ریاست پاکستان کا قیام کس حد تک درست تھا؟

خرم

محفلین
بھائیو عارف کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے اگر آپ لوگ کچھ دلائل دینے پر توجہ کرتے تو بات بہتر طریقے سے بن جاتی۔ کیا واقعی آپ کے پاس کوئی دلائل نہیں جن سے آپ پاکستان کے قیام کو درست ثابت کرسکیں؟ جانوں کے ضیاع اور عزتوں‌کے لُٹنے کی بات ہوئی لیکن یہ سب کچھ یکطرفہ نہ تھا۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اگر پاکستان نہ بنتا تو یہ سب خون خرابہ ہوتا ہی نہ۔ کیا جواب دیجئے گا اس کا؟ اگر پاکستان کا بننا ایک صحیح فیصلہ تھاتو یقیناَ اس کے کافی سارے عقلی دلائل بھی موجود ہوں گے جو آج کے حالات کے تناظر میں بھی درست ہوں گے۔ ایسے دلائل کھوجئے۔ سوچئے کہ صرف جذباتی باتیں کرنا شکست خوردہ ذہنوں کی نشانی ہوتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
یہ بھی یاد رہے یہ آپ کاخیال نہیں ایسے دھاگے کئی انگلش فورمز پر کھولے گئے جن سے آپ نے ترجمہ کیا ہے آج سے کوئی 1 سال پہلے ہم پاکستان ڈیفنس فورم پر انڈینز سے اس پر پہت جامع بحث مع ثبوت کر چکے ہیں۔جس میں امریکی اور دوسرے ممبر بھی تھے شامل گفتگو۔اس کا عنوان بھی آپ نے وہی کاپی کیا ہے بھائی جی اس موضوع کو رہنے دو چلا ہوا کارتوس ہے۔

:laughing: :rollingonthefloor:
آپکی "دور اندیشی" پر ہنسی آرہی ہے۔ میں تو کبھی بھی کسی ڈیفنس فارم پر نہیں گیا!
خیر جہاں پر مذہب و دین کی نگاہ سے ہی ہر چیز دیکھی جاتی ہو۔ وہاں کوئی نئی سوچ پنپ نہیں سکتی۔
 
arifkarim

معطل
بھائیو عارف کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے اگر آپ لوگ کچھ دلائل دینے پر توجہ کرتے تو بات بہتر طریقے سے بن جاتی۔ کیا واقعی آپ کے پاس کوئی دلائل نہیں جن سے آپ پاکستان کے قیام کو درست ثابت کرسکیں؟ جانوں کے ضیاع اور عزتوں‌کے لُٹنے کی بات ہوئی لیکن یہ سب کچھ یکطرفہ نہ تھا۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اگر پاکستان نہ بنتا تو یہ سب خون خرابہ ہوتا ہی نہ۔ کیا جواب دیجئے گا اس کا؟ اگر پاکستان کا بننا ایک صحیح فیصلہ تھاتو یقیناَ اس کے کافی سارے عقلی دلائل بھی موجود ہوں گے جو آج کے حالات کے تناظر میں بھی درست ہوں گے۔ ایسے دلائل کھوجئے۔ سوچئے کہ صرف جذباتی باتیں کرنا شکست خوردہ ذہنوں کی نشانی ہوتا ہے۔

شکریہ خرم، آپ امریکہ میں رہتے ہیں، اسلئے دلائل کی بات کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں بس "دین و جذباتیات" سے ہر مسئلہ حل کیا جاتا ہے!
 
عسکری

معطل
:laughing: :rollingonthefloor:
آپکی "دور اندیشی" پر ہنسی آرہی ہے۔ میں تو کبھی بھی کسی ڈیفنس فارم پر نہیں گیا!
خیر جہاں پر مذہب و دین کی نگاہ سے ہی ہر چیز دیکھی جاتی ہو۔ وہاں کوئی نئی سوچ پنپ نہیں سکتی۔

اب دور اندیشی کی حد ہوتی ہے بھئی۔:grin:

آپ کیا یہ کہ رہے ہو یہ آپ کی سوچ ہے تو سوری بھائی یہ سراسر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے گوگل کرو ذرا اس موضوع کو انگلش میں:dancing:

