Orlapis PDF Reducer تلاش کریں۔ پی ڈی ایف کا سائز گھٹانے میں بہترین کارکردگی ہے اس سافٹ ویئر کی۔ عطاء رفیع بھائی کے بلاگ پر بھی ایک پوسٹ تھی اس حوالے سے، تفصیل کے لیے وہ بھی دیکھیے۔بھائی 400 صفحات والی کتاب ڈاونلوڈ کرنے کے بعد اگر سائز 700 ایم بی آ رہا ہے تو پاکستانی انٹرنیٹ اور ڈیٹا کے تناظر میں اسے اپلوڈ اور ڈاونلوڈ کرنے یا کسی سے شیئر کرنے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں ۔ کیا اس کا سائز کم کرنے کا کوئی حل ہے ؟؟
ڈاونلوڈ کرنے کے بعد بھی سائز کم کیا جا سکے لیکن کوالٹی متاثر نہ ہو
انہوں نے بھی فوٹوشاپ سے ایکشن فائل بنانے کی ٹریننگ دی ہے۔ اس کے بعد دوسرا سافٹویئر سائز کو مزید کم کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔Orlapis PDF Reducer تلاش کریں۔ پی ڈی ایف کا سائز گھٹانے میں بہترین کارکردگی ہے اس سافٹ ویئر کی۔ عطاء رفیع بھائی کے بلاگ پر بھی ایک پوسٹ تھی اس حوالے سے، تفصیل کے لیے وہ بھی دیکھیے۔
گوگل جے سن فائل کا انتخاب کیا ہے؟میرے خیال میں تصاویر کے سائز کو کم کیے بغیر پی ڈی ایف کے سائز پر کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑے گا۔ میں نے فی الحال کوالٹی کی آپشن شامل کردی ہے۔ آٹھ صفحات کی ایک کتاب فل کوالٹی یعنی ۱۰ کے ساتھ 12 ایم بی کی فائل ہے جبکہ وہی کتاب آدھی کوالٹی یعنی 5 کے ساتھ 3.7 ایم بی پر مشتمل ہے۔ آپ حضرات دیکھیے اس سے کچھ مسئلہ حل ہوتا ہے؟
v 0.22
اس کے بارے میں پچھلے مراسلات میں تفصیلی گفتگو ہوچکی ہے۔ اگر آپ تصاویر میں سے متن نکالنا چاہتے ہیں تو پروگرام میں گوگل وژن اے پی آئی کی سپورٹ موجود ہے۔ اس کے لیے آپ کو اپنا اکاونٹ گوگل وژن پر بنا کر اس کی جےسن فائل پروگرام کو دینا ہوتی ہے۔ پھر آپ "یونیکوڈ" والا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔ پروگرام ریختہ سے کتاب ڈاونلوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ گوگل اے پے آئی سے اس کا متن بھی نکال کر ٹیکسٹ فائل بنا دیتا ہے۔گوگل جے سن فائل کا انتخاب کیا ہے؟
یہ تمام نان فنکشنل ضروریات ہیں۔ ان پر انتہائی معذرت کے ساتھ زیادہ وقت لگانا مناسب نہیں۔ نوٹ کر لیتا ہوں، آسانی سے جو ممکن ہوا وہ شامل کرتا رہوں گا۔۔ کلوز کے علاوہ منیمائز کا بٹن بھی شامل کر دیں اور فل سائز بھی اگر ممکن ہو۔
2۔ پروگرام آئکن
3۔پروگرام کے ٹیکسٹ کا فونٹ جمیل نوری نستعلیق کر دیں تو زیادہ خوبصورت لگے گا۔ (پورا فونٹ ایمبڈ کرنے کی بجائے صرف درکار لگیچر ایمبڈ ہو جائیں تو سائز بھی زیادہ نہیں بڑھے گا)
میں نے ابھی بھی دس کتابیں ڈاونلوڈ پر لگا رکھیں ہیں۔ آپ مجھے لنکس اور ایرر کی تفصیل دیجیے تو دیکھتا ہوں۔ایک سے زائد روابط ایک ساتھ پیسٹ کرنے پر پروگرام میں ایرر آ رہا تھا۔میں نے ایک ربط فی سطر ہی شامل کیا تھا۔ اس کو بھی دیکھ لیں۔
