قیصرانی
لائبریرین
کافی دنوں سے ایک بات پریشان کر رہی ہے کہ کئی اراکین جذباتیت کی رو میں بہہ کر اختلاف رائے کی بنا پر کسی فرد کو اپنی ریٹنگ کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ مجھے ذاتی طور پر تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں نے خود ریٹنگ کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔ مگر عام رحجان بن جانا اور پھر اس کی سر عام تشہیر کرنا پسند نہیں آیا۔ کیا انتظامیہ اس بارے کوئی ایکشن لے سکتی ہے؟ نمونے کے طور پر یہ پوسٹ حاضر ہے جس میں مذکورہ سطر کو خط کشیدہ کیا ہوا ہے
یہ بھی مجھے علم ہے کہ ایسی معمولی باتیں بہت سارے لوگوں کے لیے معنی نہیں رکھتیں، یہ بھی مانتا ہوں کہ ماضی میں مجھ سے بھی ایسی حرکت سرزد ہوئی ہوگی، مگر اب نشاندہی کر رہا ہوں کہ شاید کسی کو اس سے اپنا نظریہ بدلنے میں آسانی ہو جائے
HTML:
"اگر ایسی بات نہ ہوتی تو میں نے کچھ لوگوں کو ایک ایک منفی تمغے کا جواب دس دس تمغے سے رسید کیا ہے۔"