رہائشی مکان کی خریدوفروخت کا طریقہ کار؟

براک

محفلین
صاحبان!مکان کی خریدوفروخت یا ملکیکت کے سلسلے میں فرد - انتقال - رجسٹری جیسے الفاظ سننے کو ملتے ہیں ان کی کوئی وضاحت کر سکتا ہے یہ کیا ہوتے ہیں؟

- فرد کتنے میں نکلتی ہے سرکاری فیس کتنی ہے اور غیر سرکاری کتنی ہے؟؟؟
2- رجسٹری میں پراپرٹی کی اصل قیمت سے کم کیوں ظاہر کی جاتی ہے اس کا فائدہ اور نٖقصان کیا ہو سکتا ہے؟؟؟
3- پراپرٹی کے مطلقہ امور میں تجربہ رکھنے والے وکیل کا کیسے پتہ چلے گا ؟ ڈاکٹر کی تو ڈگری اور سپیشلائزیشن اس کی کلینک کے باہر بورڈ پر لکھی ہوتی ہے وکیل کے بارے میں کیسے پتہ چلے گا؟؟؟
4- اگر پراپرٹی ایجنٹس کوئی معروف ادارہ ہو تو کیا پھر بھی وکیل کرنا چاہیے؟؟؟
5- وکیل کی اس سلسلے میں عام طور پر کتنی فیس ہوتی ہے؟؟؟
 
عسکری

معطل
کیا مطلب مالیت کے ساتھ ڈاکیومینٹیشن تبدئل ہو جاتی ہے؟؟؟
یار سچ میں میں نہیں پڑا آج تک اس دھندے میں جب لیے تھے پلاٹ تب ہمارے ایک پھوپھی کے بیٹا صاب کورٹ میں ہوتے ہیں انہوں نے کرا دی تھی رجسٹریاں تینوں بار ہم بس ایسے سرسری گئے تھے 2-3 بار ۔مجھے اس کا علم نہیں کیسے کرایا تھا شاید کوئی اور بھائی آپکی ہیلپ کر سکیں
 
یہ ایک بڑا مسلہ ہے پاکستان میں دھکے کھائے بغیر کسی پروسیجر کا پتہ چلنا نہ ممکن ہے- لگتا ہے کسی وکیل سے اپوانٹمنٹ لینا پڑے گی اب
 
جب کوئی پلاٹ لینے کا ارادہ ہو تو جو شخص اس پلاٹ کی ملکیت کا دعویدار ہو، اس سے اس بات کا ثبوت مانگا جاتا ہے کہ کیا واقعی وہ اس پلاٹ کا مالک ہے یا نہیں۔۔۔ثبوت دینے کیلئے وہ شخص پلاٹ کی رجسٹری آپکو دکھاتا ہے جس پر پلاٹ کا محلِ وقوع ، حدودِ اربعہ، پرانے مالک کا نام اور موجودہ مالک کا نام ،پلاٹ کب خریدا گیا تھا اور گواہاں کے دستخط وغیرہ ہوتے ہیں اور یہ سب گورنمنٹ کے ایک اسٹامپ پیپر پر درج ہوتا ہے۔۔۔ لیکن چونکہ یہ سب کچھ جعلی بھی بنایا جاسکتا ہے، اسلئے رجسٹری کا انتقال نمبر بھی دیکھنا پڑتا ہے، یہ انتقال نمبر دراصل گورنمنٹ کی فائلوں میں اس پلاٹ کی تازہ ترین ملکیت اور اس رجسٹری کے حوالے سے ایک ریفرنس نمبر (یا شائد فائل نمبر) ہوتا ہے۔۔۔جب یہ سب کچھ چیک کرلیا تو اسکے بعد اس پلاٹ کی فرد نکلوائی جاتی ہے۔ فرد ایک ڈاکومنٹ ہے جو گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کئے گئے پٹواریوں کے پاس ہوتا ہے اس میں اس پلاٹ کا حدود اربعہ اور ملکیت کی تازہ ترین معلومات ہوتی ہیں۔ ایک فرد جب نکلوائی جاتی ہے تو اسکی معیاد 15 دن ہوتی ہے اسکے بعد وہ ایکسپائر ہوجاتی ہے اور نئی فرد نکلوانی پڑتی ہے۔ جب آپ نے فرد نکلوا لی اور اس فرد میں درج مندرجات سے آپ مطمئن ہوگئے، تب پراپرٹی خریدنے کیلئے کچھ ایڈوانس (بیعانہ) وغیرہ دیکر نئی رجسٹری بننے کیلئے دے دیتے ہیں۔ جب وہ رجسٹری پرنٹ ہوکر آجاتی ہے تو رقم کی بقیہ ادائیگی کرکے گواہان کی موجودگی میں دستخط اور مہریں وغیرہ لگ جاتی ہیں اور اس رجسٹری کو دوبارہ کچہری میں بھیج دیا جاتا ہے جہاں سے اسکا نیا انتقال نمبر لگ کر آجاتا ہے۔۔۔
مجھے بس اتنا ہی پتہ تھا، جو آپ کی خدمت میں عرض کردیا۔۔۔باقی کی معلومات کیلئے مزید جستجو کریں :)
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی اور عمران سے