ایک بار پھر شکریہیہ لیجیے v0.21 کا
32 بٹ ورژن۔
میری چھٹی حس عام طور پر کام نہیں کرتی لیکن مجھے میری ساتویں اور آٹھویں حس کچھ اسی طرف اشارہ کررہی ہے۔جلد ہی ریختہ پر کتابوں کے مطالعہ کے لیے معاوضہ طلب کیا جائے گا۔
ریختہ نے زر ماہانہ (subscription) کی رائے شماری شروع کر دی ہے۔ اس لیے جنگی پیمانے پر کتابیں ڈاؤنلوڈ کرکے کسی دوسری جگہ اپلوڈ کر دینی چاہیےمیری چھٹی حس عام طور پر کام نہیں کرتی لیکن مجھے میری ساتویں اور آٹھویں حس کچھ اسی طرف اشارہ کررہی ہے۔
میرے خیال میں فرخ بھائی کی رائے زیادہ مناسب ہے۔
الگ لڑی ہو تو زیادہ بہتر ہے اور اگر ہر کتاب کے لیے الگ لڑی ہو تو اور زیادہ بہتر ہے۔ اس سے کتاب کے بارے میں کوئی بھی گوگل کرے گا تو سیدھا اس دھاگے پر پہنچے گا۔ میں نے ریفرینس سیکشن میں ہر کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے الگ لڑی بنائی تھی۔ مثلاً کوئی فرہنگ آصفیہ کو گوگل کرے تو آسانی سے میری بنائی لڑی میں پہنچ جائے گا۔
جی وہ مسئلہ پہلی مرتبہ آیا تھا اور میں نے ڈر کے مارے دوبارہ کوشش ہی نہیں کی۔میں نے ابھی بھی دس کتابیں ڈاونلوڈ پر لگا رکھیں ہیں۔ آپ مجھے لنکس اور ایرر کی تفصیل دیجیے تو دیکھتا ہوں۔
یہ بھی ٹھیک ہے۔ تاہم کتابوں کی فہرست سامنے ہو تو بہت سی نئی کتابوں کا علم ہوتا ہے اور اس کے مطالعہ کی رغبت پیدا ہو جاتی ہے۔میرے خیال میں فرخ بھائی کی رائے زیادہ مناسب ہے۔
یہ کام بہت کم لوگ کریں گے۔نئی لڑی کھولنے میں وقت لگتا ہے جبکہ ایک نیا مراسلہ کرنے میں آسانی رہتی ہے۔میرے خیال میں فرخ بھائی کی رائے زیادہ مناسب ہے۔
ابھی ابھی دیکھا۔ مجھے پہلے ہی شک تھا کہ یہ لوگ اس لڑی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔یہ بہت اچھا مشورہ ہے کہ ڈاونلوڈ کردہ کتابوں کو ساتھ ساتھ آرکائیو پر بھی رکھتے جائیں (اگر اسی ڈاؤنلوڈر میں آرکائیو پر اپلوڈ کرنے کا آپشن بھی فراہم ہو جائے تو کیا بات ہے ) کیونکہ اس کا امکان ہے کہ جلد ہی ریختہ پر کتابوں کے مطالعہ کے لیے معاوضہ طلب کیا جائے گا۔
فلسفی اس طرز پر فہارس ہی مرتب کر لی جائیں؟ دوبارہ ڈاؤنلوڈ کرنے کا وقت سب کا بچے گا۔ بعد میں ہر ایک اپنی فہرست کو آرکائیو /ڈرائیو پر اپلوڈ کر دے۔اب تک یہ کتب ڈاؤن لوڈ کی ہیں:
دیگر کا حصول جاری ہے۔
- احتساب العروض ۔ کندن اراولی
- اردو املا ۔ رشید حسن خان
- اردو املا ۔ مولوی غلام رسول
- اردو املا اور اس کی اصلاح ۔ ابو محمد سحر
- اردو املا اور رسم الخط (اصول و مسائل) ۔ فرمان فتحپوری
- اردو املا و رموزِ اوقاف (منتخب مقالات) ۔ گوہر نوشاہی
- اردو املا و قواعد (مسائل و مباحث) ۔ فرمان فتحپوری
- اردو صرف و نحو ۔ راجا شیو پرشاد
- اردو صرف و نحو ۔ مولوی عبد الحق
- اردو غزل کے اہم موڑ ۔ شمس الرحمن فاروقی