اور یہ نئی سوچ پنپنا اپنے پاس رکھیں ۔پاکستان بننا غلط تھا انبیا علیہ اسلام غلط تھے اور دوسری سوچوں کی پنپ تو نہیں شیطانی وسوسے ہیں۔میں بالکل مزہبی نہیں میں 12 سال سے پاکستان نہیں گیا جب پاکستان چھورا تھا 12 سال کا تھا۔پر عارف بھائی حد ہوتی ہے ہر چیز کی آپ خود انتہا پسندی کر رہے ہو ہمارے ساتھ ہمیں آپ جو زہنی تشدد دے رہے ہو نئی پنپ کے ناپ پر یہ ناقابل برداشت ہو رہا ہے۔کیونکہ اپ ایک مسلمان ایک پاکستانی ہو ہمیں بھائیوں کی چوٹ اور درد کرتی ہے۔دنیا کے 199 ملک ہیں اور بڑے 6 مزاہب کو تو کبھی آپ اپنی سوچ کی پنپ میں تختہ دار پر آزمایا اسلام اور پاکستان ہی آپ کی سوچ میں ختم ہونے کو رہ گئے میں یہ بھی سمجھ لوں آپ کو ہمارے دین اور ملک سے نفرت ہے تو بھی آپ احتیاط کرو انسانی بنیادوں پر ہمارے جزبات کو ٹھیس پہنچانے سے۔
 
arifkarim

معطل
دنیا کے 199 ملک ہیں اور بڑے 6 مزاہب کو تو کبھی آپ اپنی سوچ کی پنپ میں تختہ دار پر آزمایا اسلام اور پاکستان ہی آپ کی سوچ میں ختم ہونے کو رہ گئے میں یہ بھی سمجھ لوں آپ کو ہمارے دین اور ملک سے نفرت ہے تو بھی آپ احتیاط کرو انسانی بنیادوں پر ہمارے جزبات کو ٹھیس پہنچانے سے۔

بھائی مجھے اسلام اور پاکستان سے کوئی نفرت نہیں ہے۔ لیکن ان دونوں کا آجکل جو حال ہو رہا ہے۔ اسکو دیکھتے ہوئے یہی لگتا ہے کہ گندی نالی صاف کرنے سے بہتر ہے کہ نیا نالہ بنا لیا جائے!
چلیں مان لیتے ہیں کہ اسلام ہی بہترین ہے، ہر چیز اسکی روشنی میں ہی بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔ پاکستان کا قیام 100 فیصد درست تھا، مگر حقیقت اسکے بر عکس کیوں؟
 
عسکری

معطل
میں اس بحث سے نکلا بائے بائے مجھے کوئی شوق نہیں اس پر بات کرنے کا:notlistening:

جاتے جاتے بس

اسلام دین حق ہے باقی سب باطل

پاکستان صدا رہے اور ہمیں جان سے پیارا ہے
 
خرم

محفلین
عبداللہ آپ نے تو دلائل کی بجائے بھاگ جانا بہتر سمجھا۔ مایوسی ہوئی۔
 
طالوت

محفلین
:laughing: :rollingonthefloor:
آپکی "دور اندیشی" پر ہنسی آرہی ہے۔ میں تو کبھی بھی کسی ڈیفنس فارم پر نہیں گیا!
خیر جہاں پر مذہب و دین کی نگاہ سے ہی ہر چیز دیکھی جاتی ہو۔ وہاں کوئی نئی سوچ پنپ نہیں سکتی۔
اگر آپ دین اور مذہب کا فرق سمجھتے ہوں اور یہ بھی جانتے ہوں کہ ہم ان دونوں میں سے کس پر عمل پیرا ہیں تو کسی دلیل کی ضرورت نہ پڑے ۔۔ اور اگر نہیں سمجھتے تو میں بھاگ کر نہیں جانے والا بلکہ آہستہ اہستہ چل کر جاؤں گا ;) ۔۔
وسلام
 
