ریٹنگ کا جادو!

ربیع م

محفلین
اس لو سے ایک لطیفہ یاد آیا ایک سیدھے سیدھے پختون بھائی سے کسی نے پوچھا کبھی لو کیا ہے؟
اس نے جواب میں کہا ہاں بہت دفعہ
پوچھا کس کے ساتھ
کہا اپنے باپ کے ساتھ

میں اسے لُو ( گرمی میں چلنے والی گرم ہوا) پڑھ رہا تھا
لطیفے سے سمجھ جانا چاہئے تھا کہ یہ لو بروزن لو(محبت) ہے.
 
ایک ریٹنگ "چکرانے" کی بھی ہونی چاہیے۔
مابدولت اپنی معزز بہن کے لیے اپنے مجربات خاندانی ( جو زبان زدعام ہے کہ حکیم لقمان سے سینہ بہ سینہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) میں سے " جوارش استحکام دماغی " تجویز کرتے ہیں۔ طریقۂ استعمال حسب سابق یعنی ' بعد از نوم ' اور ' قبل از بیداری ' ! نیز ،اس نسخۂ کیمیا کی شفابخش قوتوں کی بابت معزز بہن، محترم برادرم محمد وارث سے مستفسر ہوسکتی ہیں ۔ کیونکہ موصوف بھی ماضیء قریب میں مابدولت کے گرانقدر مشوروں سے بہرہ مند ہونے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں ۔:):)
 
آخری تدوین:
"لو" جی کر لو گل- میں اسے یہ سمجھا بیٹھا تھا-

میں اسے لُو ( گرمی میں چلنے والی گرم ہوا) پڑھ رہا تھا
اور میں لو بمعنی take پڑھ رہا تھا۔
یہ دونوں لوئیں بھی الگ الگ ہیں۔ ایک لو بمعنی روشنی، دوسری لو بمعنی lobe
 
فلک شیر

محفلین
ریٹنگ کے متاثرین و متاثر کنندگان کے چند ون لائنرز:

ریٹنگ زندگی ہے، ریٹنگ سانس سی ہے
ریٹنگ چلے، جیا جلے
بن ریٹنگ کے، اس فیکنگ کے، کیسے میں جیوں
تیری ریٹنگ نے کیا گھائل
ریٹنگ ریٹنگ کردی نی میں آپے ریٹنگ ہوئی
 
La Alma

لائبریرین
مابدولت اپنی معزز بہن کے لیے اپنے مجربات خاندانی ( جو زبان زدعام ہے کہ حکیم لقمان سے سینہ بہ سینہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) میں سے " جوارش استحکام دماغی " تجویز کرتے ہیں۔ طریقۂ استعمال حسب سابق یعنی ' بعد از نوم ' اور ' قبل از بیداری ' ! نیز ،اس نسخۂ کیمیا کی شفابخش قوتوں کی بابت معزز بہن، محترم برادرم محمد وارث سے مستفسر ہوسکتی ہیں ۔ کیونکہ موصوف بھی ماضیء قریب میں مابدولت کے گرانقدر مشوروں سے بہرہ مند ہونے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں ۔:):)

آپ کی"غلطی ہائے معجون" سے ہم عالمِ چکراہٹ سے نکل کر حالتِ سکتہ میں آ گئے ہیں۔ لہٰذا تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ہم آپ کو "عرقِ نسیانِ اردوئے معلٰی" کا بیش قیمت نسخہ مرحمت فرماتے ہیں۔ہمیں قوی امید ہے کہ دمِ تحریر اس کےچند گھونٹ نوش فرمانے سے ثقالتِ مراسلہ جات کے اس دائمی مرض سے آپ کو ہمیشہ کے لیے نجات مل سکتی ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ریٹنگز کے حوالے سے یہ تحقیقی مقالہ کافی دلچسپ ہے: How Community Feedback Shapes User Behavior۔ (اِس کے خلاصے کا خلاصہ یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ منفی ریٹنگز کمیونٹی کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں، مثبت ریٹنگز کچھ خاص اثر انداز نہیں ہوتیں، اور جن اراکین کو کسی قسم کا رد عمل (چاہے مثبت ہو یا منفی) نہیں ملتا، وہ کمیونٹی ہی چھوڑ جاتے ہیں۔)
 
سعادت

تکنیکی معاون
کسی زمانے میں جب سلیش‌ڈاٹ کو باقاعدگی سے پڑھا کرتا تھا، تو اُس کی ریٹنگز دلچسپ لگتی تھیں (البتہ اُس کا ریٹنگ نظام مجموعی طور پر محفل سے کافی مختلف تھا/ہے)۔ اُن میں سے کچھ یہ تھیں:
  • interesting — دلچسپ
  • informative — معلوماتی
  • insightful — فکر انگیز؟ پُر فہم؟
  • funny — پُر مزاح
  • offtopic — غیر متعلقہ
  • troll — اس کو تو اردو میں بھی ’ٹرول‘ ہی کہا جانا چاہیے
 
Top