روشن صبح

" بستہ اٹھاؤ ، اسکول آؤ "

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے" بستہ اٹھاؤ ، اسکول آؤ " داخلہ مہم کا افتتاح کردیا۔ پشاور میں مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمود خان نےاعلان کیا کہ جلد ہی اپنے بچوں کو بھی سرکاری اسکولوں میں داخل کراؤں گا۔ ان کا کہناتھاکہ داخلہ مہم کے تحت اس سال ڈھائی لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائےگا۔
لنک
 
552200_97373_updates.jpg

ترکی میں بولی جانے والی " سیٹی " کی انوکھی زبان
 
پاکستانی فلم ’کیک‘ آسکر ایوارڈ کیلئے منتخب

552383_2092559_akhbar.jpg

پاکستانی فلم ’ کیک‘ 91 ویں آکیڈمی ایوارڈ ’ آسکر‘ میں غیر ملکی زبان کی فلم ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔فلم کیک کا آسکر ایوارڈ کے لئے انتخاب دو مرتبہ آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم پاکستانی سلیکشن کمیٹی برائے آسکر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اس کمیٹی میں شرمین عبید چنائے کے ہمراہ کاملہ شمشی ، سائرہ کاظمی ، ایچ ایم نقوی ، حدیقہ کیانی ، علی سیٹھی ، زوئی ویکاجی ، فیصل قریشی اور دیگر شامل تھے۔آسکر اعزاز کے لیے ’بہترین غیر ملکی زبان‘ فلم کی حتمی نامزدگیوں کا اعلان دی اکیڈمی موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنس کی جانب سے آئندہ برس 22 جنوری کو کیا جائے گا جبکہ ایوارڈ تقریب 24 فروری کو ہوگی۔
اداکار عدنان ملک نے انسٹاگرام پر سب کو خوشخبری سنائی کہ فلم ’کیک‘ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
فلم 'کیک' میں عدنان ملک کے ساتھ اداکارہ آمنہ شیخ اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یہ دو بہنوں کے گرد گھومتی گھریلو اور حقیقی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر مبنی رواں برس کی ایک دلچسپ فلم تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
 
جاسمن

لائبریرین
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔
18۔9۔23

ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان اسد ربانی نے بتایا کہ یہ ذخیرہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر دریافت کیا ہے، انھوں نے بتایا ابتدائی طور پر سائٹ پر 2 ٹیوب ویل لگائے گئے تھے، جن میں سے ایک سے810 بیرل اور دوسرے سے690 بیرل تیل نکل رہا ہے۔

اسد ربانی کے بقول 1500 بیرل تیل کی یومیہ پیداوار ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں زیرِ زمین تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدا میں جو تیل نکل رہا ہے وہ تھوڑا گاڑھا (Thick) ہے جسے کراچی میں تیل صاف کرنے والے کارخانوں کو بھیجا جائے گا جو اس کا تجزیہ کر کے بتائیں گے کہ تیل کی کوالٹی کیا ہے۔
بلوچستان میں تیل کے وسیع ذخائر دریافت، یومیہ 1500 بیرل نکلنے لگا - ایکسپریس اردو
 
کراچی کا فنکار پینسل سے ایک اور ریکارڈ بنانے کیلئے پرامید

558449_4926446_updates.JPG

کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکار بلال آصف ایک مرتبہ پھر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ’پینسل جھولا‘ تیار کر رہے ہیں۔
بلال آصف پینسلوں کو تراش کر تزئین و آرائش سے متعلق اور دیگر اشیاء بنانے کی مہارت رکھتے ہیں۔
انہوں نے 2013 میں پینسلوں سے سب سے اونچا ٹاور بنا کر امریکی آرٹسٹ کا ریکارڈ توڑا تھا اور اب بلال 26 ہزار 370 سے زائد پینسلوں کو تراش کر ’پینسل جھولا‘ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں جس کا مقصد دوسری بار عالمی ریکارڈ قائم کرنا اور پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔

558449_101890_updates.JPG

بلال نےر نگ برنگی پینسلوں کی مدد سے مختلف قسم کی جیولری بھی بنائی اور اب بلال ان پینسلوں کی مدد سے ایک منفرد ’پینسل جھولا‘ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں جس کو بنا کر وہ ریکارڈ قائم کر سکیں۔بلال آصف نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ پینسلوں سے جھولا تیار کرتے ہوئے دکھائی دیئے ۔
لنک
 
سید عمران

محفلین

آپ بھی اتوار کو اپنا ایک ریکارڈ توڑنے چلے تھے۔۔۔
سخاوت کا ۔۔۔
مگر افسوس۔۔۔
غنچے کھل ہی نہ پائے!!!
 
Top