زیک

مسافر
خیر پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔ بہت باشعور لوگ بھی ہیں یہاں۔ کیا امریکہ میں ایسے مسائل نہیں ہوتے؟؟ یا کم ہوتے ہیں؟؟ یا نوعیت مختلف ہوتی ہے؟؟
سیریس مسائل کی بات الگ ہے لیکن مسلسل ہر وقت اور ہر جگہ خواتین کی low grade harassment پاکستان ہی کا خاصہ ہے
 
عرفان سعید

محفلین
اپنے رفقائے کار سائنسدانوں سے شدید علمی جھڑپ۔ ایک دوسرے کے دلائل پٹخ پٹخ کر زمین پر دے مارے۔ ایک دوسرے کے موقف کو چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔
لیکن مجال ہے کہ زبان پر تلخی اور دل میں کدورت آئی ہو۔ بحث مباحثے کے بعد خوش گپیوں کے ساتھ ایک ہی میز پر اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھایا۔
فیصلہ کن معرکہ آج سہ پہر دوبارہ ہو گا۔
 
م حمزہ

یعنی آپ نے بغداد کے علماء سے بحث و مباحثہ کرنا سیکھا ہی نہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
سر جی اب تو میں نے خود وضاحت کردی ۔۔اب کیا ضرورت ہے ۔۔۔ایک بار پھر آپ جیسے دردمند ۔معاملہ فہم۔پھر بھی دل ہے پاکستانی وغیرہ محفلین سے معذرت۔۔۔
مذاق مذاق میں بات چل رہی ہو تو اس میں معذرت کی ضرورت ہرگز نہیں ہوتی۔ اس سے مذاق کا مزہ جاتا رہتا ہے۔ آپ نے ہرگز ایسی کوئی بات نہیں کی۔
 
اکمل زیدی

محفلین
مذاق مذاق میں بات چل رہی ہو تو اس میں معذرت کی ضرورت ہرگز نہیں ہوتی۔ اس سے مذاق کا مزہ جاتا رہتا ہے۔ آپ نے ہرگز ایسی کوئی بات نہیں کی۔
چلیں پھر اس پر بھی ۔۔مم۔۔۔ اوہ ۔۔اچھا ۔۔ٹھیک ہے ۔۔۔مگر سر بات تو ہم نے ایسی ہی کی تھی۔۔اور پہنچ بھی گئی ہوگی۔۔۔:D
کیونکہ کوئ دیکھے نہ دیکھے ۔۔۔شیدا تو دیکھے گا۔ ۔ ۔ ۔ :LOL:
 
Top