فرقان احمد
محفلین
ابن سعود! اردو محفل میں ان تبدیلیوں کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ اسی ذیل میں عرض ہے کہ 'مضحکہ خیز' کی ریٹنگ کا بھی بہت غلط استعمال ہو رہا ہے۔ بعض محفلین اسے بھی مثبت سمجھ کر نوازنے میں بخل سے کام نہیں لیتے ہیں۔ شاید 'مضحکہ خیز' کو بھی 'منفی ریٹنگ' کے دائرے سے باہر نکالنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ہمارا بھی خیال ہے کہ غیر متفق درجہ بندی کو منفی نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ لوگوں کا عدم اتفاق کسی بات کو غلط نہیں بناتا۔ البتہ ایسی صورت میں متفق درجہ بندی کو بھی مثبت نہیں رکھنا چاہیے۔ لہٰذا موجودہ صورت کچھ یوں بنتی ہے کہ خاص کر متفق و غیر متفق کے حوالے سے یہ مثبت و منفی رجحانات فقط اس بات کے غماز ہیں کہ کسی کی کسی بات سے کتنے لوگ اتفاق رکھتے ہیں اور کتنے اختلاف۔ اس کے بر عکس ناقص املا کی درجہ بندی ایسی ہے کہ ہماری رائے میں اسے بہر کیف منفی ہی شمار کیا جانا چاہیے، کہ املا پر عدم توجہ معیوب عمل ہے اور کبھی سہواً ایسا ہو جائے تو اپنے لکھے پر نظر ثانی کی عادت ڈالنی چاہیے۔