ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

یہ ناکافی ہے۔ اس سے کمانڈ پرامپٹ کسی اور فولڈر میں کھل جاتا ہے۔ کمانڈ پرامپٹ اسی فولڈر میں کھلنا چاہئے جہاں پروگرام ایکسٹریکٹ کیا گیا ہے۔ ایسا کرنے کیلئے ایکسٹریٹ فولڈر میں جائیں اور ایڈریس بار میں CMD لکھ کر اینٹر کر دیں
cmd-in-folder.png

یوں کمانڈ پرامپٹ اسی فولڈر میں کھلے گا جہاں پروگرام ایکسٹریکٹ کیا گیا ہے:
image.png
بالکل درست!دراصل ہم پرانے زمانے کے آدمی ہیں ۔ ہمیں ڈوس میں ڈائریکٹری تبدیل کرنا اجنبی نہیں لگا لہٰذا اس کا تذکرہ نہیں کیا۔
 
اگر ہم محمد عمر بھائی ہوتے تو آپ کی پسندیدہ کتاب کا نام مانگتے۔ :)
یہ کیا کم ہے کہ آپ فہد اشرف بھائی ہیں۔ لیجیے صرف آپ کو بتائے دیتے ہیں

کتاب کا نام ’’ دلی کی شام‘‘ ہے جسے احمد علی ( وہی انگارے والے) نے انگریزی میں لکھاتھا اور پھر شاید خود ہی اردو ترجمہ کرکے بیگم صاحبہ کے نام سے چھپوایا تھا
 
فہد اشرف

محفلین
اس غلطی کی تصحیح کر کے نیا ورژن نیچے دیے لنک پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔ اپنے کمپیوٹر کے مطابق ورژن یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ میں نے 32 بٹ ورژن بنایا تو ہے لیکن میرے پاس 32 بٹ کمپوٹر نہیں جہاں ٹیسٹ کیا جا سکے، اس لیے یہ کام آپ ہی کو کرنا پڑے گا۔ اور اگر کسی کے پاس لینکس ہے تو وہ ورژن بھی اپلوڈ کیا ہے۔ ایک ٹرائی تو بنتی ہے۔

Downloader
محمد عمر بھائی ۳۲ بٹ میں پی ڈی ایف بنانے میں درج ذیل ایرر آ رہا ہے۔
Pages Downloaded. Creating Pdf...
Unhandled exception. System.AggregateException: One or more errors occurred. (Exception of type 'System.OutOfMemoryException' was thrown.)
---> System.OutOfMemoryException: Exception of type 'System.OutOfMemoryException' was thrown.
at System.IO.MemoryStream..ctor(Int32 capacity)
at iText.Kernel.Pdf.PdfStream..ctor(Byte[] bytes, Int32 compressionLevel)
at iText.Kernel.Pdf.Xobject.PdfImageXObject.CreatePdfStream(ImageData image, PdfImageXObject imageMask)
at iText.Kernel.Pdf.Xobject.PdfImageXObject..ctor(ImageData image, PdfImageXObject imageMask)
at iText.Layout.Element.Image..ctor(ImageData img)
at RekhtaDownloader.BookExporter.ExportPdf(Book book) in /home/runner/work/rekhtadownloader/rekhtadownloader/RekhtaDownloader/PdfExporter.cs:line 50
at RekhtaDownloader.BookExporter.DownloadBook(String bookUrl, Int32 taskCount, OutputType output, Int32 imageQuality, CancellationToken token) in /home/runner/work/rekhtadownloader/rekhtadownloader/RekhtaDownloader/PdfExporter.cs:line 25
at Downloader.Program.DownloadBook(String bookUrl, Int32 taskCount, Int32 quality, OutputType outputType, CancellationToken token) in /home/runner/work/rekhtadownloader/rekhtadownloader/Downloader/Program.cs:line 80
at Downloader.Program.<>c__DisplayClass0_0.<<Main>b__0>d.MoveNext() in /home/runner/work/rekhtadownloader/rekhtadownloader/Downloader/Program.cs:line 66
--- End of inner exception stack trace ---
at System.Threading.Tasks.Task.ThrowIfExceptional(Boolean includeTaskCanceledExceptions)
at System.Threading.Tasks.Task`1.GetResultCore(Boolean waitCompletionNotification)
at System.Threading.Tasks.Task`1.get_Result()
at Microsoft.Extensions.CommandLineUtils.CommandLineApplication.<>c__DisplayClass79_0.<OnExecute>b__0()
at Microsoft.Extensions.CommandLineUtils.CommandLineApplication.Execute(String[] args)
at Downloader.Program.Main(String[] args) in /home/runner/work/rekhtadownloader/rekhtadownloader/Downloader/Program.cs:line 74
 
