arifkarim
معطل
میں تاریخ دانوں سے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کیساتھ جو ایک عظیم مسلم وطن کا خواب دیکھا تھا، وہ کس حد تک درست تھا؟ تاریخ کی کتابوں میں تو یہی لکھا ہے کہ مسلم لیگ نے کانگریس کی حمایت اسلئے نہیں کی تھی، کیونکہ وہ صرف ہندؤں کا مفاد چاہتی تھی۔ جبکہ پاکستان کی 63 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ گو ہم پر ہندو نہ سہی، البتہ مغربی حکومتیں "انڈائرکٹ" طور پر ضرور حکومت کرتی آئی ہیں۔ ہمارے حکمران کبھی بھی خود مختارانہ طور پر ایک فیصلہ نہ کر پائے۔ ہر کام سے پہلے واشنگٹن یا لنڈن فون کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔
پھر پارٹیشن کے بعد ہونے والے فسادات، کشمیر کا تادم قیامت قائم مسئلہ، ٹینکوں کیساتھ دو عظیم جنگیں، حکمرانوں کی غداریاں، غربت و افلاس۔۔۔۔ الغرض ان تمام مسائل پر نظر دوڑا کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس ذلت کی زندگی سے بہتر تھا کہ ہم واپس واحد ہندوستان کانسیپٹ کو اپنا لیتے۔ تاکہ ایک ملک کے رہنے والے باہم ملکر وطن کی بقا کیلئے کام کرتے، بجائے ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے یا نیچے دکھانے کے۔ بالکل ویسے ہی جیسا مغلیہ دور میں تھا!