فلسفی بھائی ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے۔ اگر فارغ وقت میں اس کا کچھ بندوبست کر لیں تو بہت بہتر ہو گا۔ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کوئی کتاب ڈاؤنلوڈ کرتے وقت بیچ میں سے کچھ صفحات ڈاؤنلوڈ نہیں ہو پاتے۔ ویسے تو نیچے نشاندہی ہو رہی ہوتی ہے کہ کون کون سے صفحات ڈاؤنلوڈ ہو گئے اور کون سے نہیں لیکن اگر کتاب بڑی ہو تو کچھ دیر بعد صفحات کی انفارمیشن دینے والی فیلڈ اپڈیٹ ہو جاتی ہے، مطلب کہ پرانے میسجز ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔ سو اگر بندہ دیکھنا چاہے کہ کون کون سے پیجز ڈاؤلوڈ نہیں ہو پائے اور ان کو وہ خود مینئولی ڈاؤنلوڈ کر لے تو وہ تمام پیجز نہیں دیکھ سکتا۔ میں نے ایک کتاب کو، جو کہ +500 پیجز کی ہے، 5 دفعہ ڈاؤنلوڈ کرنے کی کوشش کی، ہر دفعہ بیچ میں کوئی 6، 5 رینڈم صفحات ڈاؤنلوڈ نہیں ہو پاتے اور مجھے پتہ نہیں چلتا کہ کون کون سے صفحات ڈاؤنلوڈ نہیں ہوئے۔
جب تک آپ اس کا کوئی بہتر حل نکالتے ہیں، کیا آپ ایسا کر سکتے ہیں کہ جب کتاب مکمل ہونے کا میسج آئے، ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا جائے کہ کون کون سے صفحات ڈاؤنلوڈ نہیں ہو پائے؟