الف عین

لائبریرین
میں سیاسی زمروں میں اتفاق سے ہی ’کلک رنجہ‘ کرتا ہوں۔ لیکن یہاں ضرور آیا ہوں اور سارے مراسلے پڑھے ہیں۔ اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ لوگ اسلام اور پاکستان کے بارے میں خواہ مخواہ جذباتی ہو رہے ہیں۔ وہ جذبات اپنی جگہ درست لیکن میرے خیال میں پیلی بار عارف کریم نے لاجکل بات کہی ہے۔ اور ایسی بات جس پر ہم ہندوستانی مسلمان پچاس سال سے متفق ہیں کہ پاکستان ایک بڑی غلطی تھی۔ اگر پاکستان نہ بنتا تو نہ بابری مسجد ہوتی اور نہ گجرات۔۔۔ اور یہ دونوں دھبے ہندوستانی حکومت اور ہندوستانی قانون کی وجہ سے نہیں ہیں، اس کے باوجود ہیں۔انگریزوں‌سے پہلے کہ ہندو مسلامنوں کے تعلقات دیکھنا ہوں تو غالب کے خطوط پڑھ لیجئے۔
بہر حال مجھے اس سلسلے میں اور کچھ نہیں کہنا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ہندوستانی ہوں۔ اور میرے ساتھ کبھی کسی قسم کا فرقہ وارانہ سلوک نہیں ہوا ہے، اور اگر ہوتا تو اس کے خلاف لڑنے کا میرے پاس موقع تھا۔ قابون تھا۔
ہندوستان میں ابھی صدر مشدرف آئے ہوئے تھے۔ ان سے کسی ہندوستانی مسلمان نے کہا کہ ’آپ کو ہمارے بارے میں فکر کی ضرورت نہیں۔ ہم خیریت سے ہیں‘۔
اب اللہ حافظ۔۔ اب دو بارہ میں نہیں آنے والا یہاں۔
 
پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ کوئی ایسا موضوع نہیں ہے جس پر جذباتی ہوکر جواب دیا جائے ۔ مجھے خوشی ہوئی کہ جناب الف عین بھی یہاں تشریف لائے ۔ اور دیگر ساتھیوں نے بھی اس موضوع پر سکن آزمائی کی ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سوال پر صحتمند بحث کی جائے ۔ اور انہیں جواب دیا جائے یہ زمرہ تاریخ کے مطالعے کا ہے نہ کہ سیاسی اکھاڑہ ۔ فی الحال کچھ مصروف ہوں اسی لیئے تفصیلی جواب دینے سے قاصر ہوں مگر ہاں جواب دینے کا ارادہ رکھتا ہوں اور انشاء اللہ تحقیق کے بعد دونوں نقطہ نظر کو سامنے رکھ کر دوں گا ۔ ایک مختصر گذارش ہے کہ تاریخ غلطی نہیں کرتی اور یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کا قیام ہرگز ایک غلطی نہیں تھا ہاں اس پاکستان کو چلانے کے لیئے افراد شاید اکثر غلط چنے گئے ہوں مگر بیمار ہوجانے والے بچوں کو بھی یہ نہیں کہتے کہ اسکی پیدائش ہی غلطی تھی کیونکہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ اسے اور اسکے وجود کو تسلیم ہی نہیں کرتے بیماریاں ہوتی ہیں ہمارے بیچ میں بھی ہیں اور آپ میں بھی ہیں کیا خیال ہے اب اس موضوع پر بحث نہ شروع کر لیں کہ انگریز کا جانا اور ایک آزاد ہندوستان کا قیام ایک کہاں تک درست تھا ۔

یقینا ایسی ابحاث بات کو کہیں سے کہیں لے جاتی ہیں اور درستگی کی طرف نہیں جایا جاسکتا ۔ ہاں اس کی بجائے اس بات پر بحث کیجئے کہ ریاست پاکستان کے ڈھانچے میں کہاں کہاں بہتری ہوسکتی ہے اور کیسے وغیرہ
 
طالوت

محفلین
اب اللہ حافظ۔۔ اب دو بارہ میں نہیں آنے والا یہاں۔
نہ آنا ہی بہتر ہے ۔۔۔۔۔

جس جس کو پاکستان غلطی لگتا ہے ، وہ سمجھتا رہے ، رہی بات بابری مسجد کی اور گجرات کی تو اس کا ذمہ داری پاکستان کے قیام پر ڈالنا سراسر غلط ہے ۔۔ اور آپ کو کبھی فرقہ ورانہ یا متعصب رویہ برداشت نہیں کرنا پڑا تو آپ اکیلے یا چند اوروں کی زندگی کو 24-25 کروڑ ہندوستانی مسلمانوں کے لیے بطور مثال پیش نہیں کیا جا سکتا ۔۔
ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر تھا ہے اور رہے گا ۔۔
وسلام
 
