روس کی ڈالر پر حملے کی تیاری

x boy

محفلین
روس کی ڈالر پر حملے کی تیاری
08 اپریل 2014 (22:37)

news-1396978656-8702.jpg

ماسکو(نیو ز رپورٹ) یو کرائن کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان سرد گرم جملوں کا تبادلہ اور الزام ترشی تو ایک عرصے سے جاری ہے۔ کسی نہ کسی شکل میں دونوں نے ایک دورسے پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔ تاہم اب روس ایسا قدم اٹھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو اس لڑائی کو یقینا اگلی سطح پر لے جائے گا۔ روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس اپنی کمپنیوں پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ٹھیکے ڈالروں کی بجائے روسی یا دوست ممالک کی کرنسیز میں دیئے جائیں۔ردوسی وزیر خزانہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ روسی کمپنیوں کو اس معاملے میں بہادری دکھانی چاہئے۔ روسی صدر کے مشیرمعاشیات کا بھی کہنا ہے کہ گیس اور تیل کی تجارت میں اب امریکی ڈالر کی بجائے علاقائی کرنسیز استعمال کی جانی چاہئے۔ایک روسی کمپنی دوزنفٹ نے حال ہی میں چین کے ساتھ تیل سپلائی کرنے کے کئی معاہدے کئے ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت ہونے والی تجارت میں بھی امریکی ڈالروں کا استعمال نہیں ہوگا۔ کہا جا رہا ہے کہ چین، بھارت اور یورپی یونین بھی اس روسی فارمولے پر عمل کرنے لگ گئے تو امریکا کے لئے معاشی مشکلات کا ایک پہاڑ کھڑا ہو جائیگا کیونکہ اس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہو جائیگی۔ ممکن ہے اس منصوبے کی کامیابی کی صورت میں امریکا کو اپنے قرضوں پر ڈیفالٹ بھی کرنا پڑجائے۔
 
x boy

محفلین
مسلمانوں کے خلاف یہ سب غیر مسلم ایک صف میں ہوتے ہیں لیکن ان کے اندر اتنے اختلافات ہوتے ہیں جنکا ذکر کرنا مشکل۔
 
x boy

محفلین
آپ کو کیا مسئلہ ہے ہر بندے کے اپنے تجربات ہوتے ہیں

بہت پرابلم ہے کیونکہ مجھے اللہ کھلاتا ہے سلاتا، پلاتا ہے، مشکلات سے نکالتا ہے اور یہی باتیں اپنے دوستوں اور بھائیوں کیلئے منسوب کرتا ہوں
کہ پوری کائنات کا نظام اللہ ہی چلاتا ہے
 
arifkarim

معطل
بہت پرابلم ہے کیونکہ مجھے اللہ کھلاتا ہے سلاتا، پلاتا ہے، مشکلات سے نکالتا ہے اور یہی باتیں اپنے دوستوں اور بھائیوں کیلئے منسوب کرتا ہوں
کہ پوری کائنات کا نظام اللہ ہی چلاتا ہے

یہ بھی تو آپکا اپنا ذاتی تجربہ ہی تو ہے۔ ضروری نہیں کہ غیر مسلمین اور دیگر مسلمانوں کا بھی یہی تجربہ ہو۔ ہر اک کا ایمان اور دین اپنا اپنا۔
 
بہت پرابلم ہے کیونکہ مجھے اللہ کھلاتا ہے سلاتا، پلاتا ہے، مشکلات سے نکالتا ہے اور یہی باتیں اپنے دوستوں اور بھائیوں کیلئے منسوب کرتا ہوں
کہ پوری کائنات کا نظام اللہ ہی چلاتا ہے
Please dont be strict on verbal meaning of wrods, (for examaple) Ameria /Europe supporting financially to Pakistan
ہر صاحبِ عقل انسان انتہا پسندی کے خلاف ہوتا ہے :)
میں آپ سے متفق ہوں اگر آپ انتہا پسند کی وہی تعبیر کریں جو ہم سمجھے ہیں اگر میں اپنے مذہب پر سختی سے عمل پیرا ہوں توکیا میں انتہا پسند ہوں?
 
