جاسمن
لائبریرین
ملتان میں 91 سال کے بزرگ نے جامعہ زکریا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔
ڈاکٹریٹ مکمل کرنے کے بعد اب وہ مختلف کتابوں پر تحقیق کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بیسویں صدی کا ملتان اب میرے زیر قلم ہے،معمری کے باوجودکتابوں سےعشق ہے۔
بزرگ طالبعلم نے1970 میں ماسٹرز جبکہ سال 2000 میں ایم فل کیا تھا۔
سماء سے بات کرتےہوئے ان کے بیٹے محمد امجد نے بتایا کہ والد کے پی ایچ ڈی کرنے پر فخر ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اچھی تعلیم حاصل کرنے کا شوق والد صاحب کو بچپن سے تھا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد حینف 25 سے زائد کُتب کے مصنف ہیں جبکہ پنجابی زبان پر تحقیق کا کام بھی کررہے ہیں۔

ملتان:91 سالہ بزرگ طالبعلم نےڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرکےحیران کردیا
جامعہ زکریا سے پنجابی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
www.samaa.tv