ساقی۔

محفلین
الف عین صاحب اگر پاکستان کا قیام اتنا ہی غلط تھا تو یہ غلطی ہندوں نے ہی کی تھی ۔
آپ تاریخ پاکسان اٹھا کر دیکھ لیجیئے ۔ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مسلمان پاکستان کے حق سے دستبردار ہو گئے تھے ۔ ان کا مطالبہ صرف اتنا رہ گیا تھا کہ انہیں فیصد کے تناسب سے اسمبلی میں نمائندگی کا حق دیا جائے ۔ لیکن ہند و بنیا اس پہ بھی راضی نہ ہوا ۔ بلکہ اس کا خواب تھا کہ مسلمانوں سے ایک ہزار سالہ حکومت کا بدلہ اس طرح لیا جائے کہ انگریزوں کے ہندوستان چھوڑنے پر مسلمانوں غلام بنا لیا جائے اور ان سے من چاہا سلوک کیا جائے۔

لیکن خدا کو یہ منظور نہ تھا (اس پہ اللہ کا کروڑہائے شکر ہے) الحمد اللہ ان مباحثات سے اب کچھ نہیں ہونے والا ۔“ اکھنڈ بھارت“ دیوانے کا ایک خواب ہے۔ جو انشا اللہ کبھی پورا نہیں ہو گا ۔ بلکہ ایسی کسی کوشش میں لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں

اور حضور آپ کو اگر اللہ کے فضل سے ہندو ستان میں آزدای ہے تو اللہ کا شکر ادا کریں ۔ لیکن اپنے ان مسلمانوں کو کس کھاتے میں ڈالتے ہیں جن کو زندہ جلایا گیا اور عزتیں پامال کی گئیں ۔ اور اج بھی یہی طور وہاں جاری و ساری ہے ۔

کیا معلوم آپکا یہ مراسلہ بھی کسی اندرونی ڈر کا پیش خیمہ ہو تا کے کسی مشکل وقت میں اسے دکھا کر ہمدردیاں وصول کی جائیں۔
 
طالوت

محفلین
“ اکھنڈ بھارت“ دیوانے کا ایک خواب ہے۔ جو انشا اللہ کبھی پورا نہیں ہو گا ۔

الحمدللہ یہاں ان کی کمی نہیں جو یہ خواب پورا نہ ہونے دیں ۔۔ کیونکہ جزباتیت ہی سہی مگر ہے سچ کہ جو خدانخواستہ ہمیں نہ رہنے دے گا رہے گا وہ بھی نہیں ۔۔
وسلام
 
سعود الحسن

محفلین
میں سیاسی زمروں میں اتفاق سے ہی ’کلک رنجہ‘ کرتا ہوں۔ لیکن یہاں ضرور آیا ہوں اور سارے مراسلے پڑھے ہیں۔ اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ لوگ اسلام اور پاکستان کے بارے میں خواہ مخواہ جذباتی ہو رہے ہیں۔ وہ جذبات اپنی جگہ درست لیکن میرے خیال میں پیلی بار عارف کریم نے لاجکل بات کہی ہے۔ اور ایسی بات جس پر ہم ہندوستانی مسلمان پچاس سال سے متفق ہیں کہ پاکستان ایک بڑی غلطی تھی۔ اگر پاکستان نہ بنتا تو نہ بابری مسجد ہوتی اور نہ گجرات۔۔۔ اور یہ دونوں دھبے ہندوستانی حکومت اور ہندوستانی قانون کی وجہ سے نہیں ہیں، اس کے باوجود ہیں۔انگریزوں‌سے پہلے کہ ہندو مسلامنوں کے تعلقات دیکھنا ہوں تو غالب کے خطوط پڑھ لیجئے۔
بہر حال مجھے اس سلسلے میں اور کچھ نہیں کہنا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ہندوستانی ہوں۔ اور میرے ساتھ کبھی کسی قسم کا فرقہ وارانہ سلوک نہیں ہوا ہے، اور اگر ہوتا تو اس کے خلاف لڑنے کا میرے پاس موقع تھا۔ قابون تھا۔
ہندوستان میں ابھی صدر مشدرف آئے ہوئے تھے۔ ان سے کسی ہندوستانی مسلمان نے کہا کہ ’آپ کو ہمارے بارے میں فکر کی ضرورت نہیں۔ ہم خیریت سے ہیں‘۔
اب اللہ حافظ۔۔ اب دو بارہ میں نہیں آنے والا یہاں۔

