ سال بڑی ہے، اس کے باوجود "اچھی جوڑی ہے" :)
 
ہر شخص کا امتحان مختلف ہوتا ہے ۔ بظاہر نیک نظر آنے والے لوگ بھی اپنے اندر شیطانوں سے لڑ رہے ہوتے ہیں ۔ ان کے بھی غم ہوتے ہیں ، وہ بھی ٹوٹتے ہیں ۔ ان کے لیے بھی کچھ اچھے کام کرنا آزمائش بنا رہتا ہے۔کسی کے لیے پردہ , کسی کے لیے زبان کے گناہ , کسی کے لیے آنکھ کی خیانتیں اور کسی کے لیے سچ بولنا , ہر شخص کا امتحان مختلف ہوتا ہے ۔
 
سین خے

محفلین
پتلی گردن والوں کو پکڑنا کتنا آسان ہوتا ہے نا؟؟؟ ہر کوئی آجاتا ہے ان کو ٹارگٹ کرنے کے لئے۔ اگر آپ کے نزدیک کوئی بات ٹھیک ہے اور اس پر کسی کو ٹارگٹ کیا جائے تو بھلا کیا ضرورت ہے بولنے کی؟؟؟ اور اگر کوئی آپ کے نزدیک ناپسندیدہ ہو تو پھر تو اسے ٹارگٹ کرنا بہتتتت ہی اچھا کام ہے۔ سارے اعلیٰ معیارات صرف اپنے پسند کے لوگوں کے لئے ہوتے ہیں، سب کے لئے ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں۔

یہ تلخ حقائق میں نے پچھلے دنوں سیکھے ہیں :)
افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کچھ خوشنما چہروں پر سے ماسک اتر گئے اور ان کی اصلیت سامنے آگئی۔ خیر اچھا ہی ہوا :) ایسے افراد سے محتاط رہنے کا ارادہ ہے۔
جو ایماندار رہے اور ہیں :) ان کے لئے دل میں اور عزت بڑھ گئی ہے۔ آجکل یہ بہت بڑی نعمت ہے۔ خدا ہمیشہ خوش رکھے آمین۔
 
زیک

مسافر
میرا دن تو آسان سا گزرا۔ صبح بیٹی کے ساتھ سائیکل پر اس کے سکول گیا۔ اس کے بعد اپنی ٹیم کے ساتھ ٹینس میچ۔ شام گھر میں گزاری اور ڈنر میں ساسیج اور فرنچ ٹوسٹ کھائے۔
 
آخری تدوین:
Top