ریٹنگ کا غلط اور منفی استعمال

قیصرانی

لائبریرین
کافی دنوں سے ایک بات پریشان کر رہی ہے کہ کئی اراکین جذباتیت کی رو میں بہہ کر اختلاف رائے کی بنا پر کسی فرد کو اپنی ریٹنگ کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ مجھے ذاتی طور پر تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں نے خود ریٹنگ کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔ مگر عام رحجان بن جانا اور پھر اس کی سر عام تشہیر کرنا پسند نہیں آیا۔ کیا انتظامیہ اس بارے کوئی ایکشن لے سکتی ہے؟ نمونے کے طور پر یہ پوسٹ حاضر ہے جس میں مذکورہ سطر کو خط کشیدہ کیا ہوا ہے
HTML:
"اگر ایسی بات نہ ہوتی تو میں نے کچھ لوگوں کو ایک ایک منفی تمغے کا جواب دس دس تمغے سے رسید کیا ہے۔"
یہ بھی مجھے علم ہے کہ ایسی معمولی باتیں بہت سارے لوگوں کے لیے معنی نہیں رکھتیں، یہ بھی مانتا ہوں کہ ماضی میں مجھ سے بھی ایسی حرکت سرزد ہوئی ہوگی، مگر اب نشاندہی کر رہا ہوں کہ شاید کسی کو اس سے اپنا نظریہ بدلنے میں آسانی ہو جائے
 
میں بھی دو ماہ سے اِس حوالے سے ایک عدد تحریر لکھنے کا سوچ رہی تھی . مگر مزاجِ آلکساں....:sleep:
 
اس بارے آپ زیادہ بڑا دعویٰ مت کیجیے گا، ورنہ اسی پر بحث شروع ہو جائے گی کہ کون زیادہ آلکسی ہے
یعنی اینٹ کا جواب سنگ باری سے!!
میں بھی ایک دو دفعہ یہ منفی ریٹنگ سے نوازنے کے مقابلے دیکھ چکا ہوں، مجھے تو بچگانہ حرکت لگتی ہے۔
میں یہ سمجھ رہا ہوں کہ اگر کسی نے ایک غلط ریٹنگ دی ہے اور جان بوجھ کر تنگ کرنے کی نیت سے، تو اس نے اپنا ظرف دکھایا ہے۔ اگر اس کے بدلے میں بھی وہی کروں گا تو میرا ظرف بھی اسی سطح پر پہنچ جائے گا۔ تاہم ہر انسان الگ انداز سے سوچتا ہے، سو ضروری نہیں کہ میری سوچ سے دوسرے احباب بھی متفق ہوں، اور یہ بھی کہ میری اپنی سوچ بھی وقت کے ساتھ بدل سکتی ہے اور بدلتی بھی ہے
 
ویسے میرا نہیں خیال کہ منفی یا غیر متفق وغیرہ جیسی ریٹنگز کی ٹینشن لینی چاہیے یہ محفل کا داخلی اکاؤنٹ ہے کو کریکٹر سرٹیفکیٹ تو نہیں جو کے آ گے جا کر آپ کی شخصیت پر اثر انداز ہو گا.
اور ویسے بھی ہم نے کون سا اچار ڈالنا ہے اکاؤنٹ کا جو آگے جا کر خراب نکلنے کا خطرہ ہے؟
 
سنجیدہ بحث میں جب ایک رکن کو دھڑادھڑ منفی ریٹنگ ملنا شروع ہو جائیں تو بحث کا مزہ چوپٹ ہو جاتا ہے۔ نئے اراکین بطور خاص اس چیز سے پریشان ہو سکتے ہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
میں اس سلسلے میں آپ سے متفق ہوں۔ کچھ عرصہ قبل ایک "ریٹنگ وار" محفل کے دو پرانے ارکان کے درمیان چل نکلی تھی جسے انتظامیہ نے مداخلت کر کے ختم کیا تھا۔ منتظمین کوئی بھی ریٹنگ ختم کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو کسی رکن کو ریٹنگ سے "بزورِ بازو" روک بھی سکتے ہیں۔

لیکن اصل مسئلہ وہی ہے کہ اس ٹول کا غلط استعمال کیسے روکا جا سکتا ہے۔

کچھ ریٹنگز میں تبدیلی بھی ضروری ہے جیسے "غیر متفق" کو منفی کی بجائے نیوٹرل ریٹنگ ہونا چاہیے۔ ناقص املا کو بھی منفی کی بجائے نیوٹرل ہونا چاہیے۔ بہت سارے لوگ بشمول اس خاکسار کے ان ریٹنگز کو اس وجہ سے استعمال نہیں کرتے ہیں کہ "مضروب" کی پروفائل سرخوں سرخ ہو جائے گی۔