اختر صاحب ، اس تھریڈ پر شروع سے میری نظر تھی لیکن میں نے اس ایشو پر کچھ کہنا اس لیے مناسب نہیں سمجھا کیوں کہ میرے خیال میں عارف کریم نے اپنی عادت کے مطابق بغیر دلائل کے یہ موضوع شروع کیا تھا ، اور بعد میں بھی ایک آدھ جگہ جو دلائل اس نے دیے وہ اس کے ادھورے مطالعہ کا ثبوت تھے۔ میں نے یہ بات بھی نوٹ کی تھی کہ عارف کریم کی ابتدائی پوسٹ کا واحد شکریہ آپ نے ادا کیا ہے جو آپ کی عام طور پر سیاست کے موضوعات سے دور رہنے کی عادت کی وجہ سے باعث حیرت تھا ، لہذا آپ کا یہ جواب میرے لیے اچھنبے کی بات تھی۔

بحرحال ، آپ کی راے یقینا قابل احترام ہے اور میں خود بھی یہ امید کرتا ہوں کہ ہر ہندوستانی مسلمان اپنے وطن کے ساتھ اتنی ہی محبت رکھے جتنی کوئی بھی پاکستانی پاکستان سے کرتا ہے۔

جہاں تک رہ گئی آپ کی یہ بات کہ ہم پاکستانی پاکستان اور اسلام کے لیے بلاوجہ جذباتی ہورہے ہیں تو معذرت کے ساتھ آپ کی پوسٹ کے آخری جملے خود آپ کے اپنے وطن کے لیے جذبات سے بھرے پڑے ہیں ایسے میں اگر ہم پاکستانی اپنے وطن یا مذہب کے لیے جذباتی ہیں تو اس میں قابل اعتراض بات کیا ہے۔

امید ہے آپ میری گستاخی کا برا نہ مانیں گے ۔
 
محمدصابر

محفلین
میں سیاسی زمروں میں اتفاق سے ہی ’کلک رنجہ‘ کرتا ہوں۔ لیکن یہاں ضرور آیا ہوں اور سارے مراسلے پڑھے ہیں۔ اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ لوگ اسلام اور پاکستان کے بارے میں خواہ مخواہ جذباتی ہو رہے ہیں۔ وہ جذبات اپنی جگہ درست لیکن میرے خیال میں پیلی بار عارف کریم نے لاجکل بات کہی ہے۔ اور ایسی بات جس پر ہم ہندوستانی مسلمان پچاس سال سے متفق ہیں کہ پاکستان ایک بڑی غلطی تھی۔ اگر پاکستان نہ بنتا تو نہ بابری مسجد ہوتی اور نہ گجرات۔۔۔ اور یہ دونوں دھبے ہندوستانی حکومت اور ہندوستانی قانون کی وجہ سے نہیں ہیں، اس کے باوجود ہیں۔انگریزوں‌سے پہلے کہ ہندو مسلامنوں کے تعلقات دیکھنا ہوں تو غالب کے خطوط پڑھ لیجئے۔
بہر حال مجھے اس سلسلے میں اور کچھ نہیں کہنا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ہندوستانی ہوں۔ اور میرے ساتھ کبھی کسی قسم کا فرقہ وارانہ سلوک نہیں ہوا ہے، اور اگر ہوتا تو اس کے خلاف لڑنے کا میرے پاس موقع تھا۔ قابون تھا۔
ہندوستان میں ابھی صدر مشدرف آئے ہوئے تھے۔ ان سے کسی ہندوستانی مسلمان نے کہا کہ ’آپ کو ہمارے بارے میں فکر کی ضرورت نہیں۔ ہم خیریت سے ہیں‘۔
اب اللہ حافظ۔۔ اب دو بارہ میں نہیں آنے والا یہاں۔

