رباب واسطی
محفلین
ایسے لوگ زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے حظ نہیں اٹھا پاتےاس موسم کا اپنا حسن ہے۔
تفنن برطرف لیکن بات واضح نہیں ہو پائی۔ جلد بازی کا بہار و خزاں سے تعلق نہیں سمجھ پایا۔
ان کی جلد بازی اور جذباتیت انہیں کسی گھنی چھاوٗں والے پیڑ کے نیچے ٹھہرنے ہی نہیں دیتی۔ اسی عجلت پسندی کی بنا پر راحت کے لمحات گنوا بیٹھتے ہیں
ہر انسان کی زندگی مشکلات و آسانیوں سے بھری پڑی ہے اور زندگی کے اس عروج و زوال میں اعتدال پسند لوگ ہی کامیاب رہتے ہیں
کیونکہ نہ تو وہ مشکلات سے گھبرا کر راہِ فرار اختیار کرتے ہیں اور نہ ہی آسانیوں کے موسم میں آسانیاں محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ آسانیوں اور راحت کے لمحات سے بھر پور محظوظ ہوتے ہیں