تعمیر
محفلین
64 بٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ، بس وہ آخری صفحہ کا تھا جسے شاید آپ نے جدید ورژن میں درست کر دیا ہے (گوکہ میں نے ابھی چیک نہیں کیا)۔ کل تو اس ورژن پر ایک کتاب کے تمام امیجز (سوائے آخری امیج کے) بآسانی ڈاؤن لوڈ ہو گئے تھے۔جی اسی پہ کام کر رہا ہوں۔ کوشش ہے کہ جلد سے جلد یہ کام ہو جائے۔
کیا آپ کے پاس ریختہ کی کتابیں براؤزر میں کھُل رہیں ہیں۔ میرے پاس یہ ایرر آج آنا شروع ہوا ہے اور بالکل یہی ایرر ریختہ کی سائیٹ سے بھی آ رہا ہے۔
اگر آپ کو کسی کتاب کے ڈاؤنلوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو اس کتاب کو براؤزر میں چیک کر لیں۔کتابیں اسی صورت میں ڈاؤنلوڈ ہوں گی جب آپ اس کتاب کے صفحات کو ریختہ کی سائیٹ میں دیکھ سکیں۔ میرے تجربے کے مطابق ریختہ کا سی ڈی این کافی دفعہ مسئلہ کرتا ہے۔
البتہ 32 بٹ ایپ میں شاید کوئی خرابی ہے۔ براؤزر میں تو کتاب کا ہر صفحہ بآسانی کھل رہا تھا۔ اور ویسے بھی کتاب کے صفحات بس 150 کے اندر ہی تھے۔