اگر آپ یہ بات نہ کرتے تو مجھے افسوس ہوتا کیونکہ میرے نزدیک
"وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے"
اور آپ کو واپس آنا چاہیے اگر کوئی بندہ ہندوستان کے حوالے سے کوئی سوال کرے۔
 
arifkarim

معطل
الف عین صاحب اگر پاکستان کا قیام اتنا ہی غلط تھا تو یہ غلطی ہندوں نے ہی کی تھی ۔
آپ تاریخ پاکسان اٹھا کر دیکھ لیجیئے ۔ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مسلمان پاکستان کے حق سے دستبردار ہو گئے تھے ۔ ان کا مطالبہ صرف اتنا رہ گیا تھا کہ انہیں فیصد کے تناسب سے اسمبلی میں نمائندگی کا حق دیا جائے ۔ لیکن ہند و بنیا اس پہ بھی راضی نہ ہوا ۔ بلکہ اس کا خواب تھا کہ مسلمانوں سے ایک ہزار سالہ حکومت کا بدلہ اس طرح لیا جائے کہ انگریزوں کے ہندوستان چھوڑنے پر مسلمانوں غلام بنا لیا جائے اور ان سے من چاہا سلوک کیا جائے۔

مسلمانوں سے بدلہ؟ بھائی کس چیز کا بدلہ لیتے ہندو؟ ہمنے کونسا انکے مندر گرائے یا قتل و غارت کی۔ سب جانتے ہیں کہ مغلیہ دور میں مسلمانوں اور ہندؤں کو ایک جیسے حقوق ملے تھے!
دوسرا آپنے سیٹوں کے مسئلے کی بات کی ہے کہ مسلمان آبادی کی فیصد کے تنا سب سے سیٹوں کے خواہواں تھے۔ لیکن اسکے لئے انہیں ہندؤں سے درخواست کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ جب ایک ملک میں ہماری تعداد ہی اتنی ذیاد ہےہ تو سیٹیں بھی اسی تعداد سے ملنی چاہیے۔ یہی مغربی پارلیمانی نظام ہے۔ ہنددؤں کی ہٹ دھرمی تو یہی ظاہر کرتی ہے کہ انگریزوں کے نکلتے وقت ہمارے پاس پارلیمانی نظام کی جائے ’’دیسی‘‘ قسم کا پارلیمانی نظام تھا!
 
عسکری

معطل
میں سیاسی زمروں میں اتفاق سے ہی ’کلک رنجہ‘ کرتا ہوں۔ لیکن یہاں ضرور آیا ہوں اور سارے مراسلے پڑھے ہیں۔ اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ لوگ اسلام اور پاکستان کے بارے میں خواہ مخواہ جذباتی ہو رہے ہیں۔ وہ جذبات اپنی جگہ درست لیکن میرے خیال میں پیلی بار عارف کریم نے لاجکل بات کہی ہے۔ اور ایسی بات جس پر ہم ہندوستانی مسلمان پچاس سال سے متفق ہیں کہ پاکستان ایک بڑی غلطی تھی۔ اگر پاکستان نہ بنتا تو نہ بابری مسجد ہوتی اور نہ گجرات۔۔۔ اور یہ دونوں دھبے ہندوستانی حکومت اور ہندوستانی قانون کی وجہ سے نہیں ہیں، اس کے باوجود ہیں۔انگریزوں‌سے پہلے کہ ہندو مسلامنوں کے تعلقات دیکھنا ہوں تو غالب کے خطوط پڑھ لیجئے۔
بہر حال مجھے اس سلسلے میں اور کچھ نہیں کہنا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ہندوستانی ہوں۔ اور میرے ساتھ کبھی کسی قسم کا فرقہ وارانہ سلوک نہیں ہوا ہے، اور اگر ہوتا تو اس کے خلاف لڑنے کا میرے پاس موقع تھا۔ قابون تھا۔
ہندوستان میں ابھی صدر مشدرف آئے ہوئے تھے۔ ان سے کسی ہندوستانی مسلمان نے کہا کہ ’آپ کو ہمارے بارے میں فکر کی ضرورت نہیں۔ ہم خیریت سے ہیں‘۔
اب اللہ حافظ۔۔ اب دو بارہ میں نہیں آنے والا یہاں۔

