جاسمن
لائبریرین
لاپتہ پاکستانی بچہ ہندوستان پہنچ گیا
پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے چار سدہ سے دو سال قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی ہندوستان کے علاقے راجھستان میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، بچے کے والدین نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے مدد کی اپیل کی ہے۔
لاپتہ بچے کے رشتہ داروں نے تصدیق کی ہے کہ دو سال قبل چار سدہ کے علاقے سرداریاب سے لاپتہ ہونے والے بچے 5 سالہ طفیل اسماعیل، جس کی موجودہ عمر 7 سال ہے، ہندوستان کی ریاست راجھستان میں گنگا نگر پولیس اسٹیشن میں موجود ہے۔
لاپتہ پاکستانی بچے کے رشتہ داروں کو اس کی ہندوستان میں موجودگی کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے ملی۔
ظفر علی کا کہنا تھا کہ وہ چارسدہ میں سرداریاب سے ترناب کے علاقے میں اپنی رہائش منتقل کررہے تھے کہ 9 جون 2014 کو ان کا بیٹا طفیل لاپتہ ہوگیا۔