براک نے ایک سنجیدہ سا سوال پوچھا اور آپ نے اس مذاق ہی مذاق میں 15 مراسلوں تک پہنچا دیا۔ ارے بھائی ہر بات مذاق میں اڑانے کی نہیں ہوتی۔
 
براک

محفلین
جب کوئی پلاٹ لینے کا ارادہ ہو تو جو شخص اس پلاٹ کی ملکیت کا دعویدار ہو، اس سے اس بات کا ثبوت مانگا جاتا ہے کہ کیا واقعی وہ اس پلاٹ کا مالک ہے یا نہیں۔۔۔ ثبوت دینے کیلئے وہ شخص پلاٹ کی رجسٹری آپکو دکھاتا ہے جس پر پلاٹ کا محلِ وقوع ، حدودِ اربعہ، پرانے مالک کا نام اور موجودہ مالک کا نام ،پلاٹ کب خریدا گیا تھا اور گواہاں کے دستخط وغیرہ ہوتے ہیں اور یہ سب گورنمنٹ کے ایک اسٹامپ پیپر پر درج ہوتا ہے۔۔۔ لیکن چونکہ یہ سب کچھ جعلی بھی بنایا جاسکتا ہے، اسلئے رجسٹری کا انتقال نمبر بھی دیکھنا پڑتا ہے، یہ انتقال نمبر دراصل گورنمنٹ کی فائلوں میں اس پلاٹ کی تازہ ترین ملکیت اور اس رجسٹری کے حوالے سے ایک ریفرنس نمبر (یا شائد فائل نمبر) ہوتا ہے۔۔۔ جب یہ سب کچھ چیک کرلیا تو اسکے بعد اس پلاٹ کی فرد نکلوائی جاتی ہے۔ فرد ایک ڈاکومنٹ ہے جو گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کئے گئے پٹواریوں کے پاس ہوتا ہے اس میں اس پلاٹ کا حدود اربعہ اور ملکیت کی تازہ ترین معلومات ہوتی ہیں۔ ایک فرد جب نکلوائی جاتی ہے تو اسکی معیاد 15 دن ہوتی ہے اسکے بعد وہ ایکسپائر ہوجاتی ہے اور نئی فرد نکلوانی پڑتی ہے۔ جب آپ نے فرد نکلوا لی اور اس فرد میں درج مندرجات سے آپ مطمئن ہوگئے، تب پراپرٹی خریدنے کیلئے کچھ ایڈوانس (بیعانہ) وغیرہ دیکر نئی رجسٹری بننے کیلئے دے دیتے ہیں۔ جب وہ رجسٹری پرنٹ ہوکر آجاتی ہے تو رقم کی بقیہ ادائیگی کرکے گواہان کی موجودگی میں دستخط اور مہریں وغیرہ لگ جاتی ہیں اور اس رجسٹری کو دوبارہ کچہری میں بھیج دیا جاتا ہے جہاں سے اسکا نیا انتقال نمبر لگ کر آجاتا ہے۔۔۔
مجھے بس اتنا ہی پتہ تھا، جو آپ کی خدمت میں عرض کردیا۔۔۔ باقی کی معلومات کیلئے مزید جستجو کریں :)

زبردست جناب بہت بیش قیمتی معلومات شئیر کی آپ نے
البتہ یہ فرد کی ایکسپائری والی بات پلے نہی پڑی :rollingeyes:
 