اور یہ واضح رہے کہ زیادہ تر ارکان اپنی اپنی ریٹنگز کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور بہت اہمیت دیتے ہیں۔
 
کافی دنوں سے ایک بات پریشان کر رہی ہے کہ کئی اراکین جذباتیت کی رو میں بہہ کر اختلاف رائے کی بنا پر کسی فرد کو اپنی ریٹنگ کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ مجھے ذاتی طور پر تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں نے خود ریٹنگ کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔ مگر عام رحجان بن جانا اور پھر اس کی سر عام تشہیر کرنا پسند نہیں آیا۔ کیا انتظامیہ اس بارے کوئی ایکشن لے سکتی ہے؟ نمونے کے طور پر یہ پوسٹ حاضر ہے جس میں مذکورہ سطر کو خط کشیدہ کیا ہوا ہے
HTML:
"اگر ایسی بات نہ ہوتی تو میں نے کچھ لوگوں کو ایک ایک منفی تمغے کا جواب دس دس تمغے سے رسید کیا ہے۔"
یہ بھی مجھے علم ہے کہ ایسی معمولی باتیں بہت سارے لوگوں کے لیے معنی نہیں رکھتیں، یہ بھی مانتا ہوں کہ ماضی میں مجھ سے بھی ایسی حرکت سرزد ہوئی ہوگی، مگر اب نشاندہی کر رہا ہوں کہ شاید کسی کو اس سے اپنا نظریہ بدلنے میں آسانی ہو جائے

ہم نے درگزر فرمایا ........
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ ریٹنگز میں تبدیلی بھی ضروری ہے جیسے "غیر متفق" کو منفی کی بجائے نیوٹرل ریٹنگ ہونا چاہیے۔ ناقص املا کو بھی منفی کی بجائے نیوٹرل ہونا چاہیے۔

متفق!

اگر غیر متفق کی علامت بھی 'سرخ کراس' کے بجائے کچھ مختلف (مثبت) ہو سکے تو خوب رہے گا۔ کیونکہ کسی رکن کے آپ کی پوسٹ سے غیر متفق ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ لکھنے والے کی بات (پوسٹ) بالکل ہی غلط ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
متفق!! ہم نے بھی محسوس کیا ہے کہ کچھ ریٹنگز جذبات میں آ کر دے دی جاتی ہیں۔ لیکن جب ان ریٹنگز کی سہولت دی گئی ہے تو استعمال تو ہو گا۔ چاہے وہ ٹھیک ہو یا غلط.. ہر کسی کو یہی لگتا ہو گا کہ ہم تو ٹھیک ہی استعمال کر رہے ہیں۔
 
زیک

مسافر
جو جیسی بات لکھے گا اسی کے مطابق اسے ریٹنگ دینے میں یقین رکھتا ہوں مگر ریٹنگ مراسلے کو دیتا ہوں رکن کو نہیں۔ ایک پوسٹ کی منفی ریٹنگ کے نتیجے میں دوسری کسی پوسٹ پر کسی ریٹنگ کا کوئی جواز نہیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
اگر کوئی سینیئر ممبر اس ریٹنگ کی ضرورت، استعمال اور افادیت پر روشنی ڈال دے تو ہم جیسے نووارد کے لئے باعث تعلیم ہوگا.
میں تو دوسروں کو دیکھ دیکھ کر ریٹنگ کرتا رہا ہوں.
 
تمام تر ریٹنگز خود وضاحتی (Self-Explanatory) ہیں اس لئے دوسروں کو دیکھ کر ریٹنگ دینے کے بجائے ریٹنگ کا نام پڑھ کر دیا کریں۔ :)

رہی بات افادیت کی تو ایک مثال تو یہ لڑی بھی ہے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر کوئی سینیئر ممبر اس ریٹنگ کی ضرورت، استعمال اور افادیت پر روشنی ڈال دے تو ہم جیسے نووارد کے لئے باعث تعلیم ہوگا.
میں تو دوسروں کو دیکھ دیکھ کر ریٹنگ کرتا رہا ہوں.
بائیں جانب کی تین منفی ہیں، اس کے بعد غلط املا کی نیوٹرل اور پھر باقی سب مثبت ریٹنگ۔ ابھی کچھ دیر قبل جو مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے کر واپس لی ہے، وہ منفی شمار ہوگی
 
محمداحمد

لائبریرین
متفق، زبردست، پسندیدہ، دوستانہ
کیا یہ ایک ہی ہیں یا الگ الگ

لغت کا سہارا لیا ہوتا تو آسانی رہتی! :)

پہلی اتفاق کے لئے ہے۔
دوسری اور تیسری تحسین کے لئے ۔ ان کے درجات کا تعین آپ کی صوابدید پر ہے۔
چوتھی ۔ دوستانہ کی ریٹنگ ہے۔ اس کی وضاحت کی تو غالباً ضرورت نہ ہوگی۔
 
Top