محمداحمد

لائبریرین
ہمارے ہاں کا موسم بڑا عجیب ہے آج کل۔

گرمی اچھی خاصی ہوتی ہے دوپہر میں۔ رات کو ٹھنڈ وغیرہ بھی نہیں پڑتی نہ ہی گرمی ہوتی ہے۔ عجیب بے کیف سا موسم ہے۔ دیکھیے کب کھل کر ٹھنڈ پڑتی ہے۔ آج کل تو بڑا اُکتا دینے والا موسم ہے۔
 
جاسمن

ہمارے ہاں موسم بہت خوبصورت ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ریشمی کپڑے پہنے جاسکتے ہیں۔ ہم اپنے ادارے میں سڑک پہ سیر بھی کر لیتے ہیں ۔ اللہ کا بہت شکر ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
عدم کی ایک نظم "شیخ صاحب خدا خدا کیجیے" طویل عرصہ پہلے پڑھی تھی۔ بلکہ میرے پاس اُن کی شاعری کے دو مجموعے تھے،جن میں سے ایک میں یہ نظم بھی تھی۔ آج میں نے نیٹ پہ ڈھونڈی لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس میں کچھ تبدیلی ہے۔
ایک اور نظم مجھے بہت پسند تھی۔"ابنِ آدم" وہ نیٹ پہ نہیں ہے۔ اور وہ دونوں کتابیں بھی نجانے کس نے لیں اور واپس نہ کیں۔ اب کسی دن سنٹرل لائبریری جاؤں گی تو وہاں دیکھوں گی۔
 
ہوراں نوں ہوری دی، انے نوں ڈنگوری دی۔
عوام اس پہر دھرنے پر ممکنہ آپریشن کے نتائج سے پریشان ہے اور میں سوچ رہا کہ جو بادل گرج رہے اگر برس گئے میری تے موتیاں ورگی مونجھی گئی پانی اچ۔ :rolleyes:

LRM-EXPORT-20181102-030029.jpg
 
اللہ اپنا خاص کرم فرمائے۔ آپ کی موتیوں جیسی مونجھی کو آپ سمیت اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
یہ کون سی قسم ہے؟ اور معیار میں کیسی ہے؟
 
Top