مجھے بہت بہت افسوس ہوا یہ پڑھ کر بزرگوار

ہاں ہم جزباتی ہیں تھے اور رہیں گے کیوں نا ہوں یہ کوئی مزاق نہیں ہمارے پیارے دین اسلام اور ہمارے پیارے ملک پاکستان کی اساس پر انگلی اٹھ رہی ہے ایک آدمی اس وقت کے 10 کروڑ مسلمانوں کے فیصلے کوغلط کہے اور ہمارے آبا اجداد کی قربانیوں ہمارے فوجیوں کے خون اور ہماری 7 لاکھ لٹی عزتوں کو یوں مزاق بنا دے اور ہم جزباتی بھی نا ہوں واہ کیا انصاف ہے آپکا۔

ہندوستانی مسلمان چاہے 200 سال سے متفق ہوں پر وہ ہیں تو ہندوستانی ہی نا اور ہم پاکستانی ہیں ہم ان کی کسی بات سے متفق نہیں ہم آزاد مسلمان ملک میں خوش ہیں۔اگر کسی ہندوستانی مسلمان نے بھی میلی آنگھ سے دیکھا ہمارے ملک کو تو اس کی بھی آنکھیں نکال دیں گے وہ جامعہ مسجد دہلی کا امام کیوں نا ہو ۔ہے تو وہ بھی انڈین ہی نا پھر اس سے پاکستان کی بھلائی کی امید کیسی

پاکستان کا برائے راست انڈیا کی ہر برائی میں ہاتھ ہے واہ کیا خوب بابری مسجد ہو یا گجرات کے دنگے مہاراشٹر کی خود کشیاں ہو یا نکسل واد ہو یا کمیونسٹ باغی سات ریاستوں کی آزادی کی بات ہو یا کم عمری کی شادیاں ایڈز کے مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہو یا اندیا میں زلزلے سکھوں کی لڑائی ہو یا کرسچن لاگوں کا قتل عام یہ آپ کی لوجکل بات ہے انڈیا کو سنا ہے آئی ایس آئی کا ایک ونگ نارتھ سکنٹ آپریشن برانچ چلاتی ہے ۔انڈین گورمنٹ بس دکھاوا ہے:laughing:

چلومسلمانوں نے پاکستان بنایا اسلئے آپ مسلمانوں کو ہندو ؤں نے نقصان پہنچایا ذرا ارشاد فرمائیں 8 لاکھ سکھ 20 ہزار عیسائی اور 17000 دوسروں کو ہندوں نے کیوں مارا؟؟؟؟؟؟؟ گردوارے گولڈن ٹیمپل چرچ کیوں برباد ہوئے اس کا جواب مجھے چاہیے۔۔۔لیکن اپ کے پاس کچھ نہیں ہو گا کہنے کو۔

مجھے غالب سے نہیں اقبال اور قائد کے خطوط پڑھ کر سچ محسوس ہوتا ہے

مجھے فخر ہے کہ میں ہندوستانی ہوں۔

مجھے 20000000000000000000 گنا زیادہ فخر ہے کہ میں پاکستانی ہو رہوں گا اور پاکستانی مروں گا۔

صدر مشرف نے کب انڈین مسلمانوں کی فکر کی یہ تو مزاق ہے اور کس نے آپ کی فکر کرنی ہے ہمیں اور بھی کام ہیں آپ جانو آپ کا ملک بس آپ کا ملک خود ہماری جان چھوڑے۔

اب اللہ حافظ۔۔ اب دو بارہ میں نہیں آنے والا یہاں۔

جی بہتر آپ نے ہمارے منہ پر تھپڑ مار لیا اب کا ہندوستانی فرض ادا ہو گیاپر یہ آخری اینٹی پاکستان پوسٹ تھی جس میں میں نے آپ کو بزرگ سمجھتے ہوئے جواب دیا آگے سے ایک ہندوستانی اور پاکستانی سٹائیل کا جواب دوں گا۔

آپ کو اپنے غیر فطری اتحادی ملک پر اتنا فخر ہے اور آپ سمجھتے ہیں اسلام کے نام پر حاصل ہونے والا ہمارے پاکستان کا بنانا ہی غلط تھا دی گریٹ انڈین سرکس پڑھ لیں کبھی وقت نکال کر ایک ہندوستانی نے لکھی ہے۔
 
Top