- اردو کا عروض ۔ جنگ بہادر جلیل
- ارمغانِ عروض ۔ کندن لال کندن
- العروض و القوافی ۔ اصغر علی روحی
- انتخابِ کلامِ عرش ملسیانی
- انداز گفتگو کیا ہے ۔ شمس الرحمن فاروقی
- آہنگ اور عروض ۔ کمال احمد صدیقی
- بحر العروض مطول ۔ رسالہ قافیہ ۔ پنڈت کہنیا لال
- بحر الفصاحت ۔ جلد 2 ۔ نجم الغنی
- بحر الفصاحت ۔ نجم الغنی ۔ مطبع راجہ رام کمار
- بحر الفصاحت ۔ نجم الغنی ۔ مطبع نول کشور
- بحر القوافی
- تشریح النحو ۔ مولوی عبد اللہ بلگرامی
- تفہیم البلاغت ۔ وہاب اشرفی
- تلخیصِ بحر الفصاحت ۔ عارف حسن خان
- تند ہوا کے جشن میں ۔ پیرزادہ قاسم
- چاند چہرہ ستارہ آنکھیں ۔ عبید اللہ علیم
- چراغِ سخن ۔ یاس یگانہ
- چنگ و آہنگ ۔ عرش ملسیانی
- خطوط غالب 1 ۔ غلام رسول مہر ۔ مجلس یادگار غالب ۔ پنجاب یونیورسٹی
- خطوط غالب 2 ۔ غلام رسول مہر ۔ مجلس یادگار غالب ۔ پنجاب یونیورسٹی
- دستور الشعرا ۔ خواجہ اشرف لکھنوی
- رازِ عروض ۔ سیماب اکبر آبادی
- رسالۂ عروض ۔ مولوی محمد احسن
- رموزِ شاعری ۔ سید تقی عابدی
- زٹل نامہ (کلیات) ۔ جعفر زٹلی
- سراج العروض ۔ سید حسن کاظم
- شاعری کی پہلی کتاب ۔ خواجہ عشرت لکھنوی
- شعر، غیر شعر اور نثر ۔ شمس الرحمن فاروقی
- شعورِ عروض ۔ شعور اعظمی
- شہکارِ عروض و بلاغت ۔ انور مینائی
- عروضِ پنگل و خلیل ۔ کندن لال کندن
- عروض آہنگ و بیان ۔ شمس الرحمن فاروقی
- علمِ عروض اور اردو شاعری ۔ اسلم ضیا
- فرہنگ تلمیحات
- فلسفہ کی پہلی کتاب ۔ میر ولی الدین
- کلیات احمد فراز
- کلیات اختر شیرانی
- کلیات انور شعور
- کلیات جگر مراد آبادی
- کلیات مصطفیٰ زیدی
- کلیدِ عروض ۔ اوم پرکاش اگروال
- لغات روزمرہ (ایڈیشن 3) ۔ شمس الرحمن فاروقی
- لغات روزمرہ (ایڈیشن 4) ۔ شمس الرحمن فاروقی
- لفظ و معنی ۔ شمس الرحمن فاروقی
- ماہ تمام ۔ پروین شاکر
- ماہنامہ چہار سو ۔ پیرزادہ قاسم نمبر
- مقیاس الاشعار ۔ اوج لکھنوی
- نسخہ ہائے وفا ۔ فیض احمد فیض
اس فہرست میں موجود بہت سی کتب میرے پاس کاغذی شکل میں بھی موجود ہیں۔
شکیب بھائی اس کام کے لیے کسی کو آگے آنا پڑے گا۔ آپ یا کوئی اور صاحب ایک علیحدہ لڑی بنا لیجیے۔ اس میں اہم کتابوں کی فہرست یکجا کر لیجیے۔ پھر جو لوگ ریختہ سے ڈاونلوڈ کر کے اپ لوڈ کرسکتے ہیں وہ کتب آپس میں تقسیم کر لیں۔ میرے پاس فی الحال یہ کتب موجود ہیں۔ جو میں آہستہ آہستہ آرکائیو پر اپ لوڈ کرتا رہوں گا۔فلسفی اس طرز پر فہارس ہی مرتب کر لی جائیں؟ دوبارہ ڈاؤنلوڈ کرنے کا وقت سب کا بچے گا۔ بعد میں ہر ایک اپنی فہرست کو آرکائیو /ڈرائیو پر اپلوڈ کر دے۔
ایک کام یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ جو کتب زیادہ ضروری ہیں ان کی فہرست بنا کر پہلے ڈاؤنلوڈ کر لی جائیں۔
ایک لڑی بنا ہی دیں اب اس کے لیے۔