دیکھئے فرد دراصل گورنمنٹ کا تازہ ترین ریکارڈ ہے کہ یہ پلاٹ کہاں ہے کیسا ہے اور کس کا ہے۔۔جب آپ کوئی پرانی فرد لیتے ہیں مثلاّ ایک مہینہ پرانی، تو ممکن ہے کہ اس دوران یہ پلاٹ بک کر کسی اور پارٹی کے نام منتقل ہوچکا ہو۔۔چنانچہ اگر آپ latest فرد نکلوائیں گے تو آپکو پتہ چل جائے گا کہ اس وقت یہ کس کی ملکیت ہے
 
شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی کی بات میں ایک بات کا اضافہ کروں گا کہ پلاٹ یا مکان کے مشرق، مغرب، شمال جنوب میں جو بھی پلاٹ یا مکان جس کی ملکیت ہو ان کا بھی اندارج کیا جاتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مزید یہ کہ اپنے نام کروانے سے پہلے اخبار میں اشتہار بھی دینا پڑتا ہے کہ فلاں فلاں مکان یا پلاٹ میں خریدنے لگا ہوں، اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو عرصہ ۔۔۔۔۔ اتنے یوم کے رجوع کر سکتا ہے۔

آپ نے اکثر اخبارات میں اس قسم کے اشتہارات دیکھے ہوں گے۔
 
براک

محفلین
دیکھئے فرد دراصل گورنمنٹ کا تازہ ترین ریکارڈ ہے کہ یہ پلاٹ کہاں ہے کیسا ہے اور کس کا ہے۔۔جب آپ کوئی پرانی فرد لیتے ہیں مثلاّ ایک مہینہ پرانی، تو ممکن ہے کہ اس دوران یہ پلاٹ بک کر کسی اور پارٹی کے نام منتقل ہوچکا ہو۔۔چنانچہ اگر آپ latest فرد نکلوائیں گے تو آپکو پتہ چل جائے گا کہ اس وقت یہ کس کی ملکیت ہے

اگر یہ سب لوازمات موجود ہیں تو پھر بھی لوگوں کے ساتھ فراڈ کیسے ہو جاتا ہے - ایک مکان کے ایک سے زیادہ داوے دار کیسے پیدا ہو جاتے ہیں کیا عام طور پر لوگ یہ فرد وغیرہ چیک نہیں کرواتے؟؟؟
 
ساجد

محفلین
صاحبان!مکان کی خریدوفروخت یا ملکیکت کے سلسلے میں فرد - انتقال - رجسٹری جیسے الفاظ سننے کو ملتے ہیں ان کی کوئی وضاحت کر سکتا ہے یہ کیا ہوتے ہیں؟
تین چار روز قبل ہمارا بھی ”فردی“ ”انتقال “ ہوتے ہوتے رہ گیا اگر ہو جاتا تو اب تک ”فوت شدگان“ میں ہماری ”رجسٹری“ ہو چکی ہوتی ، اگر یہ سب نہیں ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ کریم نے ہم سے ابھی کچھ نیک کام لینے کا ارادہ کر رکھا ہے جیسا کہ آپ کو زمین کے معاملے میں مشورہ دے کر کر رہے ہیں۔:)
میرے بھائی ، جیسا کہ دیگر احباب بے بتایا کہ زمین کی خرید و فروخت میں بہت ساری جعلسازیاں کی جاتی ہیں ، شاید آپ نے بھی اسی بات کے پیش نظر یہ دھاگہ شروع کیا ہے ۔ اس کا آسان اور مختصر حل یہ ہے کہ آپ کسی وکیل کے ذریعہ سے جائیداد کا معاملات سے نپٹیں۔ اس کام میں اتنی پیچیدگیاں ہیں کہ وہی لوگ ان پیچیدگیوں سے عہدہ بر آ ہو سکتے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اس میں دخل رکھتے ہیں۔ جس بندے نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زندگی میں صرف ایک یا دو بار جائیداد خریدنی ہے اسے وکیل کے ذریعے ہی یہ کام کرنا چاہئیے۔ بعض لوگ وکیل کی فیس بچانے کے چکر میں فراڈیوں کے ہتھے چڑھ کر اپنا سرمایہ گنوا بیٹھتے ہیں۔
 
