روزنامہ اُمت جیسا کوئی دوسرا نہیں۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

یوسف-2

محفلین
عام قارئین کو تو اخبارات کے ”اندر کی کہانیوں“ کا کچھ پتہ نہیں ہوتا لیکن صحافت کے شعبہ سے وابستہ باخبر افراد ”آف دی ریکارڈ“ ان باتوں سے بھی آگاہ ہوتے ہیں کہ کون سی خبر کس اخبار میں چھپ سکتی ہے اور کس میں نہیں۔ کون سا اخبار (یا اخبار نویس) پیسے لے کر خبر چھاپتا ہے اور کون کسی خبر کو نہ چھاپنے کے پیسے لیتا ہے۔ کس اخبار کی ”سرکاری سرکولیشن“ کتنی ہے اور اصلی کتنی۔ کون سا اخبار کس گروپ سے ڈرتا اور دبتا ہے اور کون اُسی گروپ کو گھاس نہیں ڈالتا وغیرہ وغیرہ۔ عوام میں کسی بی اخبار کی کریڈیبیلیٹی دو طرح سے بنتی ہے۔ایک تو اسے کتنے لوگ خریدتے ہیں یعنی اس کی اشاعت کتنی ہے اور دوسرے اس اخبار کی خبریں اگر کسی کے خلافہ چھپتی ہیں تو متعلقہ فریق اس ”خبر“ کو غلط ثابت کرتا ہے، اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتا ہے یا رسمی طور پر اسے ’غلط‘ کہہ کر چپ ہوجاتا ہے۔ کراچی کی صحافت سے واقیت رکھنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ اس وقت سب سے زیادہ تعداد میں امت اخبار شائع ہورہا ہے، جنگ سے بھی زیادہ۔ اسی اخبار میں سب سے زیادہ ”ایکسکلوسیو نیوز“ چھپتے ہیں۔ جس کی کبھی کوئی ثبوت کے ساتھ تردید نہیں کرپاتا اور نہ ہی کوئی اس اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتا ہے۔ آخر امت میں کچھ تو ہے کہ لوگ اسے سب سے زیادہ تعداد میں خرید کر پڑھتے ہیں اور اور کوئی اس کے خلاف سنجیدہ کاروائی بھی نہیں کرتا۔:)
story1.gif
 
حسان خان

لائبریرین
امت = فتنہ

اور یہ بالکل غلط بات ہے کہ امت سب سے زیادہ پڑھا جانے والا اخبار ہے۔ مجھے تو زیادہ تر لوگ اس گھٹیا اخبار کو کارٹون جیسے القاب سے ملقب کرتے نظر آتے ہیں۔ اسی محفل پر جو امت کی درگت بنائی جاتی ہے وہ بھی سب کو معلوم ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
میرا ایک سادہ سا سوال ہے۔ شائد آپ اس کا جواب دے پائیں؟

یہ سارے کے سارے مبینہ دہشتگرد سید کیوں ہیں؟
 
حسان خان

لائبریرین
عجیب بات تو یہ ہے کہ دہشت گردوں کے نام بھی وہ جماعت مہیا کر رہی ہے جو ملکی قانون کے مطابق خود دہشت گرد اور کالعدم ہے۔ اس پر مستزاد یہ ہے کہ اسی دہشت گرد کالعدم جماعت کے اقدامات کو قابلِ ستائش ٹھہرایا جا رہا ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
میرے محترم تردید ثبوت سے ہوتی ہے ۔۔۔ ! خالی کسی کے خلاف پروپیگینڈہ کرنے سے حقیقت چھپتی نہیں۔۔۔ !

واہ جناب! امت تو بغیر ثبوت کے صرف اپنے 'ذرائع' کی بنیاد پر کچرا چھاپتا رہے، ہم اعتراض کریں تو ہمارا اعتراض ثبوت کی عدم موجودگی کے باعث پروپیگنڈہ کہہ کر مسترد کر دیا جائے۔ حالانکہ پروپیگنڈہ کا لفظ تو سب سے زیادہ امت کے چیتھڑوں پر صادق آتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
کیونکہ اکثر شیعہ اپنے آپ کو سید ہی کہتے ہیں۔۔۔ ۔!

میں یہی بات نکلوانا چاہتا تھا۔ جو کہ آپ نے بڑے مزے سے کر دی ہے۔ اب اس کا ثبوت بھی فراہم کیجئے کیونکہ آپ کو معلوم ہے جھوٹ بولنے والے کون لوگ ہوتے ہیں؟

اور جو بات آپ نے فرمائی کی اکثر شیعہ اپنے آپ کو سید کہتے ہیں تو غالباً رپورٹر صاحب کے بھی یہی خیالات ہونگے جو انہوں نے صرف سیدوں کو ہی مبینہ دہشتگرد کہا ہے (ایک آدھ کے علاوہ)۔
 
متلاشی

محفلین
عجیب بات تو یہ ہے کہ دہشت گردوں کے نام بھی وہ جماعت مہیا کر رہی ہے جو ملکی قانوں کے مطابق خود دہشت گرد اور کالعدم ہے۔ اس پر مستزاد یہ ہے کہ اسی دہشت گرد کالعدم جماعت کے اقدامات کو قابلِ ستائش ٹھہرایا جا رہا ہے۔
جناب کیا آپ یہ بات ثابت کرسکتے ہیں۔۔۔ اہلسنت والجماعت کے نام کی یہ جماعت ۔۔ ۔پاکستانی قانون کے مطابق کالعدم ہے ۔۔۔؟
 