محمد عمر

لائبریرین
محمد عمر بھائی کیا یہ ممکن ہے کہ اس ایپ کو ویب بیسڈ بنایا جا سکے؟

جی بالکل ممکن ہے اور کچھ زیادہ مشکل بھی نہیں۔ اس میں کچھ دوسرے عوامل ضرور ہیں جیسے کہ ہوسٹنگ، لیکن وہ بھی حل ہو سکتے ہیں۔

بڑی مشکل یہ ہے کہ کتاب کی پی ڈی ایف کا سائز کافی بڑا ہو جاتا ہے۔ اسےڈاؤنلوڈ کرنے میں کافی وقت لگے گا صارف کو۔ فالحال تو میں ونڈوز ایپ پر کام کر رہا ہوں۔ ویب کے بارے اس کام کے ختم ہونے کے بعد سوچتے ہیں۔

محمد عمر بھائی ۳۲ بٹ میں پی ڈی ایف بنانے میں درج ذیل ایرر آ رہا ہے۔

یہ اپلیکیشن تمام ڈاؤنلوڈ میمری میں کرتی ہے جو کہ بعض اوقات کافی زیادہ جگہ گھیرتا ہے۔ ۳۲ بٹ کمپیوٹر کی میموری کافی محدود ہوتی ہے اور جب سب میموری ختم ہو جائے تو یہ مسئلہ آتا ہے۔ آپ کے ساتھ یہی مسئلہ لگتا ہے۔

میں سوچ رہا ہوں کہ اسے تبدیل کر کے تمام صفحات ایک فولڈر میں محفوظ کر لیے جائیں تو یہی کام کم میموری میں بھی سر انجام دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کوئی چھوٹی سی کتاب ڈاؤلوڈ کر کے دیکھئے۔ اگر باقی سب کام کرتا ہے تو بہت بہتر۔ میں فائل سے کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
فہد اشرف

محفلین
اگر آپ کوئی چھوٹی سی کتاب ڈاؤلوڈ کر کے دیکھئے۔ اگر باقی سب کام کرتا ہے تو بہت بہتر۔ میں فائل سے کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
۱۲ صفحوں کی ایک کتاب ڈاؤنلوڈ ہو گئی ہے۔ کتاب کا سائز ۲۵ ایم بی ہے۔ فلسفی بھائی کا ایپ قریب ایک ایم بی فی صفحہ کے حساب سے پی ڈی ایف بناتا تھا۔
 
محمد عمر

لائبریرین
۱۲ صفحوں کی ایک کتاب ڈاؤنلوڈ ہو گئی ہے۔ کتاب کا سائز ۲۵ ایم بی ہے۔ فلسفی بھائی کا ایپ قریب ایک ایم بی فی صفحہ کے حساب سے پی ڈی ایف بناتا تھا۔
اگر ممکن ہو سکے تو تصاویر کمپریس کر کے محفوظ کیجیے۔

دراصل یہ ایپ سورس امیج کو یہ محفوظ کرتی ہے۔ اس لیے سائز بڑا ہے۔ تصویر کمپریس کرنا اچھا خیال ہے۔
 