یہی تو مسلہ ہے کہ پاکستان میں کرپشن اتنی بڑھ چکی ہے کہ وکیل پر بھی آنکھ بند کر کے اعتبار نہیں کیا جاسکتا ان معملات میں یقینا وکیل کی خدمات ایک قسم کی انشورنس ہیں لیکن ایک قریبی عزیز کو اس ذمن میں بھی ایک بھیانک تجربے سے گزرنا پڑا- ان صاحب نے مکان خریدنے سے پہلے ایک وکیل کی خدمات حاصل کیں - بعیانا ہونے کے 3 ماہ بعد مکان بیچنے والے کا ارادہ بدل گیا اب اصولی طور سودا نہ کرنے کی صورت میں بعیانا کا شائد دوگنا یا تین گنا دینا ہوتا ہے پر وکیل صاحب خریدار کی بجائے ٍفروخت کنندہ کے ساتھ مل گئے اور ہمارے عزیز کو بہت مشکل سے اپنی ہی رقم کا صرف نصف 6 ماہ بعد جوتیاں گھسیٹ گھسیٹ کر ملا- اور پورے معاملے میں 9 مہینے ضائع، بددیانت وکیل کی فیس کے ساتھ ساتھ اپنی رقم بھی گنوائی
 
اگر یہ سب لوازمات موجود ہیں تو پھر بھی لوگوں کے ساتھ فراڈ کیسے ہو جاتا ہے - ایک مکان کے ایک سے زیادہ داوے دار کیسے پیدا ہو جاتے ہیں کیا عام طور پر لوگ یہ فرد وغیرہ چیک نہیں کرواتے؟؟؟
اسکا جواب یہ ہے کہ دو چیزوں کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے:
1- ناقص اور فرسودہ سسٹم۔۔۔یعنی سینکڑوں سال پرانا سسٹم چل رہا ہے۔ آپ کسی پٹواری کے آفس میں جائیں اور انکے کھاتے دیکھین تو بخوبی اندازہ ہوجائے گا۔ دنیا اتنی ترقی کرچکی ہے لیکن ہم ابھی تک زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ نہیں کرسکے اور کوئی ایسا سسٹم نہیں بنا سکے کہ عوام کوون ونڈو کی بنیاد پر ان معاملات کو حل کرنے کیلئے سروس مہیا کی جاسکے۔۔
2- بددیانتی ، بے ایمانی۔۔۔سسٹم چاہے کوئی بھی لے آئیں ایڈوانس سے ایڈوانس، جب تک اسکو استعمال کرنے والے لوگ دیانت دار نہیں ہونگے، کرپشن کی نت نئی راہیں تلاش کرتے رہیں گے ۔
 
براک

محفلین
اسکا جواب یہ ہے کہ دو چیزوں کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے:
1- ناقص اور فرسودہ سسٹم۔۔۔ یعنی سینکڑوں سال پرانا سسٹم چل رہا ہے۔ آپ کسی پٹواری کے آفس میں جائیں اور انکے کھاتے دیکھین تو بخوبی اندازہ ہوجائے گا۔ دنیا اتنی ترقی کرچکی ہے لیکن ہم ابھی تک زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ نہیں کرسکے اور کوئی ایسا سسٹم نہیں بنا سکے کہ عوام کوون ونڈو کی بنیاد پر ان معاملات کو حل کرنے کیلئے سروس مہیا کی جاسکے۔۔
2- بددیانتی ، بے ایمانی۔۔۔ سسٹم چاہے کوئی بھی لے آئیں ایڈوانس سے ایڈوانس، جب تک اسکو استعمال کرنے والے لوگ دیانت دار نہیں ہونگے، کرپشن کی نت نئی راہیں تلاش کرتے رہیں گے ۔

ویسے آپ کا کبھی فرد نکلوانے کا اتفاق ہوا ہے؟؟؟ یہ آسان کام ہے یا رشوت اور تاخیر سے بھرپور ؟
 
شمشاد

لائبریرین
جتنے زیادہ پیسے ادا کریں گے اتنی جلد کام ہو گا۔

ویسے تو پٹواری کو ڈھونڈنا ہی ایک "کام" ہوتا ہے کہ وہ ملتا ہی نہیں۔
 
براک

محفلین
جتنے زیادہ پیسے ادا کریں گے اتنی جلد کام ہو گا۔

ویسے تو پٹواری کو ڈھونڈنا ہی ایک "کام" ہوتا ہے کہ وہ ملتا ہی نہیں۔

لیکن کیا یہ فرد فروخت کنندہ کی ذمہ داری نہی ہونی چاہیے کہ وہ ثبوت مہیا کرے رجسٹری کے اصل ہونے کے بارے میں؟
 
Top