متلاشی

محفلین
میں یہی بات نکلوانا چاہتا تھا۔ جو کہ آپ نے بڑے مزے سے کر دی ہے۔ اب اس کا ثبوت بھی فراہم کیجئے کیونکہ آپ کو معلوم ہے جھوٹ بولنے والے کون لوگ ہوتے ہیں؟

اور جو بات آپ نے فرمائی کی اکثر شیعہ اپنے آپ کو سید کہتے ہیں تو غالباً رپورٹر صاحب کے بھی یہی خیالات ہونگے جو انہوں نے صرف سیدوں کو ہی مبینہ دہشتگرد کہا ہے (ایک آدھ کے علاوہ)۔
اس کا ثبوت یہ ہے کہ محترم ۔۔۔ کہ میری خود کافی شیعہ حضرات سے ملاقات اور دوستی بھی رہی ہے ۔۔۔ اور وہ خود کو سید ہی کہلاتے ہیں۔۔۔ یہ میراذاتی تجربہ اور مشاہدہ ہے ۔۔۔!
 
حسان خان

لائبریرین

متلاشی

محفلین
واہ جناب! امت تو بغیر ثبوت کے صرف اپنے 'ذرائع' کی بنیاد پر کچرا چھاپتا رہے، ہم اعتراض کریں تو ہمارا اعتراض ثبوت کی عدم موجودگی کے باعث پروپیگنڈہ کہہ کر مسترد کر دیا جائے۔ حالانکہ پروپیگنڈہ کا لفظ تو سب سے زیادہ امت کے چیتھڑوں پر صادق آتا ہے۔
میرے محترم اگرواقعی امت بلا ثبوت اور کچرا چھاپ رہا ہے ۔۔۔ ! تو آپ ذرا اپنے ہمنواؤں کو بھی بلا لیں اور ہمت کر کے اس اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔۔۔۔! حقیقت کھل جائے گی۔۔۔!
 
سید ذیشان

محفلین
اس کا ثبوت یہ ہے کہ محترم ۔۔۔ کہ میری خود کافی شیعہ حضرات سے ملاقات اور دوستی بھی رہی ہے ۔۔۔ اور وہ خود کو سید ہی کہلاتے ہیں۔۔۔ یہ میراذاتی تجربہ اور مشاہدہ ہے ۔۔۔ !

آپ کا تجربہ اور مشاہدہ پھر بہت زیادہ محدود ہے۔ سید ظاہری بات ہے، چاہے سنی ہوں یا شیعہ، آٹے میں نمک کے برابر ہی ہوتے ہیں۔
 
واقعی روزنامہ اُمت جیسا کوئی دوسرا نہیں۔(y)
روزنامہ اُمت کی چیدہ چیدہ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ نمونہ۔۔
2۔ تعصب باز۔۔۔
3۔ فتنہ گر۔۔۔
4۔ جھوٹا۔۔۔
5۔ کارٹون۔۔۔:laugh:
 
متلاشی

محفلین
اطلاع کا شکریہ جناب۔۔۔! مجھے علم نہ تھا۔۔۔!
مگر پھر جناب اس جماعت کیخلاف عدالتی کاروائی کیوں نہیں کی جاتی ۔۔۔ٖ! تاکہ حقیقت سب کے سامنے عیاں ہو جائے۔۔۔!
 
حسان خان

لائبریرین
میرے محترم اگرواقعی امت بلا ثبوت اور کچرا چھاپ رہا ہے ۔۔۔ ! تو آپ ذرا اپنے ہمنواؤں کو بھی بلا لیں اور ہمت کر کے اس اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔۔۔ ۔! حقیقت کھل جائے گی۔۔۔ !

جس اخبار کو لوگوں کی اکثریت سنجیدگی سے ہی نہیں لیتی، اُس کے خلاف اتنے پاپڑ بیلنے کی کیا ضرورت ہے؟ خواہ مخواہ ایک ایسے اخبار کی اشاعت رک جائے گی جو حلوہ پوری باندھنے کے کام آتا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
آپ کا تجربہ اور مشاہدہ پھر بہت زیادہ محدود ہے۔ سید ظاہری بات ہے، چاہے سنی ہوں یا شیعہ، آٹے میں نمک کے برابر ہی ہوتے ہیں۔
ہمارے علاقہ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا میں کافی تعداد میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔۔۔! اس لئے آپ اس مشاہدہ کو آٹے نمک کے برابر نہیں کہہ سکتے۔۔۔!
 
متلاشی

محفلین
جس اخبار کو لوگوں کی اکثریت سنجیدگی سے ہی نہیں لیتی، اُس کے خلاف اتنے پاپڑ بیلنے کی کیا ضرورت ہے؟ خواہ مخواہ ایک ایسے اخبار کی اشاعت رک جائے گی جو حلوہ پوری باندھنے کے کام آتا ہے۔
وہی گھسا پٹا پروپگینڈہ۔۔۔۔!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top