بہت پرابلم ہے کیونکہ مجھے اللہ کھلاتا ہے سلاتا، پلاتا ہے، مشکلات سے نکالتا ہے اور یہی باتیں اپنے دوستوں اور بھائیوں کیلئے منسوب کرتا ہوں
کہ پوری کائنات کا نظام اللہ ہی چلاتا ہے
ابھی تھوڑے دن پہلے تو آپ بتا رہے تھے کہ پاکستان نےسعودیہ سے مدد مانگی، مشکل وقت میں پکارا اور سعودیہ نے پاکستان کو امداد دی اور کئی بار مشکلوں سے نکالا۔۔۔۔:)
 
x boy

محفلین
100 ارب سے بھی زیادہ نقصان اٹھایا پاکستان نے امریکی جنگ میں ملا کیا 10 بیس ارب وہ بھی سیاسی مداری لے گئے۔
مجھے اللہ کھلاتا ہے سیدھی سادھی بات ، مان یا نہ مان اپنی عقل سے اس میں میرا قصور نہیں۔
 
x boy

محفلین
ابھی تھوڑے دن پہلے تو آپ بتا رہے تھے کہ پاکستان نےسعودیہ سے مدد مانگی، مشکل وقت میں پکارا اور سعودیہ نے پاکستان کو امداد دی اور کئی بار مشکلوں سے نکالا۔۔۔ ۔:)

اس میںبھی اللہ اللہ نے مدد کی، اگر یقین نہ آئے تو تہجد میں بیٹھ کر ایک دفعہ اللہ کو پکاریں خالصتا پھر دیکھیں کہ اللہ مدد کرتا یا نہیں۔
 
100 ارب سے بھی زیادہ نقصان اٹھایا پاکستان نے امریکی جنگ میں ملا کیا 10 بیس ارب وہ بھی سیاسی مداری لے گئے۔
مجھے اللہ کھلاتا ہے سیدھی سادھی بات ، مان یا نہ مان اپنی عقل سے اس میں میرا قصور نہیں۔

آپ کا کھانا کون بناتا ہے ? یہ فورم کس نے بنایا ہے ,? وہ موبائل فون جو آموں کے بدلے ملتےہیں وہ کون کافر بناتا ہے?
 
اس میںبھی اللہ اللہ نے مدد کی، اگر یقین نہ آئے تو تہجد میں بیٹھ کر ایک دفعہ اللہ کو پکاریں خالصتا پھر دیکھیں کہ اللہ مدد کرتا یا نہیں۔
جب آپ کو اس بات کا علم ہے تو اب باقی مسلمانوں سے بھی حسنِ ظن رکھنا چاہئیے کہ انکو بھی اس بنیادی بات کا علم ہوگا۔۔۔۔
 
اسپر بھی آپ کو اعتراض ہے کہ جس شیخ کی میں تصویر لگائی ہے اس کی لمبی داڑھی ہے کیا اس کو مزاق میں لوں، یا سنجیدہ؟
سنجیدہ لے لیں۔۔۔کیونکہ میری نظر سے حال ہی میں کچھ عربی اقوال گذرے ہیں ضرورت سے زیادہ طویل داڑھی اور نفسیات کے حوالے سے۔۔۔:)
 
x boy

محفلین
سنجیدہ لے لیں۔۔۔ کیونکہ میری نظر سے حال ہی میں کچھ عربی اقوال گذرے ہیں ضرورت سے زیادہ طویل داڑھی اور نفسیات کے حوالے سے۔۔۔ :)

آپ کی نظر جو بھی ہو، وہ جن لمبی کی داڑھی ہے انکے پاس بھی دلیل ہوگی،
لَكُمۡ دِينُكُمۡ وَلِىَ دِينِ
 
آپ کی نظر جو بھی ہو، وہ جن لمبی کی داڑھی ہے انکے پاس بھی دلیل ہوگی،
لَكُمۡ دِينُكُمۡ وَلِىَ دِينِ
مسلمانوں کے ایک معتبر عالم یعنی علامہ ابن جوزی کی کتاب میں ہیں وہ اقوال۔۔۔اگر کہیں تو عربی سے اردو ترجمہ پیش کردوں
 
Top