خاص ہی تھا سب کچھ۔ ہر کوئی شکوہ کناں تھا کہ پچھلے ہفتے کہاں تھیں؟
آپ کی فرمائش بھی نشر ہوئی تھی اور میری بھی دو فرمائشیں۔ جن میں سے ایک تو زہرا بٹیا کی غزل "مہک بدوش خراماں انیس جاں کے لئے" تھی اور دوسرا گیت میں نے آپ کو منتسب کیا تھا "تم پوچھو اور میں نہ بتاؤں ایسے تو حالات نہیں"۔ قتیل شفائی کی یہ غزل کئی لوگوں گائی ہے پر اتفاقاً جو ان کے پاس دستیاب تھا وہ کچھ خاص پسند نہیں آیا کیوں کہ آواز بھرا رہی تھی۔ باقی یہ کہ محفل سے آج کوئی اور شریک نہیں ہوا۔ ایک بہت ہی خاص بات یہ کہ آج فرزانہ اپیا کی خود کی غزل نیناں نیناں بھی نشر ہوئی جسے سدیپ بنرجی نے نغمہ و ساز دیا ہے۔