چہ خوب ، برادرم فلسفی ! یو آر اے رئیل جینئس ! مابدولت نے آپ کا اختراع کردہ اطلاقیہ استعمال کرکے ایک مختصر سی کتاب بصورت تصاویر ڈاؤنلوڈ کرلی اور آپ کو ہدیۂ شاباش پیش کرنے ساعت قلیل کے بھی ضیاع کے مرتکب ہوئے بغیر لڑیء ہذا میں فی الفور قدم رنجہ فرمایا ۔درحقیقت آپ مستحق مبارک باد و تحسین ہیں۔ ہو
ایک دو کیڑے (بگز) مارے ہیں۔ اور ملٹی تھریڈ بنا دیا ہے پروگرام کو۔ اب بیک وقت ۱۰ صفحات ڈاونلوڈ ہوتے ہیں۔اس بار کی رفتار کا کیا راز ہے؟
خیال رہے کہ اس سپیڈ اور کثرت سے صفحے ڈاونلوڈ نہ کریں کہ malicious گردانا جائےایک دو کیڑے (بگز) مارے ہیں۔ اور ملٹی تھریڈ بنا دیا ہے پروگرام کو۔ اب بیک وقت ۱۰ صفحات ڈاونلوڈ ہوتے ہیں۔
جی درست فرمایا آپ نے، ویسے ایک ایک کر کے بھی اس پروگرام کی فطرت malicious ہی ہے۔خیال رہے کہ اس سپیڈ اور کثرت سے صفحے ڈاونلوڈ نہ کریں کہ malicious گردانا جائے
ہاہاہااوپر مفت خدمت پیش کی جا رہی ہے۔
مندرجہ بالا پروگرام استعمال کر کے بیس پیسہ فی صفحہ کے حساب سے فدوی اپنی خدمات پیش کرتا ہے، جس میں سے 10 پیسہ فی صفحہ پروگرامر کو ہدیہ کیے جائیں گے۔
سیل سیل سیل
20 پیسے فی صفحہ کتاب ڈاؤنلوڈ کروائیں، ریختہ ڈاٹ آرگ سیل سیل سیل
شکریہ فلسفی بھائی۔ورژن 0.13 یہاں سے حاصل کیجیے۔ اس میں یوزر انٹرفیس میں کچھ تبدیلی کے ساتھ پی ڈی ایف کی فیچر بھی شامل کردی ہے۔ بیک وقت حاصل کیجیے جانے والے صفحات کی تعداد بھی یوزر خود منتخب کرسکتا ہے۔ کم سے کم ۱ اور زیادہ سے زیادہ تعداد ۱۰ ہے۔
بہت شکریہ بھائی آپ تو دعائیں دے رہے ہیں لیکن یہ ابھی معلوم ہوا کہ کچھ لوگوں کا روزگار لگا ہوا تھا، وہ کہیں لعن طعن ہی نہ کر رہے ہوں۔شکریہ فلسفی بھائی۔
پی ڈی ایف کے ساتھ تو سافٹ وئیر اور بھی بہترین ہوگیا۔
ایک روپیہ ریٹ ہونا چاہیے خاص طور پر طالب علموں کے لیے !!!اگر آپ کو ریختہ پر موجود کوئی بھی کتاب درکار ہے تو محض 2 روپے فی صفحہ کے عوض کوئی بھی کتاب حاصل کرتے ہیں،سو فیصد ریختہ امیج کوالٹی میں۔