اویس حیدر

محفلین
اپنے کمپیوٹر کے اسٹارٹ مینیو میں جا کہ بھاگو یعنی کے رن (رن مرید والا نہیں) run پر لکھیں PSR مائکروسافٹ والوں کا اپنا اسکرین capturing سافٹویئر چالو ہو جائے گا، اس کو سیٹنگ کی گراری پر جاکر 999 کرلیں اس کی یہ ہی حد ہے یعنی نوسو چاہے کھا کر بلی اوہ میرا مطلب نو سو نینیانوے اس کی حد ہے ۔ آپ کا چوہا جہاں کلک کرے گا اس پورے صفحے کو ریکارڈ کرلیا جائے گا بس پھر اندھا کیا چاہے دو آنکھیں ہر صفحے پر کلک کرتے جائیے کرتے جائیے۔۔ یا کوئی پروگرامر بھائی چمتکار دکھانا چاہے تو دکھا دیوے۔ ان تمام اسکرین شاٹس کو ایک جگہ کتاب کی صورت محفوظ کرسکتے ہیں، بے حد آسان ہے۔ بعد ازاں ان تمام اسکرین شاٹس کو جو کہ آپ کو دراصل mht کی طرح کے کسی فارمیٹ پر ملیں گے اور انٹرنیٹ براؤزر پر کھلیں گے۔۔ اس کو سیو ایز پر جا کے پی ڈی ایف فارم میں محفوظ کرلیں۔

والسلام
اویس
 
تعمیر

محفلین
جہاں تک میں نے دیکھا ہے، ریختہ کی سائٹ سےتمام صفحات کے عکس jpg ہی ہوتے ہے اور تمام صفحات اسی فورمیٹ میں ہیں۔ اس لیے اگر آپ اسے png میں کنورٹ کرنا چاہیں تو کوالٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
جی یہ بات درست نہیں۔ میرے کچھ دوست ریختہ سے وابستہ ہیں جن سے ایک بار کچھ کتب (سافٹ کاپی / امیج فائلیں) ای-میل سے منگوائی تھیں۔ ریختہ پر موجود تمام کتب کی امیجز png فارمیٹ میں ہوتی ہیں۔
 
تعمیر

محفلین
دراصل یہ ایپ سورس امیج کو یہ محفوظ کرتی ہے۔ اس لیے سائز بڑا ہے۔ تصویر کمپریس کرنا اچھا خیال ہے۔
سورس امیج png فارمیٹ میں ہوتی ہے۔ اور سورس امیج کو ہی محفوظ کرنا چاہیے۔ پی۔این۔جی کو کمپریس کیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں ۔۔۔ ایپ میں یہ طریقہ تشکیل دیجیے کہ میموری میں امیجز محفوظ کرنے کے بجائے، ایپ مطلوبہ کتاب کے نام سے نیا فولڈر بنائے، اور امیجز ایک کے بعد ایک اسی فولڈر میں محفوظ کرتے جائے۔
فلسفی صاحب کا سافٹ وئر اسی طرز پر کام کرتا ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
اگر ممکن ہو سکے تو تصاویر کمپریس کر کے محفوظ کیجیے۔
دراصل یہ ایپ سورس امیج کو یہ محفوظ کرتی ہے۔ اس لیے سائز بڑا ہے۔ تصویر کمپریس کرنا اچھا خیال ہے۔
یہ کیسے کریں گے؟ سارا کام تو کمانڈ دینے کے بعد خود کار طریقے سے ہو جاتا ہے۔
 
تعمیر

محفلین
اس غلطی کی تصحیح کر کے نیا ورژن نیچے دیے لنک پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔ اپنے کمپیوٹر کے مطابق ورژن یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ میں نے 32 بٹ ورژن بنایا تو ہے لیکن میرے پاس 32 بٹ کمپوٹر نہیں جہاں ٹیسٹ کیا جا سکے، اس لیے یہ کام آپ ہی کو کرنا پڑے گا۔ اور اگر کسی کے پاس لینکس ہے تو وہ ورژن بھی اپلوڈ کیا ہے۔ ایک ٹرائی تو بنتی ہے۔

Downloader
32 بٹ پر کام نہیں کر رہا ہے۔ یہ ایرر ڈسپلے ہوتا ہے:

Failed to Download page
The remote server returned an error <502> Bad Gateway
 
تعمیر

محفلین
جزاک اللہ۔۔ لیکن اس ورژن میں ایک مزید مسئلہ در پیش ہے وہ یہ کہ آخری صفحہ ڈاؤن کرتے وقت ذیل میں درج ایرر دے کر کے سافٹ ویر بند ہو جاتا ہے۔
failed to download page. retying # 1
The remote serve returned an error <502> Bad Gateway.
جی ہاں۔ 32 بٹ ورژن کے ساتھ یہی مسئلہ درپیش ہے۔
اگر پی۔ڈی۔ایف کے بجائے امیج آپشن سیٹ کر رکھیں تو ایپ کام ہی نہیں کرتا۔
اور امیج آپشن نہ رکھ کر ڈیفالٹ پی۔ڈی۔ایف آپشن پر چلائیں تو صفحات کی تعداد ڈاؤن لوڈ ہونے کا بتاتا تو ہے ۔۔۔ مگر آخری صفحہ پر آ کر یہی بالا ایرر بتاتا ہے اور ایپ بند ہو جاتا ہے۔
 
یہ ناکافی ہے۔ اس سے کمانڈ پرامپٹ کسی اور فولڈر میں کھل جاتا ہے۔ کمانڈ پرامپٹ اسی فولڈر میں کھلنا چاہئے جہاں پروگرام ایکسٹریکٹ کیا گیا ہے۔ ایسا کرنے کیلئے ایکسٹریٹ فولڈر میں جائیں اور ایڈریس بار میں CMD لکھ کر اینٹر کر دیں
cmd-in-folder.png

یوں کمانڈ پرامپٹ اسی فولڈر میں کھلے گا جہاں پروگرام ایکسٹریکٹ کیا گیا ہے:
image.png
بہت بہت شکریہ جناب۔ آپ نےکام آسان کردیا
 
محمد عمر

لائبریرین
سورس امیج png فارمیٹ میں ہوتی ہے۔ اور سورس امیج کو ہی محفوظ کرنا چاہیے۔ پی۔این۔جی کو کمپریس کیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں ۔۔۔ ایپ میں یہ طریقہ تشکیل دیجیے کہ میموری میں امیجز محفوظ کرنے کے بجائے، ایپ مطلوبہ کتاب کے نام سے نیا فولڈر بنائے، اور امیجز ایک کے بعد ایک اسی فولڈر میں محفوظ کرتے جائے۔
فلسفی صاحب کا سافٹ وئر اسی طرز پر کام کرتا ہے۔

جی اسی پہ کام کر رہا ہوں۔ کوشش ہے کہ جلد سے جلد یہ کام ہو جائے۔

32 بٹ پر کام نہیں کر رہا ہے۔ یہ ایرر ڈسپلے ہوتا ہے:

Failed to Download page
The remote server returned an error <502> Bad Gateway

کیا آپ کے پاس ریختہ کی کتابیں براؤزر میں کھُل رہیں ہیں۔ میرے پاس یہ ایرر آج آنا شروع ہوا ہے اور بالکل یہی ایرر ریختہ کی سائیٹ سے بھی آ رہا ہے۔

اگر آپ کو کسی کتاب کے ڈاؤنلوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو اس کتاب کو براؤزر میں چیک کر لیں۔کتابیں اسی صورت میں ڈاؤنلوڈ ہوں گی جب آپ اس کتاب کے صفحات کو ریختہ کی سائیٹ میں دیکھ سکیں۔ میرے تجربے کے مطابق ریختہ کا سی ڈی این کافی دفعہ مسئلہ کرتا ہے۔
 
جی اسی پہ کام کر رہا ہوں۔ کوشش ہے کہ جلد سے جلد یہ کام ہو جائے۔

کیا آپ کے پاس ریختہ کی کتابیں براؤزر میں کھُل رہیں ہیں۔ میرے پاس یہ ایرر آج آنا شروع ہوا ہے اور بالکل یہی ایرر ریختہ کی سائیٹ سے بھی آ رہا ہے۔

اگر آپ کو کسی کتاب کے ڈاؤنلوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو اس کتاب کو براؤزر میں چیک کر لیں۔کتابیں اسی صورت میں ڈاؤنلوڈ ہوں گی جب آپ اس کتاب کے صفحات کو ریختہ کی سائیٹ میں دیکھ سکیں۔ میرے تجربے کے مطابق ریختہ کا سی ڈی این کافی دفعہ مسئلہ کرتا ہے۔
آپ کا تجزیہ بالکل درست ہے۔ کتاب اس وقت ڈاؤنلوڈ ہوگی جب سرور پر لوڈ نہ ہو اور آسانی سے بروزر میں کھلتا ہو۔
 
Top