بندہ نوازی پر سراپا تشکر ہیں۔ اب یہ کتاب ٹائپنگ کے آخری مرحلے میں ہے۔ بعد ازاں ان شاء اللہ تحسین کی نو طرز مرصع ٹائپ ہوگی۔فسانہ عجائب لکھنؤی معاشرت اور زبان کی عکاس ہے آپ کےزوق کی داد دینی چاہیئے داستانوی ادب کا شاہکار ہے۔ جو اب اردو ادب میں نا پید ہوتا جا رہا ہے جبکہ انگریزی زبان اس ادب کو اب بھی سنبھالے ہوئے ہے۔ انگریزی ادب میں اردو داستانوی تعارف شاید فورٹ ولیم کالج کے بعد مشرف علی فاروقی نے کروایا۔