آپ گھر یا دفتر میں صفائی کرتے ہوئے زیادہ تر بے مصرف چیزیں

  • رکھ لیتے ہیں

    Votes: 10 43.5%
  • پھینک دیتے ہیں

    Votes: 13 56.5%

  • Total voters
    23

ماہی احمد

لائبریرین
ویسے شاپنگ بیگ، جار، بوتلیں، ڈبے یہ تو میں بھی رکھ ہی لیتی ہوں کہ کہیں نہ کہیں کام آ ہی جائیں گے۔ کووڈ 19 جب بن بلائے ہر گھر میں براجمان ہو رہا تھا تو میرے گھر بھی تشریف آوری ہوئی تھی۔ ہاسپٹل میں جب ناشتہ اور کھانا وغیرہ بھیجتی تھی تو ان دو ہفتوں میں ہر برانڈ کا تھیلا کام آ گیا سامان بھیجنے کے لیے کیوں کہ جو چیز جاتی تھی اس کو واپس تو نہیں آنا تھا، وہیں تلف کر دیتے تھے سو شاپنگ سے آنے کے بعد خالی تھیلے اہتمام سے تہہ کر کے ایک طرف رکھ دینے کا بہت فائدہ ہوا۔ ایک تو ری یوز ہو گئے دوسرا مزید بھاگ دوڑ سے بچت ہوئی کہ کہاں جاؤں بار بار تھیلے ڈھونڈنے۔
سعودیہ میں ہمارے گھر میں گروسری بیگز کی انتہا ہو گئی تھی (وہاں دیتے بھی دل کھول کر ہیں) لیٹر وہ سب سب ڈسپوزیبل بیگز کے طور پر کام آئے بے بیز کے شروع کے سالوں میں :rolleyes:
لیکن ان گلاس جارز کا دُکھ نہیں جاتا :cry:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سعودیہ میں ہمارے گھر میں گروسری بیگز کی انتہا ہو گئی تھی (وہاں دیتے بھی دل کھول کر ہیں) لیٹر وہ سب سب ڈسپوزیبل بیگز کے طور پر کام آئے بے بیز کے شروع کے سالوں میں :rolleyes:
لیکن ان گلاس جارز کا دُکھ نہیں جاتا :cry:

فیض یاد آگئے:

غم نہ کر ، غم نہ کر
جار لوٹ آئیں گے ، دل ٹھہر جائے گا
غم نہ کر، غم نہ کر
بیگ مل جائیں گے
درد تھم جائے گا ۔ ۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمد احمد بھائی آپ فرحت کو خواب اور علامہ اقبال سے ذرا دور ہی رکھیں۔ علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا تھا اس کا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
 

زوجہ اظہر

محفلین
مجھے تو بڑا مشکل کام لگتا ہے
کسی چیز کا بے مصرف لگنا محال لگتا ہے

لہذا یہ کام کرتے ہوئےخود ہدایتی طریقہ کار اپنا کر
Grand clearance
it is a Grand clearance
من ہی من میں دہراتی رہتی ہوں
تاکہ زیادہ سے زیادہ چیزیں نکال سکوں
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو بڑا مشکل کام لگتا ہے
کسی چیز کا بے مصرف لگنا محال لگتا ہے

لہذا یہ کام کرتے ہوئےخود ہدایتی طریقہ کار اپنا کر
Grand clearance
it is a Grand clearance
من ہی من میں دہراتی رہتی ہوں
تاکہ زیادہ سے زیادہ چیزیں نکال سکوں
پھر کچھ نکالتی بھی ہیں یا صرف ورد ہی کرتی رہتی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
"اسے کیوں نکالا" ہاہاہاہا،
کبھی کسی نے احتجاج تو نہیں کیا؟
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
فیض یاد آگئے:

غم نہ کر ، غم نہ کر
جار لوٹ آئیں گے ، دل ٹھہر جائے گا
غم نہ کر، غم نہ کر
بیگ مل جائیں گے
درد تھم جائے گا ۔ ۔ ۔ ۔
فیض اور آپ دونوں ہی میرے فیورٹ ہیں۔۔۔ کیسے جارز کی تسلی مل گئی فوراً:)
واہ واہ!!!
 

ہادیہ

محفلین
اکثر پھینک دیتی ہوں ۔۔۔ اچھی نہیں لگتی جو چیزیں استعمال نا کرنی ہوں۔ بہت کم چیزیں یہ سوچ کر رکھی جاتی ہیں ہوسکتا پھر کبھی کام آجائیں ۔ زیادہ تر پھینک دی جاتی ہیں
 
Top