ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

فہد اشرف

محفلین
قریبا 2 منٹ میں 489 صفحات حاصل کر کے دیکھیے ہیں۔ یہ ورژن کتاب کو تصاویر شکل میں حاصل کرنے کے لیے ہے۔
میرے قریب 20 منٹ میں 50 صفحات ہوئے ہیں :(
1135 صفحات میں تو میری رات گزر جائے گی۔
عاجز کسی کے کام آنا سعادت سمجھتا ہے۔
مرزا غالب | ریختہ
پیشگی شکریہ :)
 
MindRoasterMirs

محفلین
میرا مطلب تھا کہ مکمل پی ڈی ایف فائل جو او سی آر ہو سکتی ہو، اسی کو ان پٹ کے لیے دیا جائے اور متن آؤٹ پٹ میں مل جائے ۔ پی ڈی ایف کے سکرین شاٹ سے تصویر بنا کر تو او سی آر ہو جاتا ہے۔ لیکن چالیس پچاس یا زائد صفحات کی فائل کو پھر انفرادی تصاویر بنانے سے بچا جا سکے تو کتنا اچھا ہو
یہ تو بہت اچھی آپشن ہو گی
 
MindRoasterMirs

محفلین
میرے قریب 20 منٹ میں 50 صفحات ہوئے ہیں :(
1135 صفحات میں تو میری رات گزر جائے گی۔

مرزا غالب | ریختہ
پیشگی شکریہ :)
کیا ایک وقت میں سارے نہیں ہوتے ؟ اور کیا آپ نے جو اکاؤنٹ استعمال کیا ہے ۔ اس میں 1000 سے زیادہ صفحات مفت کرنے کی بھی آپشن موجود ہے ؟
 
فلسفی

محفلین
میرے قریب 20 منٹ میں 50 صفحات ہوئے ہیں :(
1135 صفحات میں تو میری رات گزر جائے گی۔

مرزا غالب | ریختہ
پیشگی شکریہ :)
کتاب بھی آپ نے ڈھونڈ کر نکالی ہے، مجھے تنگ کرنے کے لیے :sneaky:
1000 صفحات والی کتاب کو پی ڈی ایف میں تبدیل نہیں کررہا بلکہ میموری کا ایرر آجاتا ہے۔ اس کے لیے کوئی اور حل نکالنا ہوگا۔
مزید کچھ کیڑے مارے ہیں۔ 0.15 ورژن یہاں سے حاصل کیجیے۔ پروگرام میں شاید مزید کچھ کیڑے چھپے بیٹھے ہیں۔ مزید ٹیسٹنگ کرنی پڑے گی۔ فراغت میں دیکھتا ہوں اس کو۔
آپ اپنی مطلوبہ کتاب یہاں سے حاصل کیجیے۔
تصاویر سے پی ڈی ایف بنانے والے پروگرام میں صفحات کی ترتیب کے حوالے سے بھی ایک کیڑا تھا وہ بھی مار دیا ہے۔ نیا ورژن یہاں سے حاصل کیجیے۔
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
ٹھیک ہے سر کیا آپ ایک سیمپل دے سکتے ہیں پی ڈی ایف فائل کا۔
http://armughan.net/latest.pdf
یا
https://docs.google.com/uc?authuser=0&id=0B_5Cu6hfh4QPVWVzdGQtWnhkSlE&export=download

تدوین: باہم مربوط شمارندوں کے عالمی جال کے سست رفتار ہونے کے سبب مابدولت کی نگہِ دور رس سے اس سے قبل کے پیغامات اوجھل رہے۔
 
آپ کی اور سر الف عین کی پی ڈی ایف مختلف فارمیٹ میں ہے۔ میں نے پروگرام اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ آپ اگر اسے پی ڈی ایف فائل مہیا کریں گے تو پہلے یہ تمام صفحات کو تصاویر بنائے گا پھر گوگل اے پی آئی سے متن حاصل کرے گا۔ اگر صرف تصاویر بنانی ہے تو اس کے لیے علیحدہ بٹن شامل کردیا ہے۔
پروگرام یہاں سے حاصل کیجیے۔
 
کنورٹ پر کلک کرتے ہی سافٹ ویئر کی ڈائکٹری میں پی ڈی ایف کے نام کا فولڈر بن رہا ہے اورمحض "ڈن" کا میسج۔ فولڈر خالی۔ آؤٹ پٹ فولڈر میں بھی کچھ نہیں۔
یہی حال پی ڈی ایف 2 امیج پر کلک کرنے کا ہے۔
جے سن فائل کے علاوہ کچھ تو نہیں لگے گا؟ ہو سکتا ہے کہیں غلطی ہو رہی ہو۔
 
صرف تصاویر کے لیے جے سن فائل کی ضرورت نہیں۔ آپ کون سی پی ڈی آیف کنورٹ کر رہے ہیں۔ میں نے آپ کی مہیا کردہ ارمغان حجاز کی اس کے مکمل 41 صفحات کی تصاویر بن رہی ہیں۔ مکمل پاتھ میں دیکھیے کہیں سپیس تو نہیں؟
 
دوسرے نمبر کی پی ڈی ایف پر آزما رہا ہوں، وہ پہلے ہی سے تصویری ہے۔
 
شکیب

محفلین
صرف تصاویر کے لیے جے سن فائل کی ضرورت نہیں۔
میں نے سوچا ہو سکتا ہے پی ڈی ایف میں موجود واٹر مارک (ٹیکسٹ) کی وجہ سے گڑبڑ کر رہا ہو تو flatten کرنے کے لیے امیج میں بدل کر دیکھتے ہیں، لیکن امیج والا کام بھی نہیں ہوا۔
جے سن تو متن کے لیے لگے گی۔ ڈائرکٹری ڈیسکٹاپ ہی ہے۔ کوئی اسپیس نہیں۔
 
Top