ریٹنگ کا جادو!

فاتح

لائبریرین
ہمارے خیال میں 'حیران کن' یا 'تعجب خیز' کی ریٹنگ ضرور ہونی چاہیے۔ محترم ابن سعید سے سفارش کیے دیتے ہیں چاہے اس کے لیے 'مضحکہ خیز' کی ریٹنگ کی قربانی دینی پڑ جائے۔ ہمارے خیال میں 'مضحکہ خیز' ریٹنگ کا زیادہ تر مضحکہ خیز استعمال ہی کیا گیا ہے۔ تاہم یہ تکنیکی امور ہیں، شاید ایسا کرنا آسان نہ ہو۔
مضحکہ خیز کی بجائے "ناقص املا" کی ریٹنگ کو "حیران کن" سے تبدیل کر دیا جانا چاہیے۔ اس ریٹنگ کے نہ ہونے سے صرف ایک رکن (میں تیرا نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں) کو ہی دلی سدماہ پوحچ صقطہ حے :laughing:
 

ربیع م

محفلین
آج کل محفل میں کیا چل رہا ہے؟
ہمارے ہاں لو (گندم کی کٹائی) چل رہا ہے۔
اس لو سے ایک لطیفہ یاد آیا ایک سیدھے سیدھے پختون بھائی سے کسی نے پوچھا کبھی لو کیا ہے؟
اس نے جواب میں کہا ہاں بہت دفعہ
پوچھا کس کے ساتھ
کہا اپنے باپ کے ساتھ
 
Top